🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

68. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُكَاءِ .
رونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4036
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا بَعَثَهُ إِلَى الْيَمَنِ خَرَجَ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَمُعَاذٌ رَاكِبٌ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي تَحْتَ رَاحِلَتِهِ فَقَالَ:" يَا مُعَاذُ إِنَّكَ عَسَى أَنْ لَا تَلْقَانِي بَعْدَ عَامِي هَذَا فَتَمُرُّ بِقَبْرِي وَمَسْجِدِي"، فَبَكَى مُعَاذٌ جَشَعًا لِفِرَاقِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَا تَبْكِ يَا مُعَاذُ، فَإِنَّ الْبُكَاءَ مِنَ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن بھیجا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ نکلے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اس وقت سوار تھے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی سواری کے ساتھ پیدل چل رہے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: اے معاذ عنقریب اس سال کے بعد تم میرے ساتھ ملاقات نہیں کرو گے تمہارا گزر میری قبر کے پاس سے ہو گا میری مسجد کے پاس سے ہو گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی کے غم میں سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رونے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے معاذ! تم نہ روؤ رونا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4036]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21547، وأخرجه مسند البزار برقم: 2647»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4037
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا تُوَفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ بُكِيَ عَلَيْهِ، فَخَرَجَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: إِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكُمْ مِنْ شَأْنٍ أُولَاءِ، إِنَّهُنَّ حَدِيثُ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْمَيِّتُ يُنْضَحُ عَلَيْهِ الْحَمِيمُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سیدنا عبداللہ بن ابوبکر کا انتقال ہوا تو ان پر رویا جانے لگا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور بولے: میں تم لوگوں کے سامنے ان لوگوں کے حوالے سے عذر پیش کرتا ہوں، کیونکہ یہ لوگ زمانہ جاہلیت کے قریب ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”زندہ شخص کے رونے کی وجہ سے میت پر گرم پانی چھڑکا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4037]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 849، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1982»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4038
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زندہ شخص کے رونے کی وجہ سے میت کو عذاب دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابراہیم انصاری ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ ٌ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4038]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6896)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4039
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْمَيِّتَ لَيُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زندہ شخص کے رونے کی وجہ سے میت کو عذاب دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4039]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4040
وَعَنْ حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ عَلَى بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ فَتَذَاكَرُوا أَمْرَ الْمَيِّتِ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ، فَحَدَّثْنَا بَكْرٌ فَقَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ خَالَفَهُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: وَاللَّهِ لَئِنِ انْطَلَقَ رَجُلٌ مُحَارِبًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ قُتِلَ فِي قُطْرٍ مِنْ أَقْطَارِ الْأَرْضِ شَهِيدًا فَعَمَدَتِ امْرَأَتُهُ سَفَهًا أَوْ جَهْلًا فَبَكَتْ عَلَيْهِ لَيُعَذَّبَنَّ هَذَا الشَّهِيدُ بِبُكَاءِ هَذِهِ السَّفِيهَةِ عَلَيْهِ؟ فَقَالَ رَجُلٌ: صَدَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَذَبَ أَبُو هُرَيْرَةَ.
رَوَاهُ أَبُو هُرَيْرَةَ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
حاجب بن عمر بیان کرتے ہیں: میں حکم بن اعرج کے ساتھ بکر بن عبداللہ مزنی کے پاس گیا وہ لوگ زندہ شخص کے رونے کی وجہ سے میت کو عذاب دینے کے معاملے پر گفتگو کرنے لگے تو بکر بن عبداللہ مزنی نے ہمیں حدیث بیان کی انہوں نے ہمیں بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس کے برخلاف کہتے ہیں: انہوں نے بتایا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں اگر ایک شخص اللہ کی راہ میں جنگ کرنے کے لئے چلا جاتا ہے، اور پھر دور دراز کے حصے میں کہیں شہید ہونے کے طور قتل ہو جاتا ہے پھر اس کی بیوی بے وقوفی اور جہالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر روتی ہے، تو کیا اس بے وقوف عورت کے اس پر رونے کی وجہ سے اس شہید کو عذاب دیا جائے گا، تو ایک صاحب بولے: اللہ کے رسول نے سچ فرمایا ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے غلط کہا: ہے۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4040]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1592)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4041
وَعَنْ أَبِي الرَّبِيعِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ فِي جِنَازَةٍ، فَسَمِعْتُ صَوْتَ إِنْسَانٍ يَصِيحُ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَأَسْكَتَهُ، قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، لِمَ أَسْكَتَّهُ؟ قَالَ: إِنَّهُ يَتَأَذَّى بِهِ الْمَيِّتُ حَتَّى يَدْخُلَ قَبْرَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو شُعْبَةَ الطَّحَّانُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ابوربیع بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک جنازے میں شریک ہوا میں نے ایک انسان کے چیخ کر رونے کی آواز سنی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کی طرف پیغام بھیج کر اسے خاموش کروا دیا میں نے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن آپ نے اسے خاموش کیوں کروا دیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: اس کی وجہ یہ ہے کہ اس (رونے) کی وجہ سے میت کو اذیت ہوتی ہے، جب تک میت قبر میں داخل نہیں ہو جاتی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشعبہ طحان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4041]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4042
وَعَنْ رَبِيعٍ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ ابْنَ أَخِي جَبْرٍ الْأَنْصَارِيِّ، فَجَعَلَ أَهْلُهُ يَبْكُونَ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُمْ جَبْرٌ: لَا تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَصْوَاتِكُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْهُنَّ يَبْكِينَ مَا دَامَ حَيًّا، فَإِذَا وَجَبَ فَلْيَسْكُتْنَ".
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْجِهَادِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ربیع انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جبر انصاری کے بھتیجے کی عیادت کے لئے آئے اس کے اہل خانہ نے اس پر رونا شروع کر دیا تو جبر نے ان سے کہا: تم لوگ اللہ کے رسول کو اپنی آوازوں کے ذریعے اذیت نہ پہنچاؤ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان خواتین کو رونے دو جب تک یہ شخص زندہ ہے، جب واجب ہو جائے (یعنی یہ شخص فوت ہو جائے) تو یہ خواتین خاموش ہو جائیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت مکمل طور پر جہاد سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4042]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4607، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1977»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4043
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ: لَمَّا أُصِيبَ جَعْفَرٌ أَتَانَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" تَسَلِّي ثَلَاثًا، ثُمَّ اصْنَعِي مَا شِئْتِ".
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم تین دن سوگ کے کپڑے پہن کے رکھو، پھر تم جو چاہے کر لو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4043]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (438/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26922»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4044
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهَا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْيَوْمَ الثَّالِثَ مِنْ قَتْلِ جَعْفَرٍ فَقَالَ:" لَا تَحُدِّي بَعْدَ يَوْمِكِ هَذَا".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهُ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے تیسرے دن میرے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: آج کے دن کے بعد تم سوگ نہ کرنا۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں امام طبرانی نے ان میں سے کچھ روایات معجم کبیر میں نقل کی ہیں۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4044]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4045
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ أَسْمَاءَ بَكَتْ عَلَى حَمْزَةَ وَجَعْفَرٍ ثَلَاثًا، فَأَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَرْقَأَ وَتَكْتَحِلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ پر تین دن تک روئی تھیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ آنسو پونچھ لیں اور سرمہ لگا لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4045]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں