الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ الْخَرْصِ .
پیداوار کا اندازہ لگانا
حدیث نمبر: 4400
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ وَهِيَ تَذْكُرُ شَأْنَ خَيْبَرَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ ابْنَ رَوَاحَةَ إِلَى الْيَهُودِ، فَيَخْرُصُ عَلَيْهِمُ النَّخْلَ حِينَ يَطِيبُ قَبْلَ أَنْ يُؤْكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ يُخَيِّرُونَ الْيَهُودَ أَنْ يَأْخُذُوهُ بِذَلِكَ الْخَرْصِ أَمْ يَدْفَعُوهُ إِلَيْهِمْ بِذَلِكَ، وَإِنَّمَا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْخَرْصِ لِكَيْ لَا تُحْصَى الزَّكَاةُ قَبْلَ أَنْ تُؤْخَذَ الثَّمَرَةُ وَتُفَرَّقَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ ذَكَرَ الزَّكَاةَ وَغَيْرَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي رِوَايَةٍ: عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، وَفِي رِوَايَةٍ: عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أُخْبِرْتُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا خبیر کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے، یہ بات بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کو یہودیوں کی طرف بھیجا، وہ اُن کی کھجوروں کی پیداوار کا اندازہ لگاتے تھے، یہ اس سے پہلے کی بات ہوتی تھی کہ جب کھجوریں کھائے جانے کے قابل ہو جاتیں، اس کے بعد وہ یہودیوں کو اختیار دیتے تھے کہ اگر وہ چاہیں، تو اس اندازے کے مطابق پیداوار وصول کریں، یا پھر اتنی پیداوار اُن کے حوالے کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیداوار کا اندازہ (پہلے) لگانے کا حکم اس لئے دیا تھا، تاکہ پھل کے اتارے جانے اور منتشر ہونے سے پہلے زکوۃ کو شمار کیا جا سکے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں زکوۃ اور دیگر چیزوں کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ انہوں نے ایک روایت میں یہ کہا: ہے: یہ ابن جریج کے حوالے سے ابن شہاب سے منقول ہے، اور ایک روایت میں یہ کہا: ہے: ابن جریج کہتے ہیں: مجھے ابن شہاب کے حوالے سے یہ بات بیان کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4400]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (163/6)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 1606، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24777، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2315»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 4401
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ ابْنَ رَوَاحَةَ إِلَى خَيْبَرَ يَخْرُصُ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ خَيَّرَهُمْ أَنْ يَأْخُذُوا أَوْ يَرُدُّوا فَقَالُوا: هَذَا الْحَقُّ ; بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْعُمَرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْعُمَرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ رواحہ رضی اللہ عنہ کو خیبر کی طرف بھیجا، تاکہ ان کی پیدوار کا اندازہ لگائیں، پھر انہوں نے ان لوگوں کو اختیار دیا کہ یا تو وہ اُس کے مطابق وصولی کر لیں، یا اتنی ادائیگی کر دیں، تو ان لوگوں نے کہا: یہ وہ حق ہے، جس کی وجہ سے آسمان اور زمین قائم ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمری ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4401]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمری ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4401]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4754»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4402
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ: إِنَّمَا خَرَصَ ابْنُ رَوَاحَةَ عَلَى أَهْلِ خَيْبَرَ عَامًا وَاحِدًا فَأُصِيبَ يَوْمَ مُؤْتَةَ، ثُمَّ إِنَّ جُبَارَ بْنَ صَخْرِ بْنِ خَنْسَاءَ كَانَ يَبْعَثُهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ابْنِ رَوَاحَةَ فَيَخْرُصُ عَلَيْهِمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے اہل خبیر کے لئے ایک سال پیداوار کا اندازہ لگایا تھا، وہ جنگ موتہ میں شہید ہو گئے تھے، پھر سیدنا جبار بن صخر بن خنساء رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تھا، یہ سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ (کی شہادت) کے بعد کی بات ہے، انہوں نے ان لوگوں کی پیداوار کا اندازہ لگایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، یہ روایت ”مرسل“ ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4402]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، یہ روایت ”مرسل“ ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4402]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2136)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2136»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
حدیث نمبر: 4403
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبْعَثُ فَرْوَةَ بْنَ عَمْرٍو يَخْرُصُ النَّخْلَ، فَإِذَا دَخَلَ الْحَائِطَ حَسِبَ مَا فِيهِ مِنَ الْأَقْنَاءِ ثُمَّ ضَرَبَ بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ عَلَى مَا فِيهَا وَلَا يُخْطِئُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فروہ بن عمرو کو بھیجتے تھے، جو کھجوروں کی پیداوار کا اندازہ لگاتے تھے، جب وہ باغ میں داخل ہوتے تھے، تو یہ حساب لگاتے تھے کہ اس میں کتنے گچھے ہیں، پھر وہ ان کو ایک دوسرے سے ضرب دیتے تھے کہ اس کی پیدوار کتنی ہو گی؟ اور وہ اس میں غلطی نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4403]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4403]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (328/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4404
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبْعَثُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ [ مِنْ بَنِي بَيَاضَةَ ] يُقَالُ لَهُ فَرْوَةُ بْنُ عَمْرٍو، فَيَخْرُصُ تَمْرَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَرَامُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَرَامُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار میں سے بنی بیاضہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بھیجتے تھے، جن کا نام فروہ بن عمرو تھا، وہ اہل مدینہ کی کھجوروں (کی پیداوار) کا اندازہ لگاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حرام بن عثمان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4404]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حرام بن عثمان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4404]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (327/18)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4405
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَبَاهُ أَبَا حَثْمَةَ خَارِصًا، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا حَثْمَةَ زَادَ عَلَيَّ. فَدَعَا أَبَا حَثْمَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ ابْنَ عَمِّكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ قَدْ زِدْتَ عَلَيْهِ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ تَرَكْتُ عُرْيَةَ أَهْلِهِ، وَمَا تَطْعَمُهُ الْمَسَاكِينُ، وَمَا يُصِيبُ الرِّيحُ. فَقَالَ:" قَدْ زَادَكَ ابْنُ عَمِّكَ، وَأَنْصَفَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے والد سیدنا ابوحثمہ رضی اللہ عنہ کو کھجوروں کی پیداوار کا اندازہ لگانے کے لئے بھیجا، ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا ابوحثمہ، رضی اللہ عنہ نے ہم پر زیادہ ادائیگی مقرر کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوحثمہ رضی اللہ عنہ کو بلایا آپ نے فرمایا: اے ابوحثمہ! تمہارا چچازاد یہ کہتا ہے کہ تم نے اس پر زیادہ ادائیگی مقرر کی ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس کے اہل خانہ کے لئے کچھ حصہ چھوڑا ہے، جس کو یہ مسکینوں کو کھلا سکے اور جس کو ہوا نے گرا دیا تھا، وہ بھی چھوڑ دیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے چچازاد نے تو تمہیں زیادہ حصہ دیا ہے، اور انصاف سے کام لیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن صدقہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4405]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن صدقہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4405]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9146»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف