الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُحْسِنِ الْوُضُوءَ .
جو شخص اچھی طرح وضو نہ کرے
حدیث نمبر: 1235
عَنْ مُعَيْقِيبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا معیقیب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”(بعض) ایڑیوں کے لئے جہنم کی بربادی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے، اکثر حضرات نے اُسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1235]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23100»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1236
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيَّ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ وَبُطُونِ الْأَقْدَامِ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا.
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ وَبُطُونِ الْأَقْدَامِ مِنَ النَّارِ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.

عقبہ بن مسلم بیان کرتے ہیں: میں نے، سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ کو، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا: ”(بعض) ایڑیوں اور پاؤں کے تلووں کے لیے، جہنم کی بربادی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کو یوں نقل کیا ہے: سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (بعض) ایڑیوں اور پاؤں کے تلووں کے لیے جہنم کی بربادی ہے“۔ امام أحمد اور امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1236]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 41، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17253، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 597»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1237
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ وَأَخِيهِ قَالَا: أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمًا يَتَوَضَّئُونَ، فَقَالَ:" وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طُرُقٍ ; فَفِي بَعْضِهَا عَنْ أَبِي أُمَامَةَ وَأَخِيهِ، وَفِي بَعْضِهَا عَنْ أَبِي أُمَامَةَ فَقَطْ، وَفِي بَعْضِهَا عَنْ أَخِيهِ فَقَطْ، وَفِي بَعْضِهَا قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمًا يَتَوَضَّئُونَ، فَبَقِيَ عَلَى أَقْدَامِهِمْ قَدْرُ الدِّرْهَمِ، فَقَالَ:" وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ".
وَمَدَارُ طُرُقِهِ كُلِّهَا عَلَى لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اور اُن کے بھائی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، تو ارشاد فرمایا: (بعض) ایڑیوں کے لیے جہنم کی بربادی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف طرق کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے بعض میں یہ مذکور ہے: یہ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اور ان کے بھائی سے منقول ہے، بعض میں یہ مذکور ہے: یہ صرف سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، بعض میں یہ مذکور ہے: یہ صرف سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے بھائی سے منقول ہے اور بعض میں یہ مذکور ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، جن کے پاؤں پر ایک درہم جتنی جگہ باقی رہ گئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (بعض) ایڑیوں کے لیے جہنم کی بربادی ہے“۔ ان تمام طرق کا مدار لیث بن ابوسلیم نامی راوی پر ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1237]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8109»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، کیونکہ اس کا تمام تر دارومدار لیث بن ابی سلیم پر ہے جو کہ ضعیف اور مختلط راوی ہے۔
حدیث نمبر: 1238
وَعَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْهَيْثَمِ قَالَ: رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَوَضَّأُ، فَقَالَ:" بَطْنُ الْقَدَمِ يَا أَبَا الْهَيْثَمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ مَا أَظُنُّهُ سَمِعَ أَبَا الْهَيْثَمِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ مَا أَظُنُّهُ سَمِعَ أَبَا الْهَيْثَمِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
بکر بن سوادہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: وہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وضو کرتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا: اے ابوالہیثم! پاؤں کے تلوے کا دھیان رکھنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے، بکر بن سوادہ کے بارے میں میرا یہ گمان نہیں ہے کہ انہوں نے سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1238]

حدیث نمبر: 1239
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ رَجُلٌ قَدْ تَوَضَّأَ وَفِي قَدَمِهِ مَوْضِعٌ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ فَأَتِمَّ وُضُوءَكَ" فَفَعَلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ مَجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ مَجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ایک شخص آیا، جس نے وضو کیا تھا اور اُس کے پاؤں میں ایک جگہ پر پانی نہیں پہنچا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جاؤ اور اپنا وضو مکمل کرو! تو اُس شخص نے ایسا ہی کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1239]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1239]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2240، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 26»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، الوازع بن نافع کے ضعف پر اجماع کی وجہ سے۔
حدیث نمبر: 1240
وَعَنْ أَبِي رُوحٍ الْكَلَاعِيِّ قَالَ: صَلَّى بِنَا نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةً فَقَرَأَ فِيهَا سُورَةَ الرُّومِ، فَلُبِّسَ بَعْضُهَا فَقَالَ:" إِنَّمَا لَبَّسَ عَلَيْنَا الشَّيْطَانُ الْقِرَاءَةَ مِنْ أَجْلِ أَقْوَامٍ يَأْتُونَ الصَّلَاةَ بِغَيْرِ وُضُوءٍ، فَإِذَا أَتَيْتُمِ الصَّلَاةَ فَأَحْسِنُوا الْوُضُوءَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ أَبِي رَوْحٍ نَفْسِهِ، وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ عَنْ أَبِي رَوْحٍ عَنْ رَجُلٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ أَبِي رَوْحٍ نَفْسِهِ، وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ عَنْ أَبِي رَوْحٍ عَنْ رَجُلٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوروح کلاعی بیان کرتے ہیں: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک نماز پڑھاتے ہوئے، اُس میں سورہ روم کی تلاوت کی، اس میں کسی جگہ آپ کو مشابہ لگ گیا (تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شیطان ہمارے لیے قرأت میں الجھن کر دیتا ہے، اس کی وجہ کچھ لوگ ہیں، جو (صحیح طرح سے مکمل) وضو کے بغیر نماز کے لئے آ جاتے ہیں، جب تم نماز کے لیے آؤ، تو اچھی طرح وضو کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے سیدنا ابوروح رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ابوروح کے حوالے سے، ایک شخص سے نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1240]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 947، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15445، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 881»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے تمام راوی صحیح
حدیث نمبر: 1241
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ شَبِيبًا أَبَا رَوْحٍ مِنْ ذِي الْكَلَاعِ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَرَأَ بِالرُّومِ، فَتَرَدَّدَ فِي آيَةٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" إِنَّهُ لُبِّسَ عَلَيْنَا الْقُرْآنُ. إِنَّ أَقْوَامًا مِنْكُمْ يُصَلُّونَ مَعَنَا لَا يُحْسِنُونَ الْوُضُوءَ، فَمَنْ شَهِدَ الصَّلَاةَ مَعَنَا فَلْيُحْسِنِ الْوُضُوءَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا شبیب ابوروح رضی اللہ عنہ جن کا تعلق ذی کلاع سے ہے، انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ روم کی تلاوت شروع کی، آپ کو ایک آیت میں تردد ہوا، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے فرمایا: ہمیں قرآن میں مشابہ لگ جاتا ہے، کیونکہ ہمارے ساتھ تم میں سے کچھ ایسے لوگ نماز ادا کرتے ہیں، جو اچھی طرح وضو نہیں کرتے ہیں، جو شخص ہمارے ساتھ نماز میں شریک ہو اسے اچھی طرح وضو کرنا چاہیے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1241]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1241]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 947، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15447»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح