الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابٌ فِيمَنْ رَضِيَ بِالْقَلِيلِ أَوْ سَخِطَهُ .
جو شخص تھوڑی چیز سے راضی ہو جائے، یا تھوڑی چیز کی وجہ ناراض ہو جائے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 4565
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَائِلٌ فَأَمَرَ لَهُ بِتَمْرَةٍ، فَلَمْ يَأْخُذْهَا أَوْ وَحَّشَ لَهَا، قَالَ: وَجَاءَهُ آخَرُ فَأَمَرَ لَهُ بِتَمْرَةٍ، قَالَ: فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، تَمْرَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟! قَالَ: فَقَالَ لِلْجَارِيَةِ:" اذْهَبِي إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَأَعْطِيهِ الْأَرْبَعِينَ دِرْهَمًا الَّتِي عِنْدَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مانگنے والا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، آپ نے اُسے ایک کھجور دینے کا حکم دیا، اس نے وہ نہیں لی، اور اس پر وحشت کا اظہار کیا، پھر ایک اور شخص آپ کے پاس آیا، آپ نے اُسے ایک کھجور دینے کا حکم دیا، تو اس نے کہا: سبحان اللہ! اللہ کے رسول کی طرف سے ایک کھجور نصیب ہوئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنیز سے فرمایا: تم اُم سلمہ کے پاس جاؤ! اور اُس کے پاس جو چالیس درہم موجود ہیں، وہ اسے دلوا دو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن زاذان ہے، وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے، اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4565]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (155/3، 260) اخرجه الامام البزار فى المسند (939)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12164»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن