🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3649
وَعَنْ أَنَسٍ: وَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا فَلَمَّا أَصْبَحَ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَثَرَ الْوَجَعِ عَلَيْكَ بَيِّنٌ قَالَ:" إِنِّي عَلَى مَا تَرَوْنَ قَدْ قَرَأَتُ الْبَارِحَةَ السَّبْعَ الطِّوَالَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی چیز (یعنی تکلیف) پائی، جب صبح ہوئی، تو عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ پر طبیعت کی خرابی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری اس حالت کے باوجود جو تم دیکھ رہے ہو، گزشتہ رات میں نے سات طویل سورتوں کی تلاوت کی تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3649]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1198، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 319»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3650
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي حُجْرَتِهِ فَجَاءَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَصَلَّوْا بِصَلَاتِهِ قَالَ: فَدَخَلَ الْبَيْتَ ثُمَّ خَرَجَ فَعَادَ مِرَارًا، كُلُّ ذَلِكَ يُصَلِّي فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّيْنَا مَعَكَ وَنَحْنُ نُحِبُّ أَنْ تَمُدَّ فِي صَلَاتِكَ قَالَ:" قَدْ عَلِمْتُ بِمَكَانِكُمْ وَعَمْدًا فَعَلْتُ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ،، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے میں نماز ادا کر رہے تھے، آپ کے اصحاب میں سے کچھ لوگ آئے، اور آپ کی پیروی میں نماز ادا کرنے لگے، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، ایسا کئی مرتبہ ہوا، ہر مرتبہ آپ نماز ادا کرتے تھے، جب صبح ہوئی، تو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی تھی، ہماری یہ خواہش تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز کو طول دیتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری موجودگی کے بارے میں مجھے پتہ تھا، لیکن میں نے جان بوجھ کے ایسا کیا ہے (یعنی تمہیں نماز نہیں پڑھائی)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3650]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند أنس بن مالك رضي الله تعالي عنه، 11796 مسند عبد بن حميد، مسند أنس بن مالك حديث 1411 مسند أبى يعلى الموصلي، حميد الطويل، أخرجه مسند أحمد برقم: 11594»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3651
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَسَوَّكُ مِنَ اللَّيْلِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا كُلَّمَا رَقَدَ فَاسْتَيْقَظَ اسْتَاكَ وَتَوَضَّأَ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ أَوْ رَكْعَةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْمَدِينِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات میں، دو یا تین مرتبہ مسواک کرتے تھے، جب آپ سو جاتے تھے، اور پھر بیدار ہوتے تھے، تو آپ مسواک کرتے تھے، وضو کرتے تھے، دو رکعات یا ایک رکعت ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر مدینی ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، یحیی بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3651]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن خزيمة كتاب الإمامة فى الصلاة، جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن، باب الرخصة فى الاقتداء بالمصلى الذى ينوى الصلاة منفردا، 1529 المعجم الأوسط للطبراني باب العين من بقية من أول اسمه ميم من اسمه،موسي 8370»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3652
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُظَاهِرُ بْنُ أَسْلَمَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزانہ رات کے وقت سورت آل عمران کی آخری دس آیات کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مظاہر بن اسلم ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، یحیی بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3652]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6773»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3653
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الْعَتَمَةَ ثُمَّ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ قَبْلَ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهِ سَبْعَ رَكَعَاتٍ يُسَلِّمُ فِي الْأَرْبَعِ فِي كُلِّ ثِنْتَيْنِ، وَيُوتِرُ بِثَلَاثٍ يَتَشَهَّدُ فِي الْأُولَيَيْنِ مِنَ الْوِتْرِ تَشَهُّدَهُ فِي التَّسْلِيمِ وَيُوتِرُ بِالْمُعَوِّذَاتِ، فَإِذَا رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ وَيَرْقُدُ فَإِذَا انْتَبَهَ مِنْ نَوْمِهِ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنَامَنِي فِي عَافِيَةٍ وَأَيْقَظَنِي فِي عَافِيَةٍ" ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَيَتَفَكَّرُ ثُمَّ يَقُولُ:" رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ" فَيَقْرَأُ حَتَّى يَبْلُغَ: إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ يُطِيلُ فِيهِمَا الْقِرَاءَةَ وَالرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ يُكْثِرُ فِيهِمَا الدُّعَاءَ حَتَّى إِنِّي لَأَرْقُدُ وَأَسْتَيْقِظُ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَيَضْطَجِعُ فَيُغْفِي، ثُمَّ يَنْصَرِفُ ثُمَّ يَتَكَلَّمُ بِمِثْلِ مَا تَكَلَّمَ فِي الْأُولَى ثُمَّ يَقُومُ فَيَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ هُمَا أَطْوَلُ مِنَ الْأُولَيَيْنِ، وَهُوَ فِيهِمَا أَشَدُّ تَضَرُّعًا وَاسْتِغْفَارًا حَتَّى أَقُولَ: هَلْ هُوَ مُنْصَرِفٌ؟ وَيَكُونُ ذَلِكَ إِلَى آخِرِ اللَّيْلِ ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَيُغْفِي قَلِيلًا فَأَقُولُ: هَذَا غَفِيَ أَمْ لَا؟ حَتَّى يَأْتِيَهُ الْمُؤَذِّنُ فَيَقُولُ مِثْلَ مَا قَالَ فِي الْأُولَى ثُمَّ يَجْلِسُ فَيَدْعُو بِالسِّوَاكِ فَيَسْتَنُّ وَيَتَوَضَّأُ ثُمَّ يَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ، فَكَانَتْ هَذِهِ صَلَاتَهُ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً.
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز ادا کر لیتے تھے، پھر آپ مسجد میں سات رکعات ادا کرتے تھے جو گھر واپس آنے سے پہلے ادا کرتے تھے، آپ ہر دو رکعات کے بعد سلام پھیر دیتے تھے، اور تین وتر ادا کرتے تھے، وتر کی پہلی دو رکعات کے بعد آپ تشہد میں بیٹھتے تھے، پھر جب سلام پھیرنا ہوتا تھا، تب بھی آپ تشہد میں بیٹھتے تھے، آپ وتر میں معوذات کی تلاوت کرتے تھے، جب آپ گھر تشریف لاتے تھے، تو دو رکعات ادا کرتے تھے پھر سو جاتے تھے پھر جب بیدار ہوتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: ”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے مجھے عافیت میں نیند عطا کی اور عافیت میں بیدار کیا“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر غور و فکر کرتے تھے، پھر یہ پڑھتے تھے: ”اے ہمارے پروردگار! تو نے اسے فضول میں پیدا نہیں کیا ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے، تو ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ آیات تلاوت کرتے تھے، یہاں تک کہ یہ پڑھتے تھے: ”بے شک تو وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے“۔ پھر آپ وضو کرتے تھے، پھر کھڑے ہو کر دو رکعات ادا کرتے تھے، جن میں آپ طویل قرأت، رکوع اور سجود کرتے تھے، آپ ان رکعات میں بکثرت دعا کرتے تھے، یہاں تک کہ میں سو جاتی تھی، پھر بیدار ہو جاتی تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ختم کر کے لیٹ جاتے تھے، اور سو جاتے تھے، پھر آپ اٹھتے تھے، پھر آپ اُسی طرح دعا پڑھا کرتے تھے، جس طرح پہلی دفعہ میں پڑھتے تھے، پھر آپ کھڑے ہو کر دو رکعات ادا کرتے تھے، جو پہلی والی دو رکعات سے زیادہ طویل ہوتی تھیں، اور آپ ان میں زیادہ گریہ وزاری اور زیادہ استغفار کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ میں یہ سوچتی کہ کیا آپ اس نماز کو ختم کریں گے؟ ایسا رات کے آخر تک ہوتا رہتا تھا، پھر آپ نماز ختم کرتے تھے، اور تھوڑی دیر کے لئے سو جاتے تھے، تو میں یہ سمجھتی کہ آپ سوئے بھی ہیں، یا نہیں سوئے؟ یہاں تک کہ مؤذن آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاتا تھا، آپ پھر اُسی کی مانند کلمات پڑھتے تھے، جو پہلی مرتبہ میں پڑھے تھے، پھر آپ بیٹھ کے مسواک منگواتے تھے، مسواک کرتے تھے، وضو کرتے تھے، پھر دو مختصر رکعت ادا کرتے تھے (جو فجر کی دو سنتیں ہوتی تھیں) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے تشریف لے جاتے تھے، تو آپ کی نماز تیرہ رکعات ہوتی تھیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ”صحیح“ میں احادیث منقول ہیں، جو اس روایت کے علاوہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اُس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3653]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8954»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3654
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي فَصَلَّيْتُ بِصَلَاتِهِ مِنْ وَرَائِهِ وَهُوَ لَا يَعْلَمُ فَاسْتَفْتَحَ الْبَقَرَةَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيَرْكَعُ ثُمَّ مَضَى، قَالَ سِنَانُ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ كَانَ رُكُوعُهُ مِثْلَ قِيَامِهِ قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَلَا أَعْلَمْتَنِي؟" قَالَ حُذَيْفَةُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا إِنِّي لَأَجِدُهُ فِي ظَهْرِي حَتَّى السَّاعَةَ!؟ قَالَ:" لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ وَرَائِي لَخَفَّفْتُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سِنَانُ بْنُ هَارُونَ الْبُرْجُمِيُّ قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: سِنَانُ بْنُ هَارُونَ أَخُو سَيْفٍ وَسِنَانُ أَحْسَنُهُمَا حَالًا، وَقَالَ مَرَّةً: سِنَانُ أَوْثَقُ مِنْ سَيْفٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ ابْنِ مَعِينٍ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نماز ادا کر رہے تھے، میں نے آپ کے پیچھے کھڑے ہو کر آپ کی اقتداء میں نماز ادا کرنا شروع کی، آپ کو اس بات کا پتہ نہیں چلا، آپ نے سورت بقرہ پڑھنا شروع کر دی، میں نے یہ گمان کیا کہ آپ تھوڑی دیر بعد رکوع میں چلے جائیں گے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل تلاوت کرتے رہے، یہاں سنان نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: میرے علم کے مطابق روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: انہوں نے یہ بیان کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکعات ادا کیں، اور آپ کا رکوع بھی، قیام کی طرح (طویل) تھا، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں؟ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ نبی بنا کر مبعوث کیا ہے، مجھے اس وقت بھی اپنی کمر میں (اتنے طویل قیام کی وجہ سے درد کی کیفیت) محسوس ہو رہی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ پتہ ہوتا کہ تم میرے پیچھے کھڑے ہو، تو میں مختصر نماز ادا کرتا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ابتدائی کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سنان بن ہارون برجمی ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: سنان بن ہارون، سیف کا بھائی ہے، اور ان دونوں میں سے سنان زیادہ بہتر حالت کا مالک ہے، ایک مرتبہ انہوں نے یہ کہا: ہے: سنان، سیف سے زیادہ ثقہ ہے، یحیی بن معین کے علاوہ دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3654]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3655
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَزِعَا فَاسْتَقَى مَاءً فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَرَأَ: إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ ثُمَّ افْتَتَحَ الْبَقَرَةَ فَقَرَأَهَا حَرْفًا حَرْفًا حَتَّى خَتَمَهَا ثُمَّ رَكَعَ فَقَالَ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ" ثُمَّ سَجَدَ فَقَالَ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى" ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ:" رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَارْزُقْنِي وَاهْدِنِي"، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ آلَ عِمْرَانَ ثُمَّ رَكَعَ وَسَجَدَ ثُمَّ فَعَلَ كَمَا فَعَلَ فِي الْأُولَى ثُمَّ اضْطَجَعَ ثُمَّ قَامَ فَزِعًا فَفَعَلَ مِثْلَ مَا فَعَلَ فِي الْأُولَيَيْنِ فَقَرَأَ حَرْفًا حَرْفًا حَتَّى صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ فَيَضْطَجِعُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ، وَأَوْتَرَ بِثَلَاثٍ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَأَمَّا أَبُو حَاتِمٍ فَرَضِيَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات بسر کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی طلب کیا، وضو کیا، پھر آپ نے یہ آیات تلاوت کیں: ”بے شک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ انہیں سورت کے آخر تک تلاوت کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت بقرہ پڑھنی شروع کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ایک ایک، حرف کو پڑھا، یہاں تک کہ وہ پوری سورت ختم کر دی، پھر آپ رکوع میں چلے گئے، پھر آپ نے سبحان ربی العظیم پڑھا، پھر آپ سجدے میں گئے، تو آپ نے سبحان ربی الاعلی پڑھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا، تو دو سجدوں کے درمیان یہ پڑھا: ”اے میرے پروردگار! تو میری مغفرت کر دے، مجھ پر رحم کر، مجھے رزق عطا فرما، مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ نے دوسری رکعت میں سورت آل عمران کی تلاوت کی، پھر آپ رکوع میں گئے اور سجدے میں گئے اور آپ نے ایسا ہی کیا، جس طرح آپ نے پہلی رکعت میں کیا تھا، پھر آپ لیٹ گئے پھر آپ اٹھے اور آپ نے ویسا ہی کیا، جس طرح آپ نے پہلی دو رکعات میں کیا تھا، آپ نے ایک، ایک حرف کی تلاوت کی، یہاں تک کہ آپ نے آٹھ رکعات ادا کر لیں، آپ ہر دو رکعات کے بعد لیٹ جاتے تھے، پھر آپ نے تین وتر ادا کیے، پھر فجر کی دو رکعات (یعنی سنتیں) ادا کیں“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، جہاں تک ابوحاتم کا تعلق ہے، تو وہ اس سے راضی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3655]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله وما أسند عبد الله بن عباس رضى الله عنهما سعيد بن جبير، 12137، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 898، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2890، 3504، 3531، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12349»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3656
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَهْدَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي بَكْرَةَ فَاسْتَصْغَرَهَا [ ثُمَّ ] قَالَ [ لِي ] : انْطَلِقْ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَائِتِ فَقُلْ: إِنَّا قَوْمٌ نَعْمَلُ فَإِنْ كَانَ عِنْدَكَ أَسَنُّ مِنْهَا فَابْعَثْ بِهَا إِلَيْنَا؟ [ فَأَتَيْتُ بِهَا ] فَقَالَ:" ابْنَ عَمِّي وَجِّهْهَا إِلَى إِبِلِ الصَّدَقَةِ"، فَوَجَّهْتُهَا ثُمَّ أَتَيْتُهُ فِي الْمَسْجِدِ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ الْعِشَاءَ فَقَالَ:" مَا تُرِيدُ أَنْ تَبِيتَ عِنْدَ خَالَتِكَ اللَّيْلَةَ قَدْ أَمْسَيْتَ؟" فَوَافَقْتُ لَيْلَتَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهَا فَعَشَّتْنِي وَوَطَّأَتْ لِي عَبَاءَةً بِأَرْبَعَةٍ فَافْتَرَشْتُهَا فَقُلْتُ: لَأَعْلَمَنَّ مَا يَعْمَلُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اللَّيْلَةَ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا مَيْمُونَةُ!" فَقَالَتْ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ:" مَا أَتَاكِ ابْنُ أُخْتِكِ؟" قَالَتْ: بَلَى، هُوَ هَذَا، قَالَ:" أَفَلَا عَشَّيْتِيهِ إِنْ كَانَ عِنْدَكِ شَيْءٌ؟" قَالَتْ: قَدْ فَعَلْتُ، قَالَ:" فَوَطَّأْتِ لَهُ؟" قَالَتْ: نَعَمْ فَمَالَ إِلَى فِرَاشِهِ فَلَمْ يَضْطَجِعْ عَلَيْهِ وَاضْطَجَعَ حَوْلَهُ وَوَضَعَ رَأْسَهُ عَلَى الْفِرَاشِ فَمَكَثَ سَاعَةً فَسَمِعْتُهُ نَفَخَ فِي النَّوْمِ فَقُلْتُ: نَامَ وَلَيْسَ بِالْمُسْتَيْقِظِ وَلَيْسَ بِقَائِمٍ اللَّيْلَةَ، ثُمَّ قَامَ حَيْثُ قُلْتُ: ذَهَبَ الرُّبُعُ أَوِ الثُّلُثُ مِنَ اللَّيْلِ فَأَتَى سِوَاكًا لَهُ وَمَطْهَرَةً فَاسْتَاكَ حَتَّى سَمِعْتُ صَرِيرَ ثَنَايَاهُ تَحْتَ السِّوَاكِ، [ وَهُوَ يَقْرَأُ هَؤُلَاءِ الْآيَاتِ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ثُمَّ وَضَعَ السِّوَاكَ ] ثُمَّ قَامَ إِلَى قِرْبَةٍ فَحَلَّ شِنَاقَهَا فَأَرَدْتُ أَنْ أَقُومَ فَأَصُبَّ عَلَيْهِ فَخَشِيتُ أَنْ يَذَرَ شَيْئًا مِنْ عَمَلِهِ، فَلَمَّا تَوَضَّأَ دَخَلَ مَسْجِدَهُ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَقَرَأَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ مِقْدَارَ خَمْسِينَ آيَةً يُطِيلُ فِيهَا الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى مَكَانِهِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ فَاضْطَجَعَ هَوْنًا فَنَفَخَ وَهُوَ نَائِمٌ فَقُلْتُ: لَيْسَ بِقَائِمٍ اللَّيْلَةَ حَتَّى يُصْبِحَ، فَلَمَّا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ أَوْ نِصْفُهُ أَوْ قَدَرُ ذَلِكَ قَامَ يَصْنَعُ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ دَخَلَ مَسْجِدَهُ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ عَلَى قَدْرِ ذَلِكَ ثُمَّ جَاءَ إِلَى مَضْجَعِهِ فَاتَّكَأَ عَلَيْهِ فَنَفَخَ فَقُلْتُ: ذَهَبَ بِهِ النَّوْمُ وَلَيْسَ بِقَائِمٍ حَتَّى يُصْبِحَ ثُمَّ قَامَ حِينَ بَقِيَ سُدُسُ اللَّيْلِ أَوْ أَقَلُّ فَاسْتَاكَ ثُمَّ تَوَضَّأَ فَافْتَتَحَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ثُمَّ قَرَأَ بِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ثُمَّ رَكَعَ وَسَجَدَ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثُمَّ قَنَتَ فَرَكَعَ وَسَجَدَ، فَلَمَّا فَرَغَ قَعَدَ حَتَّى إِذَا مَا طَلَعَ الْفَجْرُ نَادَانِي فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ:" قُمْ فَوَاللَّهِ مَا كُنْتَ بِنَائِمٍ" فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ فَصَلَّيْتُ خَلْفَهُ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثُمَّ رَكَعَ وَسَجَدَ ثُمَّ قَامَ فِي الثَّانِيَةِ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَفِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ سَالِمٍ الْخَفَّافُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ غَيْرُهُ: ضَعِيفٌ وَهُوَ رَجُلٌ صَالِحٌ وَلَكِنَّهُ دَفَنَ كُتُبَهُ فَلَا يَثْبُتُ حَدِيثُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد کو ایک جوان اونٹنی تحفے میں دی، میرے والد نے اسے کم عمر سمجھا، انہوں نے مجھ سے فرمایا: تم اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جاؤ، تم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ عرض کرنا کہ ہم کام کاج کرنے والے لوگ ہیں، اگر آپ کے پاس اس سے زیادہ عمر والی کوئی اونٹنی ہو، تو وہ ہمیں بھجوا دیں، میں وہ اونٹنی لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے میرے چچا کے بیٹے! تم اسے صدقہ کے اونٹوں کی طرف لے جاؤ، میں اسے وہاں لے گیا پھر میں مسجد میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور میں نے آپ کی اقتداء میں عشاء کی نماز ادا کی، آپ نے فرمایا: کیا تم آج رات اپنی خالہ کے ہاں نہیں ٹھہرو گے؟ کیونکہ شام ہو چکی ہے، تو اتفاق سے وہ رات سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی باری کی رات تھی، میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر آیا، انہوں نے مجھے کھانا دیا اور میرے لئے ایک عبا چار تہہ کر کے بچھا دی، میں نے سوچا میں اس بات کا جائزہ لوں گا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت کس طرح عمل کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے میمونہ! انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارا بھانجا تمہارے پاس آ گیا تھا؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! وہ یہاں موجود ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہارے پاس کچھ تھا، تو تم نے اسے کھانے کے لئے دے دینا تھا، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میں نے ایسا کر لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے لئے کچھ بچھایا ہے، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بچھونے سے ایک طرف ہو کر لیٹ گئے، آپ اس پر نہیں لیٹے، آپ اس کے ارد گرد لیٹ گئے، اور آپ نے اپنا سر بچھونے پر رکھ دیا کچھ دیر گزری، میں نے آپ کو سنا کہ آپ نیند کے دوران خراٹے لینے لگے، میں نے یہ سوچا کہ اب آپ سو گئے ہیں، اور رات کو نوافل ادا نہیں کریں گے، پھر میرے اندازے کے مطابق جب رات کا ایک چوتھائی حصہ، یا ایک تہائی حصہ رخصت ہو چکا تھا، اس وقت آپ اُٹھے آپ اپنی مسواک اور وضو کے پانی کے پاس تشریف لائے، آپ نے مسواک کرنا شروع کی، یہاں تک کہ مسواک کے نیچے میں نے آپ کے دانتوں کی حرکت کو سنا، آپ یہ آیات تلاوت کر رہے تھے: ”بے شک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں“۔
پھر آپ نے مسواک رکھی اور اُٹھ کر مشکیزے کی طرف گئے اور آپ نے اسے کھولا، پہلے میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں اُٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرواتا ہوں، لیکن پھر مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے عمل میں سے کسی چیز کو (میری وجہ سے) ترک نہ کر دیں، جب آپ نے وضو کر لیا، تو آپ نماز کی جگہ پر تشریف لائے، آپ نے چار رکعات ادا کیں، آپ نے ہر رکعت میں تقریبا پچاس آیات کی تلاوت کی، آپ نے ان آیات میں طویل، رکوع اور سجود کیا، پھر آپ اپنی جگہ پر آ گئے، جہاں آپ پہلے موجود تھے، اور وہاں آپ آرام سے لیٹ گئے اور سونے کے دوران خراٹے لینے لگے، میں نے سوچا کہ اب آپ رات کے وقت نوافل ادا نہیں کریں گے، یہاں تک کہ صبح ہو جائے گی، جب ایک تہائی رات، یا اس کا نصف، یا اُس کے آس پاس کا حصہ گزر گیا، تو پھر آپ نے ایسا ہی کیا، آپ اپنی نماز کی جگہ پر تشریف لائے، آپ نے چار رکعات ادا کیں، جو اُسی طرح تھیں پھر اپنی لیٹنے کی جگہ پر آئے اور وہاں سو گئے اور خراٹے لینے لگے، میں نے سوچا اب آپ کو نیند آ گئی ہے، اب آپ صبح ہونے تک نہیں اٹھیں گے، لیکن جب رات کا چھٹا حصہ، یا اس سے کچھ کم حصہ باقی رہ گیا تو آپ اٹھے آپ نے مسواک کی، آپ نے وضو کیا، پھر سورت فاتحہ پڑھی، پھر سورت الاعلیٰ کی تلاوت کی پھر رکوع میں گئے، سجدہ کیا، پھر آپ کھڑے ہوئے، آپ نے سورت فاتحہ پڑھی اور سورت اخلاص پڑھی، پھر آپ نے دعائے قنوت پڑھی، پھر آپ نے رکوع کیا، اور پھر آپ سجدے میں چلے گئے (یعنی آپ نے وتر ادا کیے) جب آپ فارغ ہوئے، تو آپ تشریف فرما ہوئے، یہاں تک کہ جب صبح صادق ہوئی، تو آپ نے مجھے پکارا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُٹھ جاؤ! اللہ کی قسم! تم سوئے ہوئے نہیں تھے، میں اُٹھا میں نے وضو کیا، اور آپ کے پیچھے نماز ادا کی، آپ نے سورت فاتحہ اور سورت اخلاص کی تلاوت کی پھر آپ رکوع میں چلے گئے اور سجدے میں گئے، پھر آپ دوسری رکعت میں کھڑے ہوئے، تو آپ نے سورت فاتحہ اور سورت الکافرون کی تلاوت کی۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سالم خفاف ہے، ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، دیگر حضرات نے یہ کہا: ہے: یہ ضعیف ہے، یہ ایک نیک شخص تھا، لیکن اس کی کتابیں دفن ہو گئیں تھیں، تو اس کی نقل کردہ حدیث ”ثبت“ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3656]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12679، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5220»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3657
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَاهُ بَعَثَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَاجَةٍ قَالَ: فَوَجَدْتُهُ جَالِسًا مَعَ أَصْحَابِهِ فِي الْمَسْجِدِ فَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أُكَلِّمَهُ فَلَمَّا صَلَّى الْمَغْرِبَ قَامَ يَرْكَعُ حَتَّى انْصَرَفَ مَنْ بَقِيَ فِي الْمَسْجِدِ ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى مَنْزِلِهِ وَتَبِعْتُهُ، فَلَمَّا سَمِعَ حِسِّي قَالَ:" مَنْ هَذَا؟" قُلْتُ: ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ:" ابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ؟" قُلْتُ: ابْنُ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ قَالَ:" مَرْحَبًا بِابْنِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اُن کے والد نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کسی کام کے سلسلے میں بھیجا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اصحاب کے ساتھ مسجد میں بیٹھا ہوا پایا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت نہیں کر سکا، جب آپ نے مغرب کی نماز ادا کر لی، تو آپ اُٹھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نوافل ادا کرنے شروع کیے، یہاں تک کہ مسجد میں موجود لوگ واپس چلے گئے، آپ بھی اپنے گھر چلے گئے، میں آپ کے پیچھے آیا، جب آپ نے میری آہٹ محسوس کی، تو دریافت کیا: کون ہے؟ تو میں نے عرض کی: ابن عباس، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اللہ کے رسول کا چچا زاد؟ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول کا چچا زاد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے رسول کے چچا زاد کو خوش آمدید ہے!
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے اس کی مانند حدیث ذکر کی ہے، جو ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3657]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3658
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحْيِي اللَّيْلَ بِثَمَانِ رَكَعَاتٍ رُكُوعُهُنَّ وَسُجُودُهُنَّ كَقِرَاءَتِهِنَّ وَيُسَلِّمُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جُنَادَةُ بْنُ مَرْوَانَ وَقَدِ اتَّهَمَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت آٹھ رکعات ادا کرتے تھے، جن کے رکوع اور سجدے، اُن کی قرأت جتنے (طویل) ہوتے تھے، آپ ہر دو رکعات کے بعد سلام پھیر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جنادہ بن ابومروان ہے، جس پر ابوحاتم نے تہمت عائد کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3658]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں