الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ السُّنْبُلَةِ .
مومن کی مثال سنبل (کھیت کی بالی) کی مانند ہے
حدیث نمبر: 3745
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ السُّنْبُلَةِ تَسْتَقِيمُ مَرَّةً وَتَخِرُّ مَرَّةً، وَمَثَلُ الْكَافِرِ كَمَثَلِ الْأَرْزَةِ لَا تَزَالُ مُسْتَقِيمَةً حَتَّى تَخِرَّ وَلَا تَشْعُرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کی مثال (کھیت کی) بالی کی مانند ہے، جو کبھی جھک جاتی ہے، کبھی سیدھی ہو جاتی ہے، اور کافر کی مثال صنوبر کے درخت کی مانند ہے، جو ہمیشہ سیدھا رہتا ہے یہاں تک کہ ایک ہی مرتبہ گرتا ہے، اور اسے پتہ بھی نہیں: چلتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3745]

تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند جابر بن عبد الله رضى الله عنه 14888، أخرجه مسند أحمد برقم: 14347»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3746
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ:" مَتَى عَهْدُكَ بِأُمِّ مِلْدَمٍ وَهُوَ حَرٌّ بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ؟" قَالَ: إِنَّ ذَلِكَ لَوَجَعٌ مَا أَصَابَنِي قَطُّ!! قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ الْخَامَةِ تَحْمَرُّ مَرَّةً وَتَصْفَرُّ أُخْرَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں ”اُم ملدم“ آخری مرتبہ کب ہوا تھا (راوی کہتے ہیں:) یہ ایک تپش ہوتی ہے، جو جلد اور گوشت کے درمیان محسوس ہوتی ہے (شاید اس سے مراد بخار ہے) اس نے کہا: یہ تکلیف تو مجھے کبھی لاحق نہیں ہوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن کی مثال، پودے (یا ترو تازہ گھاس) کی مانند ہوتی ہے، جو کبھی سرخ ہو جاتا ہے، اور کبھی زرد ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3746]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3746]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20775»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3747
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ السُّنْبُلَةِ يَمِيلُ أَحْيَانًا وَيَقُومُ أَحْيَانًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ فَهْدُ بْنُ حِبَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَلْمٍ صَاحِبُ السَّابِرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کی مثال (کھیت کی) بالی کی مانند ہوتی ہے، جو کبھی جھک جاتی ہے، اور کبھی سیدھی ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فہد بن حبان ہے، اور وہ ضعیف ہے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سلم ہے، جو سابری کا شاگرد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3747]

حدیث نمبر: 3748
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ رِيشَةٍ بِفَلَاةٍ تَقْلِبُهَا الرِّيحُ وَتُقِلُّهَا أُخْرَى".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، وَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: رَأَيْتُ أَهْلَ الْعِرَاقِ مُجْمِعِينَ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، وَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: رَأَيْتُ أَهْلَ الْعِرَاقِ مُجْمِعِينَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کی مثال بے آب و گیاہ جگہ پر موجود ”پر“ کی طرح ہے، جسے ہوائیں الٹتی پلٹتی رہتی ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالجبار عطاردی ہے جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اہل عراق کو دیکھا ہے کہ وہ اس کے ضعیف ہونے پر متفق ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3748]

حدیث نمبر: 3749
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَالْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ يُضْعِفُهَا الْأَرْوَاحُ حَتَّى يَهُبَّ لَهَا رِيحٌ فَيَصْرَعُهَا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" حَتَّى يَهُبَّ لَهَا رِيحٌ فَيَصْرَعُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" حَتَّى يَهُبَّ لَهَا رِيحٌ فَيَصْرَعُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کی مثال کھیت کی تازہ بالی کی مانند ہے، جسے ہوائیں الٹتی پلٹتی رہتی ہیں، یہاں تک کہ کبھی ہوا اسے بچھاڑ بھی دیتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”یہاں تک کہ کبھی ہوا اسے بچھاڑ بھی دیتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3749]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5319، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2809، 2810»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3750
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ السُّنْبُلَةِ يَمِيلُ أَحْيَانًا وَيَقُومُ أَحْيَانًا، وَمَثَلُ الْكَافِرِ كَمَثَلِ أَرْزٍ يَخِرُّ وَلَا يَشْعَرُ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُهَلَّبُ بْنُ الْعَلَاءِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي فِي الْأَدَبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُهَلَّبُ بْنُ الْعَلَاءِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي فِي الْأَدَبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کی مثال (کھیت کی) بالی کی مانند ہے، جو کبھی جھک جاتی ہے، اور کبھی کھڑی ہو جاتی ہے، اور کافر کی مثال صنوبر کے درخت کی مانند ہے کہ جو (ایک ہی مرتبہ) گر جاتا ہے، اور اس کا پتہ بھی نہیں چلتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مہلب بن العلاء ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ادب سے متعلق باب میں آگے چل کر کچھ احادیث آئیں گی جو اس کی مانند ہوں گی باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3750]

إسناده ضعيف