الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. بَابٌ فِي ابْنِ الْأُخْتِ وَالْحَلِيفِ وَالْمَوْلَى .
بھانجے، حلیف اور آزاد شدہ غلام کا بیان
حدیث نمبر: 942
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" حَلِيفٌ مِنْهُمْ، وَمَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ، وَابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حلیف بھی (قوم کے) لوگوں میں سے ایک ہوتا ہے، آزاد کردہ غلام بھی اُن میں سے ایک ہوتا ہے، قوم کا بھانجا بھی ان کا ایک فرد ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ”واقدی“ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 942]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ”واقدی“ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 942]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 219، أخرجه مسند البزار برقم: 3069، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 485، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2584، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 195، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8124»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 943
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ غِيَاثُ بْنُ حَرْبٍ، ضَعَّفَهُ الْفَلَّاسُ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ غِيَاثُ بْنُ حَرْبٍ، ضَعَّفَهُ الْفَلَّاسُ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”قوم کا بھانجا، ان کا ایک فرد ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی غیاث بن حرب ہے، جسے فلاس نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 943]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 220، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6381، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1059، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3901، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2611، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5122، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 708، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22391، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2527، وأخرجه مسند البزار برقم: 3069، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5189، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 36، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8469، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 195»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 944
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَوَالِينَا مِنَّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ سَالِمٍ، وَيُقَالُ: مَسْلَمَةُ بْنُ سَالِمٍ، ضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ سَالِمٍ، وَيُقَالُ: مَسْلَمَةُ بْنُ سَالِمٍ، ضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہمارے آزاد کردہ غلام بھی ہمارے فرد ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن سالم ہے، ایک قول کے مطابق اس کا نام مسلمہ بن سالم ہے، امام ابوداؤد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 944]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الأوسط 4549»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 945
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَوْلَيَانِ: حَبَشِيٌّ وَقِبْطِيٌّ، فَاسْتَبَّا يَوْمًا، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يَا حَبَشِيُّ، وَقَالَ الْآخَرُ: يَا قِبْطِيُّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُولَا هَكَذَا، إِنَّمَا أَنْتُمَا رَجُلَانِ مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو غلام تھے، ایک حبشی تھا اور ایک قبطی تھا، ایک مرتبہ دونوں میں تکرار ہو گئی، تو اُن میں سے ایک نے کہا: اے حبشی! اور دوسرے نے کہا: اے قبطی! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دونوں اس طرح نہ کہو! تم دونوں ایسے افراد ہو، جو (سیدنا) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے خاندان سے تعلق رکھتے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 945]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 945]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 8210 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 207/1 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4146، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8206، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 546»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 946
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمًا لِقُرَيْشٍ:" هَلْ فِيكُمْ مَنْ لَيْسَ مِنْكُمْ؟" قَالُوا: ابْنُ أُخْتِنَا عُتْبَةُ بْنُ غَزْوَانَ. قَالَ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ [ وَحَلِيفُ الْقَوْمِ مِنْهُمْ ] ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ عُتْبَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُتْبَةَ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ عُتْبَةَ وَلَا إِبْرَاهِيمَ.

سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے دریافت کیا: کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا فرد موجود ہے جو تم میں سے نہ ہو؟ اُنہوں نے عرض کی: ہمارا ایک بھانجا عتبہ بن غزوان ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قوم کا بھانجا، ان کا ایک فرد ہوتا ہے (اور قوم کا حلیف، اُن کا ایک فرد ہوتا ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، یہ روایت عتبہ بن ابراہیم بن عتبہ بن غزوان نے اپنے والد کے حوالے سے سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور میں نے کسی کو عتبہ (بن ابراہیم) یا ابراہیم (بن عتبہ بن غزوان) کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 946]

تخریج الحدیث: «اخرجه الأمام الطبراني فى معجم الكبير 118/17»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 947
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قوم کا بھانجا اُن کا ایک فرد ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 947]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 947]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 6381، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1059، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3901، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2611، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5122، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 708، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22391، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2527، وأخرجه مسند البزار برقم: 3069، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5189، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 36، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8469، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 195»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح