🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ .
وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1171
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ وَاحِدَةً وَاحِدَةً فَتِلْكَ وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ الَّتِي لَا بُدَّ مِنْهَا، وَمَنْ تَوَضَّأَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُ كِفْلَانِ مِنَ الْأَجْرِ، وَمَنْ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا فَذَاكَ وُضُوئِي وَوُضُوءُ الْأَنْبِيَاءِ قَبْلِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَيْدٌ الْعَمِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلِابْنِ عُمَرَ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ حَدِيثٌ مُطَوَّلٌ فِي هَذَا، وَفِي كُلٍّ مِنَ الْحَدِيثَيْنِ مَا لَيْسَ فِي الْآخَرِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایک، ایک مرتبہ وضو کرتا ہے (یعنی وضو کرتے ہوئے، ہر عضو کو ایک مرتبہ دھوتا ہے) تو یہ وضو کا ایسا طریقہ ہے جس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، اور جو شخص دو مرتبہ وضو کرتا ہے، تو اسے اجر کے دو کفل ملیں گے، اور جو شخص تین مرتبہ وضو کرتا ہے، تو یہ میرا اور مجھ سے پہلے کے انبیاء کرام کا وضو کا طریقہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زید عمی ہے اور وہ ضعیف ہے، اسے ثقہ بھی قرار دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث امام ابن ماجہ نے بھی نقل کی ہے، اور وہ اس سے طویل حدیث ہے، تاہم دونوں روایات میں کچھ چیزیں ایسی ہیں، جو دوسری میں نہیں ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5701»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1172
وَعَنْ رَاشِدِ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ بِالزَّاوِيَةِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَخْبِرْنِي عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ كَانَ، فَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكَ كُنْتَ تُوَضِّئُهُ. قَالَ: نَعَمْ، فَدَعَا بِوُضُوءٍ، فَأُتِيَ بِطَسْتٍ وَبِقَدَحٍ نُحِتَ (يَقُولُ) كَمَا نُحِتَ (فِي أَرْضِهِ) فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَكْفَأَ عَلَى يَدَيْهِ مِنَ الْمَاءِ، فَأَنْعَمَ غُسْلَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَخْرَجَ يَدَهُ الْيُمْنَى فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ الْيُسْرَى ثَلَاثًا، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً غَيْرَ أَنَّهُ أَمَرَّهَا عَلَى أُذُنَيْهِ، فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ أَدْخَلَ كَفَّيْهِ جَمِيعًا فِي الْمَاءِ. قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
راشد ابومحمد حمانی بیان کرتے ہیں: میں نے ”زاویہ“ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا، تو میں نے اُن سے کہا: آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں بتائیں کہ وہ کیسا ہوتا تھا؟ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروایا کرتے تھے، تو انہوں نے فرمایا: ٹھیک ہے، پھر انہوں نے وضو کا پانی منگوایا، تو ایک طشت اور ایک پیالہ لایا گیا جو پتھر سے بنا ہے، وہ اُن کے سامنے رکھا گیا، انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی انڈیلا، اور پھر دونوں ہاتھ اچھی طرح دھوئے، پھر انہوں نے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا، پھر اپنا دایاں بازو (آستین سے) نکال کر اسے تین مرتبہ دھویا، پھر بایاں بازو تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح کیا، البتہ انہوں نے اپنے کانوں پر بھی ہاتھ پھیرا اور ان پر مسح کیا، پھر انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں پانی میں داخل کیں،۔۔۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1172]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2926، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2117»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1173
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ: كَيْفَ أَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: سَأَلْتَنِي كَيْفَ أَتَوَضَّأُ، وَلَا تَسْأَلُنِي كَيْفَ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ؟! رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَقَالَ:" بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابراہیم بن ابوعبلہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: میں کیسے وضو کروں؟ تو انہوں نے فرمایا: تم نے مجھ سے یہ سوال کیا ہے، کہ میں کیسے وضو کروں؟ تم نے مجھ سے یہ سوال نہیں کیا: کہ آپ نے، اللہ کے رسول کو کس طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ (پھر انہوں نے بتایا:) میں نے اللہ کے رسول کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین، تین مرتبہ وضو کے اعضاء کو دھوتے تھے، آپ نے یہ ارشاد فرمایا: میرے پروردگار نے مجھے اس بات کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، امام بزار نے اس روایت کو اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1173]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1594، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 67»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1174
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِوَضُوءٍ، فَتَوَضَّأَ وَاحِدَةً وَاحِدَةً فَقَالَ:" هَذَا الْوُضُوءُ الَّذِي لَا يَقْبَلُ اللَّهُ الصَّلَاةَ إِلَّا بِهِ"، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثِنْتَيْنِ ثِنْتَيْنِ، فَقَالَ:" هَذَا وُضُوءُ الْأُمَمِ قَبْلَكُمْ"، ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، فَقَالَ:" هَذَا وُضُوئِي وَوُضُوءُ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگوایا، اور ایک، ایک مرتبہ وضو کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ وضو ہے، کہ اللہ تعالیٰ اس کے بغیر نماز کو قبول نہیں کرتا، پھر آپ نے دو، دو مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: یہ تم سے پہلے کی امتوں کا وضو کا طریقہ ہے، پھر آپ نے تین، تین مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا: یہ میرا اور مجھ سے پہلے کے انبیاء کرام کا وضو کا طریقہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1174]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3674»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1175
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا، وَرَأَيْتُهُ مَرَّةً أُخْرَى تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَلَهُ فِي الْكَبِيرِ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَمَرَّةً مَرَّةً. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، آپ نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، اپنے سر اور دونوں کانوں کا مسح کیا، دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے، پھر ایک مرتبہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، تو آپ نے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان صحابی کے حوالے سے معجم کبیر میں
یہ روایت منقول ہے: ”میں نے اللہ کے رسول کو تین، تین مرتبہ دو، دو مرتبہ اور ایک، ایک مرتبہ وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1175]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3864، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 911، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 937»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1176
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ الْوُضُوءُ؟ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِوُضُوءٍ، فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِي الْإِنَاءِ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَظَاهِرِ أُذُنَيْهِ مَعَ رَأْسِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا الْوُضُوءُ، فَمَنْ زَادَ فَقَدْ تَعَدَّى وَظَلَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا، وَفِيهِ سُوِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: یا رسول اللہ! وضو کیسے کیا جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگوایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ تین مرتبہ دھویا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا، اور تین مرتبہ کلی کی، اور ناک میں پانی ڈالا، آپ نے اپنا چہرہ اور دونوں بازو تین مرتبہ دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، سر کے ہمراہ آپ نے اپنے دونوں کانوں کے بیرونی حصے کا بھی مسح کیا، پھر آپ نے دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسی طرح وضو ہو گا جو شخص اس سے زیادہ کرے گا، وہ زیادتی اور ظلم کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں اس کے علاوہ حدیث منقول ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، جسے امام أحمد، یحییٰ بن معین اور ایک جماعت نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، جبکہ دحیم نے اُسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1176]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11091»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1177
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَطَهَّرُ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ إِنَاءٌ قَدْرَ الْمُدِّ، وَإِنْ زَادَ فَقَلَّمَا زَادَ، وَإِنْ نَقَصَ فَقَلَّمَا نَقَصَ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَكَذَا التَّطَهُّرُ؟ قَالَ:" هَكَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَافِعُ أَبُو هُرْمُزَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت وضو کر رہے تھے، آپ کے سامنے جو برتن موجود تھا، اس میں ایک ”مد“ کی مقدار میں پانی آتا تھا، اگر زیادہ ہوتا، تو تھوڑا سا زیادہ ہوتا، اور اگر کم ہوتا، تو تھوڑا سا کم ہوتا، آپ نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، ایسا آپ نے تین، تین مرتبہ کیا، آپ نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، اور اپنی داڑھی کا خلال کیا، پھر اپنے دونوں بازو تین مرتبہ دھوئے، اور اپنے سر اور دونوں کانوں پر دو، دو مرتبہ مسح کیا پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے، اور انہیں اچھی طرح صاف کیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اسی طرح طہارت حاصل کی جاتی ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: میرے پروردگار نے مجھے اسی طرح کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1177]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11091، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2298»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1178
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ قَالَ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ أُتِيَ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ، فَأَكْفَأَ عَلَى يَمِينِهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَمَسَ يَمِينَهُ فِي الْإِنَاءِ فَأَفَاضَ بِهَا عَلَى الْيُسْرَى ثَلَاثًا، ثُمَّ غَمَسَ الْيُمْنَى فَحَفَنَ حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ، فَتَمَضْمَضَ بِهَا وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ كَفَّيْهِ فِي الْإِنَاءِ فَحَمَلَ بِهِمَا مَاءً فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ خَلَّلَ لِحْيَتَهُ، وَمَسَحَ بَاطِنَ أُذُنَيْهِ وَأَدْخَلَ خِنْصَرَهُ فِي دَاخِلِ أُذُنِهِ لِيَبْلُغَ الْمَاءُ، ثُمَّ مَسَحَ رَقَبَتَهُ وَبَاطِنَ لِحْيَتِهِ مِنْ فَضْلِ مَاءِ الْوَجْهِ، وَغَسَلَ ذِرَاعَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا حَتَّى جَاوَزَ الْمَرْفِقَ، وَغَسَلَ الْيُسْرَى مِثْلَ ذَلِكَ حَتَّى جَاوَزَ الْمَرْفِقَ، ثُمَّ مَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ ظَاهِرَ أُذُنَيْهِ، وَمَسَحَ رَقَبَتَهُ وَبَاطِنَ لِحْيَتَهُ بِفَضْلِ مَاءِ الرَّأْسِ، ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا، وَخَلَّلَ أَصَابِعَهَا وَجَاوَزَ بِالْمَاءِ الْكَعْبَ، وَرَفَعَ فِي السَّاقِ الْمَاءَ، ثُمَّ فَعَلَ فِي الْيُسْرَى مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ أَخَذَ حَفْنَةً مِنَ الْمَاءِ بِيَدِهِ الْيُمْنَى فَوَضَعَهُ عَلَى رَأْسِهِ حَتَّى تَحَدَّرَ مِنْ جَوَانِبِ رَأْسِهِ، وَقَالَ:" هَذَا تَمَامُ الْوُضُوءِ"، فَدَخَلَ مِحْرَابَهُ، وَصَفَّ النَّاسَ خَلْفَهُ، وَنَظَرَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، قَالَ النَّسَائِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَفِي سَنَدِ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدُ بْنُ حَجَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَفِي حَدِيثِ الْبَزَّارِ طُولٌ فِي أَمْرِ الصَّلَاةِ يَأْتِي فِي صِفَةِ الصَّلَاةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، ایک برتن لایا گیا، جس میں پانی تھا، آپ نے اپنے دائیں ہاتھ پر تین مرتبہ پانی ڈالا، پھر اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا، اور اس کے ذریعے بائیں ہاتھ پر تین مرتبہ پانی ڈالا، پھر اپنے دائیں ہاتھ کو پانی میں ڈال کر چلو میں پانی لیا اور اس کے ذریعے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، ایسا آپ نے تین مرتبہ کیا، پھر اپنے دونوں ہاتھ برتن میں داخل کئے، ان میں پانی لیا اور اس کے ذریعے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر آپ نے اپنی داڑھی کا خلال کیا، اپنے دونوں کانوں کے اندرونی حصے کا مسح کیا اور اپنی چھوٹی انگلی کان میں داخل کی، تاکہ وہاں تک پانی پہنچ جائے، پھر آپ نے اپنی گردن کا اور داڑھی کے نیچے والے حصے کا، چہرے کے پانی سے بچ جانے والے پانی کے ذریعے مسح کیا؟ پھر آپ نے اپنا دایاں بازو تین مرتبہ دھویا، یہاں تک کہ کہنی سے اوپر تک دھویا، پھر بایاں بازو اسی طرح کہنی سے اوپر تک دھویا، پھر آپ نے اپنے سر پر تین مرتبہ مسح کیا اور کانوں کے بیرونی حصے کا مسح کیا، آپ نے اپنی گردن اور داڑھی کے نیچے والے حصے کا، سر کے پانی سے بچ جانے والے پانی کے ذریعے مسح کیا، پھر آپ نے اپنا دایاں پاؤں تین مرتبہ دھویا اور اس کی انگلیوں کا خلال کیا، یہاں تک کہ پانی ٹخنے سے اوپر تک آیا، آپ نے پانی پنڈلی تک ڈالا، پھر اپنے بائیں پاؤں کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا، پھر اپنی دائیں ہتھیلی میں، چلو میں پانی لیا، اور اسے اپنے سر پر ڈال دیا یہاں تک کہ وہ سر کے اطراف سے نیچے آ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ مکمل وضو ہے، پھر آپ محراب میں داخل ہوئے، لوگوں نے آپ کے پیچھے صف بنا لی، آپ نے اپنے دائیں طرف اور بائیں طرف دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔ علامہ ہیثمی بیان کرتے ہیں میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، یہ حدیث امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عبدالجبار ہے، امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ قوی نہیں ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، امام بزار اور امام طبرانی کی سند میں ایک راوی محمد بن حجر ہے اور وہ ضعیف ہے امام بزار کی نقل کردہ روایت میں نماز کا تذکرہ طوالت کے ساتھ ہے، اور وہ روایت آگے چل کر ”نماز کے طریقے“ سے متعلق بات میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1178]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1179
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى" وَفِيهِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”پھر آپ کھڑے ہوئے اور آپ نے نماز ادا کی“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے، جسے امام أحمد اور علی بن مدینی نے، اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، جبکہ دوسری روایت کے مطابق انہوں (یعنی یحیی بن معین) نے اُسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1179]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1180
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ إِلَى الْمَرْفِقَيْنِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ يُقْبِلُ بِيَدَيْهِ مِنْ مُقَدَّمِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ، وَمِنْ مُؤَخَّرِهِ إِلَى مُقَدَّمِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا، وَخَلَّلَ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَبَكَّارٌ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ، وَابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ صَالِحٌ. قُلْتُ: وَشَيْخُ الْبَزَّارِ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْعَوَّامِ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، آپ نے اپنے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازو کہنیوں تک دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، آپ اپنے دونوں ہاتھ آگے سے پیچھے کی طرف لے کر گئے اور پھر پیچھے سے آگے کی طرف لے کر آئے، پھر آپ نے دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے، آپ نے پاؤں کی انگلیوں، اور داڑھی کا خلال کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، اور بکار نامی راوی میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کا بیٹا عبدالرحمن، صالح ہے، میں یہ کہتا ہوں: امام بزار کے استاد محمد بن صالح بن عوام کا ذکر کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1180]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3687»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں