🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

93. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْغَائِبِ .
غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4205
وَعَنِ ابْنِ خَارِجَةَ قَالَ: لَمَّا بَلَغَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفَاةُ النَّجَاشِيِّ قَالَ:" إِنَّ أَخَاكُمْ قَدْ تُوُفِّيَ"، فَخَرَجْنَا فَصَفَفْنَا خَلْفَهُ، فَصَلَّيْنَا وَمَا نَرَى شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُمَرَانَ بْنُ أَعْيَنَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابن خارجہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نجاشی کے انتقال کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشاد فرمایا: تمہارے بھائی کا انتقال ہو گیا ہے (راوی بیان کرتے ہیں) ہم لوگ نکلے ہم نے آپ کے پیچھے صفیں بنا لیں اور ہم نے نماز جنازہ ادا کی حالانکہ ہم کچھ نہیں دیکھ رہے تھے (یعنی میت ہمارے سامنے نہیں تھی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمران بن اعین ہے، جسے ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے یحیی بن معین نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4205]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5142)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5142»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4206
وَعَنْ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَ النَّجَاشِيُّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" إِنَّ أَخَاكُمُ النَّجَّاشِيَّ قَدْ مَاتَ، قُومُوا فَصَلُّوا عَلَيْهِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْهِ وَقَدْ مَاتَ فِي كُفْرِهِ؟ فَقَالَ:" أَلَا تَسْمَعُونَ إِلَى قَوْلِ اللَّهِ: وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَمَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ"، إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نجاشی کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: تمہارے بھائی نجاشی کا انتقال ہو گیا ہے تم لوگ اٹھو اور اس کی نماز جنازہ ادا کرو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اس کی نماز جنازہ کیسے ادا کر سکتے ہیں جبکہ اس کا انتقال کفر کے عالم میں ہوا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں سنا ہے: ”بے شک اہل کتاب میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ پر اور جو تمہاری طرف نازل کیا گیا اس پر اور جو ان کی طرف نازل کیا گیا اس پر ایمان رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوداؤد حرانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4206]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (316/22)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4207
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَلَغَهُ مَوْتُ النَّجَاشِيِّ فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" إِنَّ أَخَاكُمُ النَّجَّاشِيَّ قَدْ مَاتَ، فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَلْيُصَلِّ عَلَيْهِ". فَتَوَجَّهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَحْوَ الْحَبَشَةِ فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا التَّكْبِيرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نجاشی کے انتقال کی اطلاع ملی تو آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تمہارا بھائی نجاشی انتقال کر گیا ہے، جو شخص اس کی نماز جنازہ ادا کرنا چاہے وہ نماز جنازہ ادا کرے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حبشہ کی طرف رخ کیا، اور اس پر چار مرتبہ تکبیر کہی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے تکبیر کہنے کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4207]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3048)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3048»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں