الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ فِيمَنْ ذَهَبَ بَصَرُهُ .
جس شخص کی بینائی رخصت ہو جائے
حدیث نمبر: 3846
وَعَنْ أَبِي ظِلَالٍ الْقَسْمَلِيِّ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقَالَ لَهُ: يَا أَبَا ظِلَالٍ مَتَّى أُصِيبَ بَصَرُكَ؟ قَالَ: لَا أَعْقِلُهُ قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا حَدَّثَنَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ جِبْرَائِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَنْ رَبِّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى؟ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَالَ: يَا جِبْرَائِيلُ مَا ثَوَابُ عَبْدِي إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْهِ إِلَّا النَّظَرُ إِلَى وَجْهِي وَالْجِوَارُ فِي دَارِي؟" وَلَقَدْ رَأَيْتُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْكُونَ حَوْلَهُ يُرِيدُونَ أَنْ تَذْهَبَ أَبْصَارُهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَشْرَسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَأَبُو ظِلَالٍ ضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ عَدِيٍّ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

ابوظلال قسملی بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: اے ابوظلال! تمہاری بینائی کب رخصت ہوئی تھی انہوں نے جواب دیا: مجھے یاد نہیں ہے سیدنا انس نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک حدیث بیان کروں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل کے حوالے سے اپنے پروردگار کے حوالے سے ہمیں بیان کی تھی آپ نے بتایا تھا پروردگار نے فرمایا: ”اے جبرائیل! میرا وہ بندہ جس کی میں نے بینائی رخصت کر دی ہو اس کا ثواب صرف میری ذات کا دیدار اور میرے پڑوس میں ٹھہرنا ہے“۔
راوی بیان کرتے ہیں: تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو دیکھا کہ جو آپ کے ارد گرد موجود تھے وہ رونے لگے اور ان کی یہ خواہش تھی کہ ان کی بینائی رخصت ہو جائے (اور اس کا یہ اجر و ثواب انہیں حاصل ہو جائے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اشرس بن ربیع ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ابوظلال نامی راوی کو امام ابوداؤد، امام نسائی رحمہ اللہ اور ابن عدی نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3846]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8850»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3847
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَعَنْ مَنْ أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْهِ فَصَبَرَ وَاحْتَسَبَ لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ الصَّلْتِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَدْ رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ الصَّلْتِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَدْ رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) ”جس شخص کی بینائی میں رخصت کر دوں اور وہ صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے میں اس کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن صلت ہے، اور وہ متروک ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ امام أحمد بن حنبل نے اس سے روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3847]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5368»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3848
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: إِذَا أَذْهَبْتُ حَبِيبَتَيْ عَبْدِي فَصَبَرَ وَاحْتَسَبَ أَثَبْتُهُ بِهِمَا الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں اپنے بندے کی دو محبوب چیزوں (یعنی دونوں آنکھوں کی بینائی) کو رخصت کر دوں اور وہ صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے تو میں ان دونوں کے عوض میں اس کے لئے جنت کو مقرر کر دوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3848]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3848]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 179»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3849
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ ذَهَبَ بَصَرُهُ فِي الدُّنْيَا جَعَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنْ كَانَ صَالِحًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دنیا میں جس شخص کی بینائی رخصت ہو جائے گی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کے لئے نور مقرر کرے گا اگر وہ نیک ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی بشر بن ابراہیم انصاری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3849]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی بشر بن ابراہیم انصاری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3849]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1242»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف