🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

54. بَابُ الْوُضُوءِ مِنَ الرِّيحِ .
ہوا خارج ہونے پر وضو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1254
عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: أَتَتْ سَلْمَى مَوْلَاةُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - امْرَأَةَ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَسْتَأْذِنُهُ عَلَى أَبِي رَافِعٍ قَدْ ضَرَبَهَا. قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي رَافِعٍ:" مَالَكَ وَلَهَا يَا أَبَا رَافِعٍ؟" قَالَ: تُؤْذِينِي يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِمَ آذَيْتِهِ يَا سَلْمَى؟" قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا آذَيْتُهُ بِشَيْءٍ، وَلَكِنَّهُ أَحْدَثَ وَهُوَ يُصَلِّي، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا رَافِعٍ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَمَرَ الْمُسْلِمِينَ إِذَا خَرَجَ مِنْ أَحَدِهِمُ الرِّيحُ أَنْ يَتَوَضَّأَ، فَقَامَ يَضْرِبُنِي. فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَضْحَكُ وَيَقُولُ:" يَا أَبَا رَافِعٍ، إِنَّهَا لَمْ تَأْمُرْكَ إِلَّا بِخَيْرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ، وَقَدْ قَالَ: حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز سلمی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ابورافع کی اہلیہ تھیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اور آپ کو یہ بات بتائی کہ ابورافع نے اُس کی پٹائی کی ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابورافع سے کہا: اے ابورافع! تمہارا اس عورت کے ساتھ کیا معاملہ؟ انہوں نے جواب دیا: یا رسول اللہ! یہ مجھے اذیت پہنچاتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: سلمی تم اُسے اذیت کیوں پہنچاتی ہو؟ اس عورت نے جواب دیا: یا رسول اللہ! میں انہیں کوئی اذیت نہیں پہنچاتی ہوں، یہ نماز ادا کرنے کے دوران بے وضو ہو گئے، تو میں نے کہا: اے ابورافع! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو یہ حکم دیا ہے، کہ جب اُن میں سے کسی کی ہوا خارج ہو جائے، تو وہ شخص وضو کر لے، تو یہ اس بات پر مجھے مارنے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنا شروع کر دیا اور ارشاد فرمایا: اے ابورافع! یہ تمہیں صرف بھلائی کا حکم دیتی ہے۔

یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، اور اُس نے یہ کہا: ہے: ہشام بن عروہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1254]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25807»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1255
وَعَنْ حُصَيْنٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى الْمِنْبَرِ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ إِلَّا الْحَدَثُ"، لَا أَسْتَحْيِيكُمْ مِمَّا لَا يَسْتَحْيِي مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْحَدَثُ أَنْ يَفْسُوَ أَوْ يَضْرِطَ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ فِي زِيَادَاتِهِ عَلَى أَبِيهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَحُصَيْنٌ، قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: لَا أَعْرِفُهُ.
حصین مزنی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے منبر پر ارشاد فرمایا: اے لوگو! میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”نماز، صرف حدث کی وجہ سے ٹوٹتی ہے“۔ جس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حیاء ظاہر نہیں کی، اُس کے حوالے سے میں بھی حیاء کا اظہار نہیں کروں گا ”حدث“ سے مراد یہ ہے کہ آدمی آواز کے بغیر، یا آواز کے ساتھ ہوا خارج کرے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنے والد (کی ”مسند“ پر اپنی ”زیادات“ میں نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، حصین نامی راوی کے بارے میں یحیی بن معین نے یہ کہا: ہے: میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1255]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1168، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1986»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1256
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَكُونُ بِالْبَادِيَةِ وَتَكُونُ مِنْ أَحَدِنَا الرُّوَيْحَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ، إِذَا فَعَلَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ"، وَقَالَ مَرَّةً:" فِي أَدْبَارِهِنَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَهُوَ فِي السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ الْحَنَفِيِّ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَبْلَهُ كَمَا تَرَاهُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: یا رسول اللہ! ہم لوگ ویرانوں میں رہتے ہیں، بعض اوقات ہم میں سے کسی ایک کی معمولی سی ہوا خارج ہو جاتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے، جب کوئی شخص ایسا کرے، (یعنی ہوا خارج کرے) تو اُسے وضو کر لینا چاہیے اور تم عورتوں کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت نہ کرنا۔
یہاں راوی نے بعض اوقات ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے (تاہم اُس کا مطلب یہی ہے)۔ امام أحمد نے، اسے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ ”سنن“ میں یہ روایت سیدنا علی بن طلق حنفی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث، اس سے پہلے گزر چکی ہے، جیسا کہ آپ نے اُسے ملاحظہ کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اور اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1256]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 657، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20950، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4198»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں