الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. بَابٌ فِي ابْنِ الْأُخْتِ وَالْحَلِيفِ وَالْمَوْلَى .
بھانجے، حلیف اور آزاد شدہ غلام کا بیان
حدیث نمبر: 946
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمًا لِقُرَيْشٍ:" هَلْ فِيكُمْ مَنْ لَيْسَ مِنْكُمْ؟" قَالُوا: ابْنُ أُخْتِنَا عُتْبَةُ بْنُ غَزْوَانَ. قَالَ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ [ وَحَلِيفُ الْقَوْمِ مِنْهُمْ ] ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ عُتْبَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُتْبَةَ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ عُتْبَةَ وَلَا إِبْرَاهِيمَ.

سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش سے دریافت کیا: کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا فرد موجود ہے جو تم میں سے نہ ہو؟ اُنہوں نے عرض کی: ہمارا ایک بھانجا عتبہ بن غزوان ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قوم کا بھانجا، ان کا ایک فرد ہوتا ہے (اور قوم کا حلیف، اُن کا ایک فرد ہوتا ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، یہ روایت عتبہ بن ابراہیم بن عتبہ بن غزوان نے اپنے والد کے حوالے سے سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور میں نے کسی کو عتبہ (بن ابراہیم) یا ابراہیم (بن عتبہ بن غزوان) کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 946]

تخریج الحدیث: «اخرجه الأمام الطبراني فى معجم الكبير 118/17»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 946 in Urdu