الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
103. بَابُ غُسْلِ الْكَافِرِ إِذَا أَسْلَمَ .
کافر شخص کا اسلام قبول کرنے پر غسل کرنا
حدیث نمبر: 1560
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ ثُمَامَةَ بْنَ أُثَالٍ - أَوْ أُثَالَةَ - أَسْلَمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبُوا بِهِ إِلَى حَائِطِ بَنِي فُلَانٍ، فَمُرُوهُ أَنْ يَغْتَسِلَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَزَادَ:" بِمَاءٍ وَسِدْرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَزَادَ:" بِمَاءٍ وَسِدْرٍ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ثمامہ بن اثال، راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: اثالہ، نے اسلام قبول کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے بنوفلاں کے باغ میں لے جاؤ، اور اسے یہ ہدایت کرو کہ یہ غسل کر لے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے (غسل کر لے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1560]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے (غسل کر لے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1560]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7977»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1561
وَلَهُ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى: لَمَّا أَسْلَمَ ثُمَامَةُ بْنُ أُثَالٍ أَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَغْتَسِلَ وَيُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ.
وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، وَضَعَفَّهُ غَيْرُهُمَا مِنْ غَيْرِ نِسْبَةٍ إِلَى كَذِبٍ، وَقَالَ أَبُو يَعْلَى: عَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ: فَإِنْ كَانَ هُوَ الْعُمَرِيَّ فَالْحَدِيثُ حَسَنٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، امام ابویعلیٰ نے یہ روایت نقل کی ہے: جب ثمامہ بن اثال نے اسلام قبول کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ حکم دیا کہ وہ غسل کر کے دو رکعات ادا کرے۔
امام أحمد اور امام بزار کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر عمری ہے، جسے یحیی بن معین اور ابو أحمد بن عدی نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، ان دونوں کے علاوہ حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، لیکن اس کی نسبت جھوٹ کی طرف نہیں کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے (اپنی سند میں) یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ایک شخص کے حوالے سے، سعید مقبری سے منقول ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اگر تو یہ (شخص) عمری ہے، تو پھر یہ حدیث حسن ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1561]

إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1562
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: لَمَّا أَسْلَمْتُ أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِيَ:" اغْتَسِلْ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَأَلْقِ عَنْكَ شَعْرَ الْكُفْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ عَمَّارٍ الْوَاعِظُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ عَمَّارٍ الْوَاعِظُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میں نے اسلام قبول کیا، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تم پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل کرو، اور اپنے آپ سے زمانہ کفر کے بال دور کر دو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منصور بن عمار واعظ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1562]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منصور بن عمار واعظ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1562]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6487»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1563
وَعَنْ قَتَادَةَ أَبِي هِشَامٍ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" يَا قَتَادَةُ، اغْتَسِلْ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَاحْلِقْ عَنْكَ شَعْرَ الْكُفْرِ"، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ مَنْ أَسْلَمَ أَنْ يَخْتَتِنَ وَإِنْ كَانَ ابْنَ ثَمَانِينَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قتادہ ابوہشام بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے قتادہ! تم پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل کرو، اور اپنے آپ سے زمانہ کفر کے بال مونڈ دو!۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسلام قبول کرنے والے شخص کو یہ حکم دیتے تھے کہ وہ ختنہ کر لے خواہ اس کی عمر اسی سال ہی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1563]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1563]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔