الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4506
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَرَفَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ فَقَالَ:" مَنْ يُبَايِعُنِي؟" - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَلَمْ يَقُمْ إِلَيْهِ أَحَدٌ إِلَّا ثَوْبَانُ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کچھ اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک بلند کیا، اور ارشاد فرمایا: کون میری بیعت کرے گا؟ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، تو کوئی اُٹھ کر آپ کی طرف نہیں آیا، صرف سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ آئے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4506]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7892)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4506 in Urdu