الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4502
عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: رُبَّمَا سَقَطَ الْخِطَامُ مِنْ يَدِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: فَيَضْرِبُ بِذِرَاعِ نَاقَتِهِ فَيُنِيخُهَا فَيَأْخُذُهُ. قَالَ: فَقَالُوا لَهُ: أَفَلَا أَمَرْتَنَا فَنُنَاوِلْكَهُ. قَالَ: إِنَّ حَبِيبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنِي أَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ فِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ فِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: بعض اوقات سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہاتھ سے لگام گر جاتی تھی، تو وہ اپنی اونٹنی کی اگلی ٹانگ پر مار کر اسے بٹھاتے تھے، پھر وہ اس لگام کو خود اٹھاتے تھے، لوگوں نے ان سے کہا: آپ نے ہمیں حکم دینا تھا، ہم یہ آپ کو پکڑا دیتے، تو انہوں نے فرمایا: میرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں لوگوں سے کچھ نہیں مانگوں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ابن ابوملیکہ نامی راوی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، عبداللہ بن مومل نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4502]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ابن ابوملیکہ نامی راوی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، عبداللہ بن مومل نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4502]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 66»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 4503
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: بَايَعَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا وَوَاثَقَنِي سَبْعًا، وَأَشْهَدَ اللَّهَ عَلَيَّ تِسْعًا: أَنِّي لَا أَخَافُ فِي اللَّهَ لَوْمَةَ لَائِمٍ.
قَالَ أَبُو الْمُثَنَّى: قَالَ أَبُو ذَرٍّ: فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" هَلْ لَكَ فِي الْبَيْعَةِ وَلَكَ الْجَنَّةُ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. وَبَسَطْتُ يَدِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَشْتَرِطُ عَلَيَّ أَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا. قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" وَلَا سَوْطَكَ إِنْ سَقَطَ مِنْكَ حَتَّى تَنْزِلَ فَتَأْخُذَهُ".
قَالَ أَبُو الْمُثَنَّى: قَالَ أَبُو ذَرٍّ: فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" هَلْ لَكَ فِي الْبَيْعَةِ وَلَكَ الْجَنَّةُ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. وَبَسَطْتُ يَدِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَشْتَرِطُ عَلَيَّ أَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا. قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" وَلَا سَوْطَكَ إِنْ سَقَطَ مِنْكَ حَتَّى تَنْزِلَ فَتَأْخُذَهُ".
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ چیزوں کے حوالے سے مجھ سے بیعت لی تھی، سات چیزوں کے حوالے سے مجھ سے پختہ عہد لیا تھا، اور نو چیزوں کے حوالے سے اللہ تعالٰی کو گواہ بنایا تھا۔ یہ کہ میں اللہ تعالی کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کروں گا۔ ابومثنی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور ارشاد فرمایا: کیا تم بیعت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہو؟ تمہیں جنت ملے گی، میں نے عرض کی: جی ہاں! پھر میں نے ہاتھ پھیلایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر شرط عائد کرتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی کہ میں کبھی لوگوں سے کچھ نہیں مانگوں گا، میں نے عرض کی: ٹھیک ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہاں تک کہ اگر تمہاری چھڑی گر جائے گی، تو وہ بھی نہیں مانگو گے، بلکہ خود اتر کر اسے پکڑو گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4503]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20998»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4504
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" سِتَّةُ أَيَّامٍ ثُمَّ اعْقِلْ يَا أَبَا ذَرٍّ مَا يُقَالُ لَكَ بَعْدُ". فَلَمَّا كَانَ الْيَوْمُ السَّابِعُ قَالَ:" أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فِي سِرِّ أَمْرِكَ وَعَلَانِيَتِهِ، وَإِذَا أَسَأْتَ فَأَحْسِنْ، وَلَا تَسْأَلَنَّ أَحَدًا شَيْئًا وَإِنْ سَقَطَ سَوْطُكَ، وَلَا تَقْبِضْ أَمَانَةً [ وَلَا تَقْضِ بَيْنَ اثْنَيْنِ ] .
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چھ دن ہیں، اے ابوذر! سمجھ لو کہ اُس کے بعد تم سے کیا کہا: جائے گا؟ جب ساتواں دن آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں اپنے معاملے کے پوشیدہ اور علانیہ، ہر حوالے سے، اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کرتا ہوں، جب تم کوئی برائی کرو، تو اچھائی بھی کر لو، اور کبھی تم کسی سے کوئی چیز نہ مانگنا، خواہ تمہاری چھڑی گر جائے، اور تم امانت قبضے میں نہ لینا، اور تم دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ نہ دینا“۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4504]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (181/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4505
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يُبَايِعُ؟". فَقَالَ ثَوْبَانُ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: [عَلَى مَ نُبَايِعُ؟ أَلَيْسَ قَدْ بَايَعْنَاكَ مَرَّةً] يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" عَلَى أَنْ لَا تَسْأَلُوا أَحَدًا شَيْئًا". فَقَالَ ثَوْبَانُ: فَمَا لَهُ بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْجَنَّةُ". فَبَايَعَهُ ثَوْبَانُ. قَالَ أَبُو أُمَامَةَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بِمَكَّةَ فِي أَجْمَعِ مَا يَكُونُ مِنَ النَّاسِ يَسْقُطُ سَوْطُهُ، وَهُوَ رَاكِبٌ فَرُبَّمَا وَقَعَ عَلَى عَاتِقِ رَجُلٍ فَيَأْخُذُهُ الرَّجُلُ فَيُنَاوِلُهُ فَمَا يَأْخُذُهُ مِنْهُ حَتَّى يَكُونَ هُوَ يَنْزِلُ فَيَأْخُذُهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کون بیعت کرے گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ہم کس بات پر بیعت کریں؟ کیا ہم ایک مرتبہ آپ کی بیعت کر نہیں چکے ہیں؟ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بات پر کہ تم کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگو گے، سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کے عوض میں آدمی کو کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت، تو سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی۔ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کو مکہ میں دیکھا کہ وہ لوگوں کے ہجوم میں موجود تھے، ان کی چھڑی گر گئی، وہ سوار تھے، ان کی چھڑی کسی شخص کے کندھے پر گری تھی، اُس شخص نے اسے لیا اور انہیں پکڑانا چاہا، تو انہوں نے اس سے نہیں لی، یہاں تک کہ وہ خود نیچے اترے اور انہوں نے خود وہ اُٹھائی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4505]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7832)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4506
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَرَفَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ فَقَالَ:" مَنْ يُبَايِعُنِي؟" - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَلَمْ يَقُمْ إِلَيْهِ أَحَدٌ إِلَّا ثَوْبَانُ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کچھ اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک بلند کیا، اور ارشاد فرمایا: کون میری بیعت کرے گا؟ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، تو کوئی اُٹھ کر آپ کی طرف نہیں آیا، صرف سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ آئے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4506]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7892)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4507
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ: بِحُبِّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ أَدْنُوَ مِنْهُمْ، وَأَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنِّي، وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي، وَأَنْ أَصِلَ رَحِمِي وَإِنْ جَفَانِي، وَأَنْ أُكْثِرَ مِنْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَأَنْ أَتَكَلَّمَ بِمُرِّ الْحَقِّ، وَلَا تَأْخُذَنِي فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ، وَأَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَأَظُنُّهُ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي مَوَاضِعِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَبِي ذَرٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَأَظُنُّهُ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي مَوَاضِعِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَبِي ذَرٍّ.
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سات باتوں کی تلقین کی تھی: مساکین سے محبت رکھنا ‘ یہ کہ میں ان کے قریب رہوں ‘ یہ کہ میں اپنے سے نیچے والے فرد کی طرف دیکھوں ‘ اپنے سے اوپر والے شخص کی طرف نہ دیکھوں ‘ یہ کہ میں صلہ رحمی کروں ‘ اگرچہ رشتہ دار میرے ساتھ زیادتی کریں، یہ کہ میں لا حول ولا قوۃ الا بااللہ کثرت سے پڑھوں ‘ یہ کہ میں حق بات کہوں خواہ وہ کڑوی ہو ‘ اور یہ کہ میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہ کروں ‘ اور یہ کہ میں لوگوں سے کچھ نہ مانگوں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم صغیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے ‘ اس کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ اسے امام احمد نے بھی روایت کیا ہے ‘ اس کی ایک اور سند ہے ‘ جو دوسرے مقام پر آئے گی ‘ اگر اللہ نے چاہا ‘ اس کے رجال ثقہ ہیں ‘ البتہ میں نے امام شعبی کے حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سماع سے متعلق کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4507]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1649) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (758) اخرجه الامام احمد فى المسند (173، 159/5) اخرجه الامام البزار فى المسند (3309)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20906، وأخرجه مسند البزار برقم: 3966، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1649»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 4508
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ يَعْلَمُ صَاحِبُ الْمَسْأَلَةِ مَا لَهُ فِيهَا لَمْ يَسْأَلْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَابُوسُ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَابُوسُ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر مانگنے والے کو یہ پتہ چل جائے کہ مانگنے میں اس کو کیا ملے گا؟ تو وہ کبھی نہ مانگے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قابوس ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4508]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قابوس ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4508]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12616)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12616، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 2082»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4509
وَعَنْ أُمِّ سِنَانٍ الْأَسْلَمِيَّةِ، وَكَانَتْ مِنَ الْمُبَايِعَاتِ قَالَتْ: جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي جِئْتُكَ عَلَى حَيَاءٍ، وَمَا جِئْتُكَ حَتَّى أُلْجِئْتُ مِنَ الْحَاجَةِ. فَقَالَ:" لَوِ اسْتَغْنَيْتِ لَكَانَ خَيْرًا لَكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سنان اسلمیہ رضی اللہ عنہ، جو بیعت کرنے والی خواتین میں سے ایک ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں شرمندگی کے عالم میں آپ کے پاس آئی ہوں اور میں آپ کے پاس اُس وقت آئی ہوں، جب ضرورت کی وجہ سے میں مجبور ہو گئی ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم بے نیازی اختیار کرتیں، تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہوتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمر بن صالح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4509]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمر بن صالح ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4509]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (173/25)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4510
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتَغْنُوا عَنِ النَّاسِ، وَلَوْ بِشَوْصِ السِّوَاكِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں سے بے نیاز رہو! خواہ وہ ایک مسواک کے حوالے سے ہی کیوں نہ ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4510]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4510]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12257) اخرجه الامام البزار فى المسند (1913)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12257، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 174، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4824، 5081»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4511
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَأَنْ يَأْخُذَ أَحَدُكُمْ حَبْلًا فَيَأْكُلَ، وَيَتَصَدَّقَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ أَعْطَوْهُ، أَوْ مَنَعُوهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک شخص رسی لے (کر لکڑیاں اکٹھی کر کے انہیں فروخت کر کے)، خود بھی اُسے کھائے اور صدقہ بھی کرے، یہ اُس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے، کہ وہ لوگوں سے مانگے، اور وہ اُسے دیں یا نہ دیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4511]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4511]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (912)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح