الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابُ السَّتْرِ عَلَى مَنْ خَرَجَ مِنْهُ رِيحٌ .
اس شخص کی پردہ پوشی کرنا جس کی ہوا خارج ہو جائے
حدیث نمبر: 1257
عَنْ جَرِيرٍ أَنَّ عُمَرَ صَلَّى بِالنَّاسِ، فَخَرَجَ مِنْ إِنْسَانٍ شَيْءٌ، فَقَالَ: عَزَمْتُ عَلَى صَاحِبِ هَذَا أَلَّا تَوَضَّأَ وَأَعَادَ الصَّلَاةَ، فَقَالَ جَرِيرٌ: لَوْ تَعْزِمُ عَلَى كُلِّ مَنْ سَمِعَهَا أَنْ يَتَوَضَّأَ وَأَنْ يُعِيدَ الصَّلَاةَ، قَالَ: نِعِمَّا، قُلْتَ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا فَأَمَرَهُمْ بِذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي النَّهْيِ عَنِ الضَّحِكِ مِنَ الضَّرْطَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي النَّهْيِ عَنِ الضَّحِكِ مِنَ الضَّرْطَةِ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، اسی دوران کسی شخص کی ہوا خارج ہو گئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس (ہوا خارج کرنے والے) شخص کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ وضو کرے اور نماز دوبارہ ادا کرے، تو سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ ہر اس شخص کو تاکید کر دیں، جس نے یہ (آواز) سنی ہے، کہ وہ وضو کرے اور نماز دوبارہ ادا کرے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے بہت اچھی بات کہی ہے، اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر عطا کرے! پھر انہوں نے لوگوں کو اس بات کا حکم دے دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، ہوا خارج ہونے پر ہنسنے کی ممانعت کے بارے میں ایک حدیث پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1257]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔