🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

114. بَابُ ذَهَابِ الْعِلْمِ .
علم کا رخصت ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 976
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: لَمَّا كَانَ فِي حِجَّةِ الْوَدَاعِ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَوْمَئِذٍ مُرْدِفُ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ عَلَى جَمَلٍ آدَمَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، خُذُوا مِنَ الْعِلْمِ قَبْلَ أَنْ يُقْبَضَ الْعَلْمُ، وَقَبْلَ أَنْ يُرْفَعَ" وَقَدْ كَانَ أَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - (يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ وَإِنْ تَسْأَلُوا عَنْهَا حِينَ يُنَزَّلُ الْقُرْآنُ تُبْدَ لَكُمْ عَفَا اللَّهُ عَنْهَا وَاللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ. قَالَ: وَكُنَّا قَدْ كَرِهْنَا كَثِيرًا مِنْ مَسْأَلَتِهِ، وَاتَّقَيْنَا ذَلِكَ حِينَ أَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ذَلِكَ عَلَى نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَأَتَيْنَا أَعْرَابِيًّا فَرَشَوْنَاهُ بِرِدَاءٍ فَاعْتَمَّ بِهِ. قَالَ: حَتَّى رَأَيْتُ حَاشِيَتَهُ خَارِجَةً عَلَى حَاجِبِهِ الْأَيْمَنِ. قَالَ: ثُمَّ قُلْنَا لَهُ: سَلِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، كَيْفَ يُرْفَعُ الْعِلْمُ مِنَّا وَبَيْنَ أَظْهُرِنَا الْمَصَاحِفُ، وَقَدْ تَعَلَّمْنَا مَا فِيهَا، وَعَلَّمْنَاهَا نِسَاءَنَا وَذَرَارِيَّنَا وَخَدَمَنَا؟ قَالَ: فَرَفَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ وَقَدْ عَلَتْ وَجْهَهُ حُمْرَةٌ مِنَ الْغَضَبِ. قَالَ: فَقَالَ:" أَيْ، ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ، وَهَذِهِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى بَيْنَ أَظْهُرِهِمُ الْمَصَاحِفُ لَمْ يُصْبِحُوا يَتَعَلَّقُوا مِنْهَا بِحَرْفٍ مِمَّا جَاءَتْهُمْ بِهِ أَنْبِيَاؤُهُمْ، أَلَا وَإِنَّ ذَهَابَ الْعِلْمِ ذَهَابُ حَمَلَتِهِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ طَرَفٌ مِنْهُ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ أَصَحُّ ; لِأَنَّ فِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَلِيَّ بْنَ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَهُوَ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ مِنْ طُرُقٍ فِي بَعْضِهَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ صَدُوقٌ، يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَلَيْسَ مِمَّنْ يَتَعَمَّدُ الْكَذِبَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجۃ الوداع کے موقع پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری پر اپنے پیچھے سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو بٹھایا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک خاکستری رنگ کے اونٹ پر سوار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! علم حاصل کر لو! اس سے پہلے کہ علم کو قبض کر لیا جائے اور اس سے پہلے کے اسے اٹھا لیا جائے، اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کر دی ہے: ”اے ایمان والو! تم اُن چیزوں کے بارے میں سوال نہ کرو، کہ اگر وہ تمہارے سامنے ظاہر کر دی جائیں، تو یہ تمہیں برا لگے، اگر تم ان کے بارے میں اُس وقت سوال کرتے ہو، جب قرآن نازل ہو رہا ہو، تو وہ تمہارے سامنے ظاہر کر دی جائیں گی، اللہ تعالیٰ اُس سے درگزر کرے، اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا، بردبار ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ویسے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ سوال کرنے کو ناپسند کرتے تھے، جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل کر دی، تو ہم احتیاط کرنے لگے، راوی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ایک دیہاتی کے پاس آئے، ہم نے اُسے ایک چادر دی اس نے وہ عمامہ کے طور پر باندھ لی، یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ اس چادر کا حاشیہ اُس شخص کے دائیں ابرو سے نکل رہا تھا، پھر ہم نے اُس سے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرو! اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے نبی! ہم میں سے علم کو کیسے اٹھا لیا جائے گا؟ جبکہ ہمارے درمیان قرآن مجید موجود ہے اور اس میں جو کچھ مذکور ہے ُ، ہم نے اُس کا علم حاصل کیا ہے اور ہم نے اُس کی تعلیم اپنے بیوی بچوں، اور خدمت گزاروں کو دی ہے، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک اٹھایا، غصے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک سرخ ہو رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے شخص! تمہاری ماں تمہیں روئے، یہودیوں اور عیسائیوں کے درمیان بھی اُن کی مقدس کتابیں موجود تھیں، اُن کے انبیاء ان کے پاس جو کلام لے کر آئے تھے، وہ لوگ اس میں سے ایک حرف کو بھی تھامے ہوئے نہیں ہیں، یاد رکھنا؟ علم کی رخصتی سے مراد اس کو اٹھانے والے (علماء کی) رخصتی ہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، تاہم امام طبرانی کی سند زیادہ مستند ہے، کیونکہ امام أحمد کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، امام طبرانی نے اسے مختلف حوالوں سے نقل کیا ہے، ان میں سے بعض کی اسناد میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، وہ تدلیس کرنے والا صدوق شخص ہے اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، وہ اُن افراد میں سے نہیں ہے، جو جان بوجھ کر جھوٹ بولتے ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 266/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 276، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4048، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21787، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7867»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 977
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُوشِكُ بِالْعِلْمِ أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ" فَرَدَّدَهَا ثَلَاثًا، فَقَالَ زِيَادُ بْنُ لَبِيدٍ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، بِأَبِي وَأُمِّي، وَكَيْفَ يُرْفَعُ الْعِلْمُ مِنَّا، وَهَذَا كِتَابُ اللَّهِ قَدْ قَرَأْنَاهُ وَيُقْرِئُهُ أَبْنَاؤُنَا أَبْنَاءَهُمْ؟ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ يَا زِيَادُ بْنَ لَبِيدٍ، إِنْ كُنْتُ لَأَعُدُّكَ مِنْ فُقَهَاءِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، أَوَلَيْسَ هَؤُلَاءِ الْيَهُودُ عِنْدَهُمُ التَّوْرَاةُ وَالْإِنْجِيلُ، فَمَا أَغْنَى عَنْهُمْ؟ إِنَّ اللَّهَ لَيْسَ يَذْهَبُ بِالْعِلْمِ رَفْعًا يَرْفَعُهُ، وَلَكِنْ يَذْهَبُ بِحَمَلَتِهِ - أَحْسَبُهُ - وَلَا يَذْهَبُ عَالِمٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ إِلَّا كَانَ ثُغْرَةً فِي الْإِسْلَامِ لَا تُسَدُّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ سِنَانٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا مُسْهِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَهْدِيٍّ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ مُؤَذِّنُ أَهْلِ حِمْصَ، وَكَانَ ثِقَةً مَرْضِيًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عنقریب ایسا ہو گا کہ علم کو اٹھا لیا جائے گا، راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ دہرائی، تو سیدنا زیاد بن لبید رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، ہم سے علم کو کیسے اٹھایا جائے گا؟ جبکہ یہ اللہ کی کتاب موجود ہے جسے ہم نے پڑھا ہے اور ہمارے بال بچے اپنے بال بچوں کو یہ پڑھائیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: اے زیاد بن لبید! تمہاری ماں تمہیں روئے، میں تمہیں مدینہ کے سمجھدار افراد میں سے ایک شمار کرتا تھا، کیا ان یہودیوں کے پاس تورات اور انجیل نہیں تھی؟ تو وہ ان کے کس کام آئی، بے شک اللہ تعالیٰ علم کو یوں رخصت نہیں کرے گا کہ وہ اس کو اُٹھا لے گا، بلکہ وہ اس کے حاملین (یعنی علماء) کو رخصت کر دے گا، راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”جب بھی اس امت کا کوئی عالم رخصت ہو گا، تو اسلام میں سوراخ ہو جائے گا، جو قیامت کے دن تک بند نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سعد بن سنان ہے، جس کو امام بخاری رحمہ اللہ، یحیی بن معین اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، البتہ ابومسہر کہتے ہیں: صدقہ بن خالد نے ہمیں حدیث بیان کی ہے، وہ کہتے ہیں: اہل حمص کے مؤذن ابومہدی سعید بن سنان نے مجھے حدیث بیان کی، جو ایک ثقہ اور پسندیدہ شخص ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 977]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 235»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 978
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" هَذَا أَوَانُ يُرْفَعُ الْعِلْمُ" فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ - يُقَالُ لَهُ: زِيَادُ بْنُ لَبِيدٍ -: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ وَقَدْ أُثْبِتَ وَوَعَتْهُ الْقُلُوبُ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ كُنْتُ لَأَحْسَبُكَ مِنْ أَفْقَهِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ"، ثُمَّ ذَكَرَ ضَلَالَةَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى عَلَى مَا فِي أَيْدِيهِمْ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ: كَانَ ثِقَةً مَأْمُونًا. وَضَعَّفَهُ الْبَاقُونَ.
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: قَالَ جُبَيْرُ بْنُ نُفَيْرٍ: فَلَقِيتُ شَدَّادَ بْنَ أَوْسٍ، فَحَدَّثْتُهُ حَدِيثَ عَوْفٍ فَقَالَ: صَدَقَ عَوْفٌ أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَوَّلِ ذَلِكَ؟ يُرْفَعُ الْخُشُوعُ، لَا تَرَى خَاشِعًا.
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: یہ وہ وقت ہے جس میں علم کو اٹھا لیا جائے گا، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جن کا نام زیاد بن لبید تھا، انہوں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کیسے ہو گا؟ جبکہ وہ (یعنی علم) مضبوط ہو گا اور دلوں نے اُسے محفوظ رکھا ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: میں تو تمہیں اہل مدینہ کے سمجھدار افراد میں سے ایک شمار کرتا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا ذکر کیا کہ یہودی اور عیسائی بھی گمراہی کا شکار ہو گئے تھے، حالانکہ اللہ کی کتاب ان کے درمیان موجود تھی۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے، عبدالملک بن شعیب فرماتے ہیں: وہ ثقہ اور مامون ہے، باقی لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے انہیں سیدنا عوف کی نقل کردہ روایت سنائی، تو انہوں نے فرمایا: سیدنا عوف نے سچ بیان کیا ہے، کیا میں تمہیں (اُٹھا لی جانے والی) سب سے پہلی چیز کے بارے میں بتاؤں؟ (سب سے پہلے) خشوع کو اٹھا لیا جائے گا، تمہیں خشوع والا (کوئی بھی شخص) نظر نہیں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 978]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 43/1844 اورده المؤلف فى كشف الاستار 232، أخرجه مسند البزار برقم: 2741، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 301، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 853»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 979
وَعَنْ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُوشِكُ الْعِلْمُ أَنْ يُخْتَلَسَ مِنَ النَّاسِ حَتَّى لَا يَقْدِرُونَ مِنْهُ عَلَى شَيْءٍ"، فَقَالَ زِيَادُ بْنُ لَبِيدٍ: وَكَيْفَ يُخْتَلَسُ مِنَّا الْعِلْمُ وَقَدْ قَرَأْنَا الْقُرْآنَ وَأَقْرَأْنَاهُ أَبْنَاءَنَا؟ فَقَالَ:" ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ يَابْنَ لَبِيدٍ، هَذِهِ التَّوْرَاةُ وَالْإِنْجِيلُ بِأَيْدِي الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى مَا يَرْفَعُونَ بِهَا رَأْسًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب ایسا ہو گا کہ لوگوں سے علم کو اُچک لیا جائے گا، یہاں تک کہ وہ لوگ اُس کی کسی بھی چیز پر قدرت نہیں رکھیں گے سیدنا زیاد بن لبید رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ہم سے علم کو کیسے اُچک لیا جائے گا؟ جبکہ ہم قرآن پڑھے ہوئے ہیں، اور ہم نے اپنے بچوں کو بھی یہ پڑھایا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لبید کے صاحبزادے! تمہاری ماں تمہیں روئے، یہ تورات اور انجیل، یہودیوں اور عیسائیوں کے پاس بھی موجود تھیں، لیکن اُنہوں نے سر اُٹھا کر بھی (ان کی طرف) نہیں دیکھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 979]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 980
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعًا يَنْتَزِعُهُ مِنَ النَّاسِ، وَلَكِنْ يَقْبِضُ [ الْعِلْمَ بِقَبْضِ ] الْعُلَمَاءِ، فَإِذَا ذَهَبَ الْعُلَمَاءُ اتَّخَذَ النَّاسُ رُؤَسَاءَ، فَسُئِلُوا، فَأَفْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ، فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس علم کو یوں قبض نہیں کرے گا، کہ اسے لوگوں سے الگ کر لے گا، بلکہ وہ علماء کو قبض کرنے کے ذریعے علم کو قبض کر لے گا، جب علماء رخصت ہو جائیں گے، تو لوگ (جاہلوں کو) پیشوا بنا لیں گے، جب اُن سے مسائل دریافت کیے جائیں گے، تو وہ لوگ علم نہ ہونے کے باوجود فتوی دیں گے، تو وہ خود بھی سیدھے راستے سے گمراہ ہو جائیں گے اور (لوگوں کو بھی) گمراہ کر دیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن سلیمان رقی ہے، جسے ابن عدی اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 980]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6403، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6399»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 981
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَنْزِعُ الْعِلْمَ مِنْكُمْ - بَعْدَ مَا أَعْطَاكُمُوهُ - انْتِزَاعًا، وَلَكِنْ يَقْبِضُ الْعُلَمَاءَ بِعِلْمِهِمْ، وَيَبْقَى جُهَّالٌ فَيُسْأَلُونَ، فَيُفْتُونَ، فَيُضِلُّونَ وَيَضِلُّونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو یہ علم دینے کے بعد، اسے تم سے الگ نہیں کرے گا، لیکن وہ علماء کو ان کے علم سمیت قبض کر لے گا، پھر جاہل لوگ باقی رہ جائیں گے، اُن سے مسائل دریافت کیے جائیں گے، وہ فتوی دیں گے اور گمراہ کریں گے، اور خود بھی گمراہ ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے جو لیث کا کاتب ہے اور وہ ضعیف ہے، اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 981]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 8737، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8732»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 982
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَقْبِضُ اللَّهُ الْعُلَمَاءَ، وَيَقْبِضُ الْعِلْمَ مَعَهُمْ، فَيَنْشَأُ أَحْدَاثٌ يَنْزُو بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، وَيَكُونُ الشَّيْخُ فِيهِمْ يُسْتَضْعَفُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ، وَالْحَجَّاجُ ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ، وَأَبُوهُ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ علماء کو قبض کر لے گا، اور اُن کے ساتھ علم کو بھی قبض کر لے گا، پھر کم عمر لوگ سامنے آئیں گے، جو ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے اور اُن کے درمیان عمر رسیدہ شخص کو کمزور سمجھا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے حجاج بن رشدین بن سعد نے اپنے والد سے نقل کیا ہے، حجاج کو ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے، کسی نے بھی اُسے ثقہ قرار نہیں دیا، اُس کے باپ سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، تاہم زیادہ تر نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 982]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 1892، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1913»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، حجاج بن رشدین اور ان کے والد رشدین بن سعد کے ضعف کی وجہ سے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 983
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَا يَنْزِعُ الْعِلْمَ مِنَ النَّاسِ انْتِزَاعًا بَعْدَ أَنْ يُؤْتِيَهُمْ إِيَّاهُ، وَلَكِنْ يَذْهَبُ بِالْعُلَمَاءِ، فَكُلَّمَا ذَهَبَ عَالِمٌ ذَهَبَ بِمَا مَعَهُ مِنَ الْعِلْمِ، حَتَّى يَبْقَى مَنْ لَا يَعْلَمُ فَيَضِلُّوا وَيُضِلُّوا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، هُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ اللَّيْثِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بیشک اللہ تعالیٰ علم کو لوگوں کو دینے کے بعد، اُسے لوگوں سے یوں الگ نہیں کرے گا، کہ الگ ہی کر دے، بلکہ وہ علماء کو رخصت کر دے گا، جب بھی کوئی عالم رخصت ہو گا، تو اُس کے ساتھ اس کا علم بھی رخصت ہو جائے گا، یہاں تک کہ کوئی ایسا شخص نہیں بچے گا، جو علم رکھتا ہو، پھر لوگ گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے، وہ ضعیف ہے، عبدالملک بن سعید بن لیث نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 983]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 233»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 984
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَفَعَتْهُ - قَالَ:" مَوْتُ الْعَالِمِ ثُلْمَةٌ فِي الْإِسْلَامِ، لَا تُسَدُّ مَا اخْتَلَفَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ الْبَزَّارُ: يَرْوِي أَحَادِيثَ لَا يُتَابَعُ عَلَيْهَا. وَهَذَا مِنْهَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ”مرفوع حدیث“ کے طور پر یہ بات نقل کرتی ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”عالم کی موت اسلام میں ایسا شگاف ہے، جو وقت گزرنے کے ساتھ بھی پر نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے محمد بن عبدالملک نے زہری سے روایت کیا ہے، امام بزار فرماتے ہیں: یہ شخص ایسی احادیث روایت کرتا ہے، جن کی متابعت نہیں کی جاتی اور یہ حدیث بھی اُن میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 984]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 234»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 985
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ قَالَ: حَضَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى طَلَبِ الْعِلْمِ قَبْلَ ذَهَابِهِ، فَقَالَ رَجُلٌ: كَيْفَ يَذْهَبُ وَقَدْ تَعَلَّمْنَاهُ وَعَلَّمْنَاهُ أَبْنَاءَنَا؟ فَغَضِبَ. قَالَ:" أَوَلَيْسَ التَّوْرَاةُ وَالْإِنْجِيلُ فِي يَدِ أَهْلِ الْكِتَابِ؟ فَهَلْ أَغْنَى عَنْهُمْ شَيْئًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُشَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی ترغیب دی کہ علم کے رخصت ہونے سے پہلے علم حاصل کر لیا جائے، ایک صاحب بولے: وہ کیسے رخصت ہو گا؟ جبکہ ہم نے اس کو سیکھا ہے اور اپنے بچوں کو اس کی تعلیم دی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا اہل کتاب کے پاس تورات اور انجیل نہیں تھیں، تو کیا یہ چیز اُن کے کسی کام آئی؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی خشنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 985]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7398، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7398»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں