الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. بَابُ الصَّلَاةِ بِالنَّعْلَيْنِ .
جوتوں میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2238
عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا مجمع بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جوتوں میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2238]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2238]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2239
وَعَنْ مُجَمِّعِ بْنِ يَعْقُوبَ عَنْ غُلَامٍ مِنْ أَهْلِ قُبَاءَ أَدْرَكَهُ شَيْخًا أَنَّهُ قَالَ: جَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقُبَاءَ فَجَلَسَ فِي فَمِ الْأُجُمِ وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ نَاسٌ فَاسْتَسْقَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسُقِيَ فَشَرِبَ وَأَنَا عَنْ يَمِينِهِ وَأَنَا أُحَدِّثُ الْقَوْمَ فَنَاوَلَنِي فَشَرِبْتُ وَحَفِظْتُ أَنَّهُ صَلَّى بِنَا يَوْمَئِذٍ وَعَلَيْهِ نَعْلَانِ لَمْ يَنْزِعْهُمَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَسَمَّاهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حَبِيبَةَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مُخْتَصَرًا: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي نَعْلَيْنِ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ رَوَى عَنِ ابْنِ أَبِي حَبِيبَةَ إِلَّا هَذَا.

مجمع بن یعقوب نے اہل قباء سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، جنہیں مجمع نے بڑھاپے کی حالت میں پایا ہے، وہ یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس قباء تشریف لائے آپ قلعے کے دروازے میں تشریف فرما ہوئے لوگ آپ کے پاس اکھٹے ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے کے لئے کچھ مانگا، تو آپ کو پانی دیا گیا میں آپ کے دائیں طرف موجود تھا اور میں لوگوں میں سب سے کم سن تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پانی میری طرف بڑھایا میں نے پی لیا مجھے یہ بات یاد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن ہمیں نماز پڑھائی تھی تو آپ نے جوتے پہنے ہوئے تھے آپ نے انہیں اتارا نہیں تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے انہوں نے اس صحابی کا نام سیدنا عبداللہ بن ابوحبیبہ رضی اللہ عنہ نقل کیا ہے ایک اور روایت میں بھی اسی طرح ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور امام بزار نے اسے مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جوتوں میں نماز ادا کی“۔ وہ فرماتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق ابن ابوحبیبہ - کے حوالے سے صرف یہ روایت منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2239]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15651، 18473»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، رجال احمد موثقون اور شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے۔
حدیث نمبر: 2240
وَعَنْ زِيَادٍ الْحَارِثِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ: أَنْتَ الَّذِي تَنْهَى النَّاسَ أَنْ يُصَلُّوا فِي نِعَالِهِمْ؟ قَالَ: هَا وَرَبِّ هَذِهِ الْحُرْمَةِ، هَا وَرَبِّ هَذِهِ الْحُرْمَةِ، هَا وَرَبِّ هَذِهِ الْحُرْمَةِ، لَقَدْ رَأَيْتُ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي إِلَى هَذَا الْمَقَامِ فِي نَعْلَيْهِ ثُمَّ انْصَرَفَ وَهُمَا عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ خَلَا زِيَادَ بْنَ الْأَوْبَرِ الْحَارِثِيَّ فَإِنِّي لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ بِثِقَةٍ وَلَا ضَعْفٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ خَلَا زِيَادَ بْنَ الْأَوْبَرِ الْحَارِثِيَّ فَإِنِّي لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ بِثِقَةٍ وَلَا ضَعْفٍ.
زیاد حارثی بیان کرتے ہیں: میں نے ایک شخص کو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ سوال کرتے ہوئے سنا: آپ ہی وہ فرد ہیں جو لوگوں کو اس بات سے منع کرتے ہیں کہ وہ جوتوں میں نماز ادا کریں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! اس حرمت کے پروردگار کی قسم! جی ہاں! اس حرمت کے پروردگار کی قسم جی ہاں! اس حرمت کے پروردگار کی قسم میں نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مقام کی طرف رُخ کر کے جوتوں میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، جب آپ نے نماز مکمل کی تو آپ نے جوتے پہنے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں صرف زیاد بن اوبر حارثی کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ میں نے کسی شخص کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا کہ کسی نے اسے ”ثقہ“ یا ضعیف قرار دیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2240]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10554»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2241
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي قَائِمًا وَقَاعِدًا وَحَافِيًا وَمُنْتَعِلًا وَيَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ زِيَادٌ الْحَارِثِيُّ وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ فِيهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ زِيَادٌ الْحَارِثِيُّ وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ فِيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر، بیٹھ کر، جوتا پہنے بغیر، جوتا پہن کر (ہر طریقے سے) نماز ادا کر لیتے تھے، اور آپ (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) دائیں طرف یا بائیں طرف (یعنی کسی بھی طرف سے) اُٹھ جایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد حارثی ہے، جس کے بارے میں کلام پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2241]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد حارثی ہے، جس کے بارے میں کلام پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2241]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7337»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2242
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ الْعَدَوِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ الْأَعْرَابِيَّ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي وَعَلَيْهِ نَعْلَانِ مِنْ بَقَرٍ فَتَفَلَ عَنْ يَسَارِهِ ثُمَّ حَكَّ حَيْثُ تَفَلَ بِنَعْلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حمید بن ہلال عدوی بیان کرتے ہیں: مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے، جس نے ایک دیہاتی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نماز ادا کر رہے تھے آپ نے گائے کی کھال کے جوتے پہنے ہوئے تھے آپ نے اپنے بائیں طرف تھوک دیا اور پھر جس جگہ پر آپ نے تھوکا تھا آپ نے اپنے جوتے سے اسے مل دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2242]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2242]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2243
وَعَنْ عَطَاءٍ - رَجُلٍ مِنْ بَنِي شَيْبَةَ وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا - قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عِنْدَ هَذَا الْمَقَامِ عَلَيْهِ نَعْلَانِ سِبْتِيَّتَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ وَهُمَا اثْنَانِ وَكِلَاهُمَا وُثِّقَ وَفِي أَحَدِهِمَا ضَعْفٌ كَثِيرٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ وَهُمَا اثْنَانِ وَكِلَاهُمَا وُثِّقَ وَفِي أَحَدِهِمَا ضَعْفٌ كَثِيرٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عطاء، جو بنوشیبہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب تھے، اور بڑے عمر رسیدہ شخص تھے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مقام کے پاس نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا آپ نے سبتی جوتے پہنے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم اسدی ہے، اور یہ دو افراد ہیں، اور ان دونوں کو ”ثقہ“ قرار دیا گیا ہے ان میں سے ایک میں زیادہ ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2243]

حدیث نمبر: 2244
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" زَيْنُ الصَّلَاةِ الْحِذَاءُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ اللَّخْمِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ اللَّخْمِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نماز کی زینت جوتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجاج لخمی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2244]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حجاج لخمی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2244]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلي الموصلي مسند على بن ابي طالب رضى الله عنه، 509»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 2245
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ بَحْرُ بْنُ مَرَّارٍ أَحَدُ مَنِ اخْتَلَطَ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو بَحْرٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ وَكَانَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ حَسَنَ الرَّأْيِ فِيهِ وَحُدِّثَ عَنْهُ.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جوتوں میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بحر بن مرار ہے، جو ان افراد میں سے ایک ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گئے تھے یحییٰ بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عثمان ابوبحر ہے، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے یحیی بن سعید القطان اس کے بارے میں اچھی رائے رکھتے تھے، اور اس کے حوالے سے حدیث روایت کرتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2245]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3631»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2246
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَالِفُوا الْيَهُودَ وَصَلُّوا فِي خِفَافِكُمْ وَنِعَالِكُمْ فَإِنَّهُمْ لَا يُصَلُّونَ فِي خِفَافِهِمْ وَلَا نِعَالِهِمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہودیوں کے برخلاف کرو اور موزوں اور جوتوں میں نماز ادا کر لو کیونکہ وہ لوگ جوتوں اور موزوں میں نماز ادا نہیں کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2246]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2246]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن ¤ قال الهيثمي: رواه البزار، وإسناده حسن (2/53)
حدیث نمبر: 2247
وَلَهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي النَّعْلَيْنِ وَالْخُفَّيْنِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ الصَّلَاةُ فِي النَّعْلَيْنِ فَقَطْ وَمَدَارُ الْحَدِيثَيْنِ عَلَى عُمَرَ بْنِ نَبْهَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَى أَبُو يَعْلَى مِنْهُ الصَّلَاةَ فِي الْخُفَّيْنِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ الصَّلَاةُ فِي النَّعْلَيْنِ فَقَطْ وَمَدَارُ الْحَدِيثَيْنِ عَلَى عُمَرَ بْنِ نَبْهَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَى أَبُو يَعْلَى مِنْهُ الصَّلَاةَ فِي الْخُفَّيْنِ.
«» ان صحابی کے حوالے سے امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ بات نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جوتوں اور موزوں میں: نماز ادا کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا صرف یہ حصہ منقول ہے کہ آپ نے جوتوں میں نماز ادا کی ہے ان دونوں احادیث کا مدار عمر بن نبهان نامی راوی پر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے امام ابویعلیٰ نے اس روایت میں سے صرف موزوں میں نماز ادا کرنے والا حصہ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2247]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف