الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ بُلُوغِ الدَّرَجَاتِ بِالِابْتِلَاءِ .
آزمائش کے نتیجے میں درجات تک پہنچنا
حدیث نمبر: 3741
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ لِيَكُونُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ الْمَنْزِلَةُ فَمَا يَبْلُغُهَا بِعَمَلِهِ فَمَا يَزَالُ اللَّهُ يَبْتَلِيهِ بِمَا يَكْرَهُ حَتَّى يَبْلُغَهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ:" يَكُونُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ الْمَنْزِلَةُ الرَّفِيعَةُ"،، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ:" يَكُونُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ الْمَنْزِلَةُ الرَّفِيعَةُ"،، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کسی شخص کا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایک مخصوص مقام ہوتا ہے اس مقام تک آدمی اپنے عمل کے ذریعے نہیں پہنچ سکا تو اللہ تعالی اس شخص کو مسلسل اس آزمائش کا شکار کرتا ہے، جسے وہ ناپسند کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ شخص اس مقام تک پہنچ جاتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ ان کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ تعالی کی بارگاہ میں اس کا بلند مرتبہ ہوتا ہے“۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3741]

تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى، مسند أبى هريرة، حديث 5959 صحيح ابن حبان، كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا، ذكر البيان بأن العبد قد يكون له عند الله المنازل، 2960 المستدرك على الصحيحين للحاكم، كتاب الجنائز، حديث 1207 شعب الإيمان للبيهقى، التاسع والثلاثون من شعب الإيمان، فصل فى ذكر ما فى الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات، 9480، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1314، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3851/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3742
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا سَبَقَتْ لَهُ مِنَ اللَّهِ مَنْزِلَةٌ لَمْ يَبْلُغْهَا بِعَمَلٍ ابْتَلَاهُ اللَّهُ فِي جَسَدِهِ، فِي مَالِهِ أَوْ وَلَدِهِ ثُمَّ صَبَّرَهُ عَلَى ذَلِكَ حَتَّى يُبَلِّغَهُ الْمَنْزِلَةَ الَّتِي سَبَقَتْ لَهُ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ وَفِيهِ قِصَّةٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ وَأَبُوهُ: لَمْ أَعْرِفْهُمَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ وَفِيهِ قِصَّةٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ وَأَبُوهُ: لَمْ أَعْرِفْهُمَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
محمد بن خالد نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے یہ روایت نقل کی ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک بندے کے لئے جب اللہ تعالی کی طرف سے کوئی مقام طے ہو چکا ہو، اور آدمی اپنے عمل کے ذریعے وہاں تک نہ پہنچ سکتا ہو تو اللہ تعالی اس شخص کو اس کے جسم یا اس کے مال یا اس کی اولاد کے حوالے سے آزمائش کا شکار کر دیتا ہے، اور پھر اس آزمائش پر اسے صبر کی، توفیق دیتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالی اس شخص کو اس مقام تک پہنچا دیتا ہے، جو اللہ تعالی کی طرف سے اس کے لئے پہلے سے طے ہو چکا ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر معجم اوسط میں اور امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس میں پورا واقعہ ہے محمد بن خالد اور اس کے والدان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3742]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21833، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1089»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3743
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَزَالُ الْبَلَايَا بِالْمُؤْمِنِ وَالْمُؤْمِنَةِ حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ وَمَا عَلَيْهِ خَطِيئَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”آزمائشیں مسلسل مؤمن مرد یا مومن عورت کو لاحق ہوتی رہتی ہیں یہاں تک کہ وہ جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3743]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3743]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3744
وَعَنْ مُسْلِمٍ مَوْلَى الزُّبَيْرِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِيَاسِ بْنِ أَبِي فَاطِمَةَ الضَّمْرِيِّ فَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ:" مَنْ يُحِبُّ أَنْ يَصِحَّ فَلَا يَسْقَمُ؟" فَابْتَدَرْنَا فَقُلْنَا: نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَعَرَفْنَاهَا فِي وَجْهِهِ فَقَالَ:" أَتُحِبُّونَ أَنْ تَكُونُوا كَالْحَمِيرِ الضَّالَّةِ؟" قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ تَكُونُوا أَصْحَابَ كَفَّارَاتٍ؟ وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الْقَاسِمِ بِيَدِهِ إِنَّ اللَّهَ يَبْتَلِي الْمُؤْمِنَ بِالْبَلَاءِ وَمَا يَبْتَلِيهِ بِهِ إِلَّا لِكَرَامَتِهِ عَلَيْهِ، إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ أَنْزَلَهُ مَنْزِلَةً لَمْ يَبْلُغْهَا بِشَيْءٍ مِنْ عَمَلِهِ فَيَبْتَلِيهِ مِنَ الْبَلَاءِ مَا يُبَلِّغُهُ تِلْكَ الدَّرَجَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ عَدِيٍّ قَالَ: وَهُوَ مَعَ ضَعْفِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ عَدِيٍّ قَالَ: وَهُوَ مَعَ ضَعْفِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
مسلم، جو زبیر کے آزاد کردہ غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں عبداللہ بن ایاس بن ابوفاطمہ ضمری کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے منقول یہ حدیث بیان کی وہ (یعنی ان کے دادا) بیان کرتے ہیں: ”میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے آپ نے دریافت کیا: کون شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ تندرست رہے بیمار نہ ہو؟ تو ہم نے جلدی کی ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایسا چاہتے ہیں ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ناگواری کا احساس ہوا آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ اس بات کو پسند کرتے ہو کہ تم گمشدہ گدھے کی مانند ہو جاؤ؟ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس چیز کو پسند نہیں کرتے ہو کہ تم ایسے ہو جاؤ کہ تمہارے گناہوں کا کفارہ ہو جائے اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں ابوالقاسم کی جان ہے اللہ تعالیٰ مؤمن کو آزمائش کا شکار کرتا ہے، اور وہ اسے اس آزمائش کا شکار اس لئے کرتا ہے تاکہ اس پر اپنا کرم کرے اور اللہ تعالیٰ اسے ایک مخصوص مقام پر فائز کرنا چاہتا ہے اس مقام تک وہ شخص اپنے کسی عمل کے ذریعے نہیں پہنچ سکتا تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو آزمائش کا شکار کر دیتا ہے، اور وہ آزمائش اس شخص کو اس درجہ تک پہنچا دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور وہ ضعیف ہے، البتہ ابن عدی یہ کہتے ہیں: اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3744]