🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

15. بَابُ كَفَّارَةِ سَيِّئَاتِ الْمَرِيضِ وَمَا لَهُ مِنَ الْأَجْرِ .
بیمار کی برائیوں کا کفارہ اور اسے کتنا اجر نصیب ہوتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3798
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَأَيْتَ هَذِهِ الْأَمْرَاضَ الَّتِي تُصِيبُنَا مَالَنَا بِهَا؟ قَالَ:" كَفَّارَاتٌ" قَالَ أَبِي: وَإِنْ قَلَّتْ؟ قَالَ:" وَإِنْ شَوْكَةً فَمَا فَوْقَهَا" قَالَ: فَدَعَا أَبِي عَلَى نَفْسِهِ أَنْ لَا يُفَارِقَهُ الْوَعْكُ حَتَّى يَمُوتَ فِي أَنْ لَا يَشْغَلَهُ عَنْ حَجٍّ وَلَا عُمْرَةٍ وَلَا جِهَادٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ فِي جَمَاعَةٍ فَمَا مَسَّهُ إِنْسَانٌ إِلَّا وَجَدَ حَرَّهَا حَتَّى مَاتَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فِي الْحُمَّى.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یہ بیماریاں جو ہمیں لاحق ہوتی ہیں ان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ ہمیں ان کا کیا اجر ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کفارہ بن جاتی ہیں۔ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: خواہ وہ تھوڑی ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خواہ کوئی کانٹا لگتا ہے، یا اس سے بڑھ کر کوئی تکلیف لاحق ہوتی ہے“۔ رادی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے اپنی ذات کے بارے میں یہ دعا کی تھی کہ مرتے دم تک انہیں ہمیشہ بخار رہے، لیکن وہ بخار انہیں حج اور عمرے کی ادائیگی، یا اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لینے سے، یا با جماعت فرض نماز ادا کرنے سے نہ روکے، راوی بیان کرتے ہیں: تو ان کی مرتے دم تک یہ حالت رہی تھی کہ جو بھی شخص انہیں چھوتا تھا، اُسے بخار محسوس ہوتا تھا۔ میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، سیدنا ابی بن کعب سے منقول حدیث آگے چل کر بخار سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3798]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10799، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7924، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2928، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3847/1»

الحكم على الحديث:
إسناده حدیث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3799
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَبْتَلِي عَبْدَهُ الْمُؤْمِنَ بِالسَّقَمِ حَتَّى يُكَفِّرَ عَنْهُ كُلَّ ذَنْبٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے مؤمن بندے کو بیماری میں مبتلاء کرتا ہے یہاں تک کہ اس سے ہر گناہ کو دور کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن معاویہ بن حویرث ہے، جسے یحیی بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3799]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1548، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8740»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3800
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صُدِعَ رَأْسُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَاحْتَسَبَ غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ قَبْلَ ذَلِكَ مِنْ ذَنْبٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اللہ کی راہ میں سر کے درد کی شکایت ہوتی ہے، اور وہ ثواب کی امید رکھتا ہے، تو اس کے پہلے کے تمام گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3800]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار، حديث عبد الله بن عمرو بن العاص، 2127، المعجم الكبير للطبراني، من اسمه عبد الله، ومما أسند عبد الله بن عمر رضى الله عنهما، أبو عبد الرحمن الحبلى، 13483، أخرجه مسند البزار برقم: 2437، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4273/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3801
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ الْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ حِينَ يُصِيبُهُ الْوَعْكُ أَوِ الْحُمَّى كَمَثَلِ حَدِيدَةٍ تُدْخَلُ النَّارَ فَيَذْهَبُ خُبْثُهَا وَيَبْقَى طِيبُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا عبدالرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب مؤمن کو تیز بخار، یا بخار لاحق ہوتا ہے، تو اس (بیمار مؤمن) کی مثال اس لوہے کی مانند ہوتی ہے، جو آگ میں جاتا ہے، تو اس کا میل (یعنی زنگ) چلا جاتا ہے، اور پاکیزہ چیز باقی رہ جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3801]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3456، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1328»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3802
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ فِي مَرَضِهِ الشَّدِيدِ الَّذِي أَصَابَهُ فَقَالَ: إِنِّي لَأَرْثِيَ لَكَ مِمَّا أَرَى!! قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي لَا تَفْعَلْ فَوَاللَّهِ إِنَّ أَحَبَّهُ إِلَيَّ أَحَبُّهُ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَقَدْ قَالَ: مَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ فَهَذَا مَا كَسَبَتْ يَدَايَ ثُمَّ يَأْتِينِي عَفْوُ رَبِّي بَعْدُ فِيمَا بَقِيَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے یہ ان کی اس شدید بیماری کے دوران کی بات ہے، جو انہیں لاحق ہوئی تھی تو انہوں نے فرمایا: میں جو صورت حال دیکھ رہا ہوں، اس کے حوالے سے میں آپ کے سامنے افسوس کا اظہار کرتا ہوں تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! ایسا نہ کرو، اللہ کی قسم! وہ چیز میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہے، جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہو، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تمہیں جو بھی مصیبت لاحق ہوتی ہے، تو وہ اس چیز کی وجہ سے ہوتی ہے، جو تمہارے ہاتھوں نے کمایا ہوتا ہے، اور وہ بہت سی چیزوں سے درگزر کرتا ہے“۔ تو یہ وہ چیز ہے، جو میرے ہاتھوں نے کمائی ہے، اور پھر میرے پاس میرے پروردگار کی معافی آ جائے گی، جو باقی رہ جانے والی چیزوں کے بارے میں ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3802]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3803
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ تَضَرَّعَ مِنْ مَرَضٍ إِلَّا بَعَثَهُ اللَّهُ مِنْهُ طَاهِرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی بندہ بیماری کے دوران (اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں) التجاء کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ جب اسے اس بیماری سے اٹھاتا ہے، تو وہ شخص پاک ہو چکا ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3803]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7485»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3804
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا اشْتَكَى الْمُؤْمِنُ أَخْلَصَهُ [ ذَلِكَ ] مِنَ الذُّنُوبِ كَمَا يُخَلِّصُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَعْرِفْ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان نقل کرتی ہیں: ”جب مؤمن بیمار ہوتا ہے، تو وہ (بیماری) اسے گناہوں سے یوں پاک کر دیتی ہے، جس طرح بھٹی لوہے کے میل (یعنی زنگ کو) صاف کر دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم میں امام طبرانی کے استاد سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3804]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5347، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2936»

الحكم على الحديث:
إسناده رجال
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3805
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صُدِعَ رَأْسُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَاحْتَسَبَ غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ قَبْلَ ذَلِكَ مِنْ ذَنْبٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جس شخص کے سر میں درد ہو، اور وہ ثواب کی امید رکھے اس شخص کے اس سے پہلے کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3805]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2437، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4273/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3806
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنِ امْرِئٍ مُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ يَمْرَضُ إِلَّا جَعَلَهُ اللَّهُ كَفَّارَةً لِمَا مَضَى مِنْ ذُنُوبِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی مؤمن مرد یا مومن عورت بیمار ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ (اس بیماری کو) اس کے گزشتہ گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3806]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2445»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3807
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمَرِيضِ إِذَا بَرَأَ وَصَحَّ مِنْ مَرَضِهِ كَمَثَلِ الْبُرْدَةِ تَقَعُ مِنَ السَّمَاءِ فِي صَفَائِهَا وَلَوْنِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقِّرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بیمار جب تندرست ہو جائے اور بیماری سے ٹھیک ہو جائے اس کی مثال اولوں کی مانند ہے، جو آسمان سے گرتے ہیں، (یعنی) اس کی صفائی اور اس کی رنگت کے حوالے سے (اس کی مانند ہے)“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن محمد موقری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3807]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5162، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6355»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں