الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
103. بَابُ غُسْلِ الْكَافِرِ إِذَا أَسْلَمَ .
کافر شخص کا اسلام قبول کرنے پر غسل کرنا
حدیث نمبر: 1560
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ ثُمَامَةَ بْنَ أُثَالٍ - أَوْ أُثَالَةَ - أَسْلَمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبُوا بِهِ إِلَى حَائِطِ بَنِي فُلَانٍ، فَمُرُوهُ أَنْ يَغْتَسِلَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَزَادَ:" بِمَاءٍ وَسِدْرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَزَادَ:" بِمَاءٍ وَسِدْرٍ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ثمامہ بن اثال، راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: اثالہ، نے اسلام قبول کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے بنوفلاں کے باغ میں لے جاؤ، اور اسے یہ ہدایت کرو کہ یہ غسل کر لے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے (غسل کر لے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1560]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے (غسل کر لے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1560]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7977»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1560 in Urdu