🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

101. بَابُ الصَّلَاةِ بِالنَّعْلَيْنِ .
جوتوں میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2258
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِالنَّاسِ فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ، فَلَمَّا حَسَّ بِهِ النَّاسُ خَلَعُوا نِعَالَهُمْ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ:" إِنَّ الْمَلَكَ أَتَانِي فَأَخْبَرَنِي أَنَّ بِنَعْلَيَّ أَذًى، فَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَقْلِبْ نَعْلَيْهِ فَإِنْ رَأَى فِيهِمَا شَيْئًا فَلْيَمْسَحْهُمَا ثُمَّ يُصَلِّي فِيهِمَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ:" ثُمَّ لِيُصَلِّ فِيهِمَا أَوْ لِيَخْلَعْهُمَا إِنْ بَدَا لَهُ" وَفِي إِسْنَادِهِمَا عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الْبَصْرِيُّ، سَكَنَ مَكَّةَ، ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے اپنے جوتے اتار دیے جب لوگوں کو یہ بات محسوس ہوئی، تو انہوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: فرشتہ میرے پاس آیا اور اس نے مجھے یہ بتایا: میرے جوتوں پر گندگی لگی ہوئی ہے، جب کوئی شخص مسجد میں آئے تو وہ اپنا جوتا پلٹ کر دیکھ لے اگر اسے ان میں سے کوئی چیز نظر آئے تو انہیں پونچھ لے اور پھر اس میں نماز ادا کر لے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”پھر وہ ان دونوں میں نماز ادا کر لے یا اگر اسے مناسب لگے، تو انہیں اتار دے“۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر بصری ہے، جس نے مکہ میں رہائش اختیار کی تھی اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2258]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2259
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: خَلَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعْلَيْهِ فَخَلَعَ مَنْ خَلْفَهُ فَقَالَ:" مَا حَمَلَكُمْ أَنْ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟" قَالُوا: رَأَيْنَاكَ خَلَعْتُ فَخَلَعْنَا فَقَالَ:" إِنْ جِبْرِيلَ أَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهِمَا قَذِرًا فَخَلَعْتُهُمَا لِذَلِكَ، فَلَا تَخْلَعُوا نِعَالَكُمْ"، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَكَانُوا لَا يَخْلَعُونَ نِعَالَهُمْ قَالَ: وَرَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ قَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُ رَوَاهُ هَكَذَا إِلَّا أَبُو حَمْزَةَ انْتَهَى، وَأَبُو حَمْزَةَ هُوَ مَيْمُونٌ الْأَعْوَرُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جوتے اتار دیے تو آپ کے پیچھے موجود لوگوں نے بھی جوتے اتار دیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتارے ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اتارے ہیں تو ہم نے بھی اتار دیے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل نے مجھے یہ بتایا ہے کہ ان میں گندگی لگی ہوئی تھی میں نے اس وجہ سے انہیں اتار دیا تھا تم لوگ اپنے جوتے نہ اتارو! راوی بیان کرتے ہیں: ابراہیم نخعی فرماتے ہیں: لوگ اپنے جوتے نہیں اتارا کرتے تھے راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ابراہیم نخعی کو جوتے پہن کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام بزار بیان کرتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق اس روایت کو اس طرح صرف ابوحمزہ نے نقل کیا ہے ان کی بات یہاں ختم ہو گئی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) ابوحمزہ نامی راوی میمون اعور ہے، اور ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2259]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کا راوی میمون بن صاحب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2260
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمْ يَخْلَعِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَعْلَيْهِ فِي الصَّلَاةِ إِلَّا مَرَّةً فَخَلَعَ الْقَوْمُ نِعَالَهُمْ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِمَ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟" قَالُوا: رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا فَقَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهِمَا قَذَرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران اپنے جوتے صرف ایک مرتبہ اتارے تھے (آپ کو دیکھ کر) لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے (نماز کے بعد) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتارے ہیں؟ لوگوں نے عرض کی: ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اتار دیے ہیں تو ہم نے بھی اتار دیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل نے مجھے بتایا تھا کہ ان پر گندگی لگی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اسے امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2260]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 501، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1831»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2261
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَخَلَعَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ نِعَالَهُمْ، فَخَلَعَ الصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ أَيْضًا نِعَالَهُمْ فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِمَ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟" قَالُوا: خَلَعْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَخَلَعَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيكَ نِعَالَهُمْ فَخَلَعْنَا نِعَالَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَذَكَرَ أَنَّ فِي نَعْلَيَّ قَذِرًا فَخَلَعْتُهُمَا، فَصَلُّوا فِي نِعَالِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھاتے ہوئے اپنے جوتے اتار دیے آپ اس وقت نماز کی حالت میں تھے آپ کے پیچھے والی صف کے لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے اس کے پیچھے والی صف کے لوگوں نے بھی جوتے اتار دیے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو آپ نے دریافت کیا: تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتار دیے تھے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اتارے تھے، تو آپ کے بعد والی صف والوں نے اتار دیے تو ہم نے بھی اتار دیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرئیل میرے پاس آئے اور انہوں نے یہ بات ذکر کی کہ میرے جوتوں پر گندگی لگی ہوئی تھی، تو میں نے انہیں اتار دیا تم لوگ اپنے جوتوں میں نماز ادا کر لو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2261]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کے راوی ربیع بن بدر کے ضعیف ہونے کی وجہ سے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں