الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
258. بَابُ الْخُطْبَةِ وَالْقِرَاءَةِ فِيهَا .
خطبہ دینا اور اس میں قرأت کرنا
حدیث نمبر: 3154
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا قَعَدَ: إِنَّكُمْ فِي مَمَرِّ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ فِي آجَالٍ مَنْقُوضَةٍ وَأَعْمَالٍ مَحْفُوظَةٍ، وَالْمَوْتُ يَأْتِي بَغْتَةً، فَمَنْ زَرَعَ خَيْرًا يُوشِكُ أَنْ يَحْصُدَ رَغْبَةً، وَمَنْ زَرَعَ شَرًّا يُوشِكُ أَنْ يَحْصُدَ نَدَامَةً، وَلِكُلِّ زَارِعٍ مَا زَرَعَ، لَا يَسْبِقُ بَطِيءٌ بِحَظِّهِ وَلَا يُدْرِكُ حَرِيصٌ بِحِرْصِهِ مَا لَمْ يُقَدَّرْ لَهُ، فَمَنْ أُعْطِيَ خَيْرًا فَاللَّهُ أَعْطَاهُ، وَمَنْ وُقِيَ شَرًّا فَاللَّهُ وَقَاهُ، الْمُتَّقُونَ سَادَةٌ، وَالْفُقَهَاءُ قَادَةٌ، وَمُجَالَسَتُهُمْ زِيَادَةٌ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے، جب وہ تشریف فرما ہوتے تھے تو یہ فرماتے تھے: تم لوگ ایک ایسی صورت حال میں ہو، جس میں رات اور دن گزر رہے ہیں جو ایک مخصوص کے بعد ختم ہو جائیں گے اور اعمال کی حفاظت کی جا رہی ہے موت اچانک آ جائے گی، جس شخص نے بھلائی بوئی ہو گی وہ عنقریب رغبت رکھتے ہوئے اسے کاشت کر لے گا، اور جس شخص نے برائی بوئی ہو گی وہ عنقریب ندامت کا شکار ہو کر اسے کاشت کرے گا ہر بونے والے نے جو بویا ہے وہی ملے گا، اور سستی والا اپنے حصے کے حوالے سے سبقت نہیں لے جا سکتا اور حرص رکھنے والا اپنے حرص کے ذریعے اس چیز تک نہیں پہنچ سکتا جو اس کے نصیب میں نہ ہو، جس شخص کو بھلائی عطا کی گئی ہو گی تو اللہ تعالیٰ نے ہی اسے عطا کی ہو گی، اور جو شخص برائی ہے بچایا گیا ہو گا، تو اللہ تعالیٰ نے ہی اسے بچایا ہو گا پرہیز گار لوگ سردار ہیں فقہاء قیادت کرنے والے ہیں، اور ان کی ہمنشینی (علم میں) اضافے کا باعث ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3154]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3154]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3155
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بَرَاءَةً وَهُوَ قَائِمٌ يُذَكِّرُ بِأَيَّامِ اللَّهِ قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ:"بَرَاءَةٌ" رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ زِيَادَاتِهِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن سورت توبہ کی تلاوت کی آپ نے کھڑے ہونے کے دوران اللہ تعالیٰ کے ایام (یعنی سابقہ حالات و واقعات) کے حوالے سے وعظ و نصیحت کی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”سورت توبہ“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3155]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3155]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1111، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20780»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ورجالہ رجال الصحیح۔
حدیث نمبر: 3156
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ عَلَى الْمِنْبَرِ: (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ) وَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر سورت الکافرون اور سورت الاخلاص کی تلاوت کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: اسحاق بن زریق اس روایت کو نقل کرنے میں منفرد ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3156]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3157
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ فَقَرَأَ فِي خُطْبَتِهِ آخِرَ الزُّمَرِ فَتَحَرَّكَ الْمِنْبَرُ مَرَّتَيْنِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَيْسَرَةَ الْمِنْقَرِيِّ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ، إِلَّا أَنَّ أَحْمَدَ قَالَ فِي أَبِي بَحْرٍ: لَا بَأْسَ بِهِ
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے سورت زمر کا آخری حصہ خطبے میں تلاوت کیا تو منبر نے دو مرتبہ حرکت کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ابوبحر بکراوی کی عباد بن میسرہ منقری سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں البتہ امام أحمد نے ابوبحر کے بارے میں یہ کہا: ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3157]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8302»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3158
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ قِصَرَ الْخُطْبَةِ وَطُولَ الصَّلَاةِ مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِ الرَّجُلِ فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ وَاقْصُرُوا الْخُطْبَةَ فَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا، وَإِنَّهُ سَيَأْتِي بَعْدَكُمْ قَوْمٌ يُطِيلُونَ الْخُطَبَ وَيَقْصُرُونَ الصَّلَاةَ" رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهُ مَوْقُوفًا فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ ثِقَاتٌ، وَفِي رِجَالِ الْبَزَّارِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ النَّاسُ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: (آپ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”خطبے کو مختصر دینا اور طویل نماز ادا کرنا آدمی کی سمجھ داری کی علامت ہے، تو تم لوگ نماز طویل ادا کرو اور خطبہ مختصر دو، کیونکہ بعض بیان جادو ہوتے ہیں عنقریب تمہارے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو طویل خطبہ دیں گے اور مختصر نمازیں ادا کریں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس روایت کا کچھ حصہ ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور ”موقوف“ روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں امام بزار کے رجال میں قیس بن ربیع نامی راوی ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جب کہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3158]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9494»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3159
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا بَعَثَ أَمِيرًا قَالَ:" اقْصُرِ الْخُطْبَةَ وَأَقْلِلِ الْكَلَامَ فَإِنَّ مِنَ الْكَلَامِ سِحْرًا" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ جُمَيْعِ بْنِ ثَوْبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی امیر بھیجتے تھے تو یہ ارشاد فرماتے تھے: خطبہ مختصر دینا کلام تھوڑا کرنا کیونکہ بعض کلام جادو ہوتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں جمیع بن ثواب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3159]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں جمیع بن ثواب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3159]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7662»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3160
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّكُمْ فِي زَمَانٍ قَلِيلٌ خُطَبَاؤُهُ كَثِيرٌ عُلَمَاؤُهُ، يُطِيلُونَ الصَّلَاةَ وَيَقْصُرُونَ الْخُطْبَةَ، وَسَيَأْتِي عَلَيْكُمْ زَمَانٌ كَثِيرٌ خُطَبَاؤُهُ قَلِيلٌ عُلَمَاؤُهُ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم لوگ ایک ایسے زمانے میں رہ رہے ہو، جس میں خطیب کم ہیں، اور علماء زیادہ ہیں وہ لوگ نماز طویل ادا کرتے ہیں، اور خطبہ مختصر دیتے ہیں عنقریب تم لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا جس میں خطیب زیادہ ہوں گے اور علماء کم ہوں گے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3160]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3160]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3161
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَسْتَغْفِرُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ الْمُسْلِمَاتِ كُلَّ جُمُعَةٍ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ کے دن مؤمن مردوں اور مومن خواتین مسلمان مردوں اور مسلمان خواتین کے لئے دعائے مغفرت کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام بزار فرماتے ہیں: اس روایت کے بارے میں ہمارے علم کے مطابق یہ صرف اسی سند کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے امام بزار کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3161]

حدیث نمبر: 3162
عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِينَ يُشَقِّقُونَ الْخُطَبَ تَشْقِيقَ الشَّعْرِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں پر لعنت کی ہے، جو خطبوں میں یوں باریکیاں نکالتے ہیں جس طرح بال کو چیرا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور اس پر ضعیف ہونا غالب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3162]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور اس پر ضعیف ہونا غالب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3162]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16457»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3163
وَعَنْ بَشِيرِ بْنِ عَقْرَبَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَامَ بِخُطْبَةٍ لَا يَلْتَمِسُ بِهَا إِلَّا رِيَاءً وَسُمْعَةً وَقَفَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مَوْقِفَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ فِي الْأَدَبِ وَفِي الزُّهْدِ
سیدنا بشیر بن عقربہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص خطبہ دینے کے لئے کھڑا ہوتا ہے، اور اس کے ذریعے اس کا مقصد صرف ریاء کاری اور شہرت کا حصول ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے ریاء کاری اور شہرت کے مقام پر ٹھہرائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث آگے چل کر ادب سے متعلق باب اور زہد سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3163]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15643، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1227»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔