الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابٌ فِيمَنْ نَامَ حَتَّى أَصْبَحَ .
جو شخص سوئے، یہاں تک کہ صبح تک سویا رہے
حدیث نمبر: 3574
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ ذَكَرٍ وَلَا أُنْثَى إِلَّا وَعَلَى رَأْسِهِ جَرِيرٌ مَعْقُودٌ ثَلَاثَ عُقَدٍ حِينَ يَرْقُدُ فَإِنِ اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ فَذَكَرَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِذَا قَامَ فَتَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ انْحَلَّتْ عُقَدُهُ كُلُّهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ:" وَأَصْبَحَ نَشِيطًا قَدْ أَصَابَ خَيْرًا فَإِنْ هُوَ نَامَ لَا يَذْكُرُ اللَّهَ أَصْبَحَ عَلَيْهِ عُقَدُهُ ثَقِيلًا وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" وَإِنِ اسْتَيْقَظَ قَالَ لَهُ الشَّيْطَانُ: عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ ارْقُدْ فَيَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَيْهِ الْجَرِيرَ".

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی مذکر یا مونث جب سوتا ہے، تو اس کے سر پر ایک رسی باندھ دی جاتی ہے، جس میں تین گرہیں لگا دی جاتی ہیں، اگر کوئی شخص بیدار ہو کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اگر وہ اُٹھ کر وضو کرے تو ایک اور گرہ کھل جاتی ہے، اور اگر وہ اُٹھ کر نماز کی طرف جائے، تو تمام گرہیں کھل جاتی ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور وہ چاق و چوبند حالت میں ہوتا ہے کہ اس نے بھلائی حاصل کر لی ہوتی ہے، اور اگر وہ سویا رہے، اور اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے، یہاں تک کہ صبح ہو جائے، تو اُس کی گرہیں بوجھل ہو جاتی ہیں“۔ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اگر وہ بیدار ہو جائے، تو شیطان اس سے کہتا ہے: آرام کرو رات بہت لمبی ہے سوئے رہو پھر شیطان اس پر گرہ لگا دیتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3574]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13978، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2554، 2556»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3575
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: إِذَا رَقَدَ أَحَدُكُمْ عُقِدَ عَلَى رَأْسِهِ بِجَرِيرٍ فَإِنْ قَامَ فَذَكَرَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أُطْلِقَتْ وَاحِدَةٌ وَإِنْ مَضَى فَتَوَضَّأَ أُطْلِقَتِ الثَّانِيَةُ فَإِنْ مَضَى فَصَلَّى أُطْلِقَتِ الثَّالِثَةُ فَإِنِ أَصْبَحَ وَلَمْ يَقُمْ شَيْئًا مِنَ اللَّيْلِ وَلَمْ يُصَلِّ الصُّبْحَ أَصْبَحَ وَهُوَ عَلَيْهِ - يَعْنِي الْجَرِيرَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مَرْفُوعًا بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مَرْفُوعًا بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب کوئی شخص سو جاتا ہے، تو اس کے سر پر رسی سے گرہ لگا دی جاتی ہے، اگر وہ اُٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اگر وہ جا کر وضو کرتا ہے، تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے، اور اگر وہ جا کر نماز ادا کرتا ہے، تو تیسری گرہ کھل جاتی ہے، اور اگر وہ ایسی حالت میں صبح کرے کہ وہ رات کو بیدار ہی نہ ہوا ہو، اور اُس نے صبح کی نماز ادا نہ کی ہو، تو وہ ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ رسی اُس پر ہوتی ہے“۔ راوی کہتے ہیں: اس سے مراد وہ رسی تھی۔ میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں ”مرفوع“ حدیث کے طور پر اختصار کے ساتھ منقول ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3575]

إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3576
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا أَوْ إِنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فُلَانًا نَامَ الْبَارِحَةَ وَلَمْ يُصَلِّ حَتَّى أَصْبَحَ قَالَ:" بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنِهِ قَالَ الْحَسَنُ: إِنَّ بَوْلَهُ وَاللَّهِ ثَقِيلٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص کا ذکر کیا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں شخص صبح ہونے تک سویا رہتا ہے، وہ نماز ادا نہیں کرتا، یہاں تک کہ صبح ہو جاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے کان میں شیطان نے پیشاب کر دیا ہے۔ حسن بصری کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اس کا پیشاب وزنی ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3576]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3576]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند ابى هريرة رضى الله عنه 9333، أخرجه مسند أحمد برقم: 7484، 9232»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3577
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلشَّيْطَانِ كَحُولًا وَلَعُوقًا فَإِذَا كَحَلَ الْإِنْسَانُ مِنْ كُحْلِهِ نَامَتْ عَيْنَاهُ عَنِ الذِّكْرِ، وَإِذَا لَعِقَهُ مِنْ لَعُوقِهِ ذَرَّبَ لِسَانَهُ بِالشَّرِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْقُرَشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ زَادَ فِيهِ:" إِذَا وَضَّأَ يَدَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، وَإِذَا وَضَّأَ يَدَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ" وَغَيْرُ ذَلِكَ.

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”شیطان کا سرمہ لگانا اور چاٹنا ہوتا ہے، جب انسان اُس کا سرمہ لگاتا ہے، تو اُس کی آنکھیں ذکر کو چھوڑ کر سو جاتی ہیں، اور جب وہ اس کے چاٹے ہوئے میں سے چاٹتا ہے، تو اُس کی زبان برائی پھیلاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک قرشی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اس سے پہلے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث طہارت سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہے، جس میں یہ مذکور ہے، جب وہ اپنے ہاتھ کو دھوتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ دوسرے ہاتھ کو دھوتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، اور اس طرح دیگر امور کا بیان ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3577]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6855»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 3578
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" إِذَا أَرَادَ الْعَبْدُ الصَّلَاةَ مِنَ اللَّيْلِ أَتَاهُ مَلَكٌ فَقَالَ لَهُ: قُمْ فَقَدْ أَصْبَحْتَ فَصَلِّ وَاذْكُرْ رَبَّكَ، فَيَأْتِيهِ الشَّيْطَانُ فَيَقُولُ: عَلَيْكَ لَيْلٌ طَوِيلٌ وَسَوْفَ تَقُومُ، فَإِنْ قَامَ فَصَلَّى أَصْبَحَ نَشِيطًا خَفِيفَ الْجِسْمِ قَرِيرَ الْعَيْنِ، وَإِنْ هُوَ أَطَاعَ الشَّيْطَانَ حَتَّى أَصْبَحَ بَالَ فِي أُذُنِهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ هُوَ ضَعِيفٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ فِي الْعِشَارِ فِي الزَّكَاةِ.

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب بندہ رات کے وقت نماز ادا کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو ایک فرشتہ اس کے پاس آتا ہے، اور کہتا ہے: تم اُٹھ جاؤ صبح ہونے والی ہے، تم نماز ادا کرو اور اپنے پروردگار کا ذکر کرو، شیطان اُس کے پاس آتا ہے، اور کہتا ہے: ابھی رات بہت لمبی ہے، آرام کرو، تم تھوڑی دیر بعد اُٹھ جانا اگر وہ اُٹھ کر نماز ادا کر لے، تو ایسی حالت میں صبح کرتا ہے کہ وہ چاک و چوبند ہوتا ہے، اور اس کا جسم ہلکا پھلکا ہوتا ہے، اور اُس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں، اور اگر وہ شیطان کی اطاعت کر لے، تو صبح ہونے پر شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے، اور وہ ضعیف ہے، سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”زکوۃ میں عشر وصول کرنے“ والے سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3578]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8289»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔