🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

49. بَابُ الصَّدَقَةِ الَّتِي عَلَى الْإِنْسَانِ كُلَّ يَوْمٍ .
ہر انسان پر روزانہ کتنا صدقہ لازم ہوتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4573
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يُصْبِحُ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ مِنَ الْإِنْسَانِ صَلَاةٌ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: هَذَا شَدِيدٌ، وَمَنْ يُطِيقُ هَذَا؟ فَقَالَ:" أَمَرٌ بِالْمَعْرُوفِ صَلَاةٌ، وَنَهْيٌ عَنِ الْمُنْكَرِ صَلَاةٌ، وَإِنَّ حَمْلًا عَنِ الضَّعِيفِ صَلَاةٌ، وَإِنَّ كُلَّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا أَحَدُكُمْ إِلَى صَلَاةٍ صَلَاةٌ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”انسانوں میں سے ہر مسلمان جب صبح کرتا ہے، تو اس پر صلوٰۃ لازم ہوتی ہے حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: یہ تو بہت مشکل ہے کون اس کی طاقت رکھتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نیکی کا حکم دینا نماز ہے برائی سے روکنا نماز ہے کمزور شخص کے لئے وزن لاد دینا نماز ہے ہر وہ قدم جسے کوئی شخص اٹھا کر نماز کی طرف جاتا ہے وہ نماز ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4573]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 299، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 74، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2099/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لكن الحديث صحيح لوجود شاهدٍ له
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4574
وَفِي رِوَايَةٍ:" يُصْبِحُ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ مِنَ ابْنِ آدَمَ كُلَّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ". بَدَلَ:" صَلَاةٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ فِيهَا:" وَيَجْزِي مِنْ ذَلِكَ كُلِّهِ رَكْعَتَا الضُّحَى". وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اولاد آدم میں سے ہر مسلمان جب صبح کرتا ہے، تو روزانہ اس پر صدقہ لازم ہوتا ہے“۔ یہ لفظ نماز کی جگہ استعمال ہوا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”ان سب کی جگہ چاشت کی دو رکعات کفایت کر جاتی ہیں“۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4574]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1192، 1179، 1127) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (639) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2434، 2435) اخرجه الامام البزار فى المسند (926)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4575
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ". فَقَالَ رَجُلٌ: مَنْ يُطِيقُ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِمَاطَتُكَ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ، وَإِرْشَادُكَ الرَّجُلَ الطَّرِيقَ صَدَقَةٌ، وَنَهْيُكَ عَنِ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ، وَعِيَادَتُكَ الْمَرِيضَ صَدَقَةٌ، وَاتِّبَاعُكَ الْجِنَازَةَ صَدَقَةٌ، وَرَدُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ السَّلَامَ صَدَقَةٌ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر مسلمان پر روزانہ صدقہ دینا لازم ہوتا ہے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا صدقہ ہے تمہارا کسی شخص کی راستے کے بارے میں رہنمائی کر دینا صدقہ ہے تمہارا برائی سے روکنا صدقہ ہے تمہارا بیمار کی عیادت کرنا صدقہ ہے تمہارا جنازے کے ساتھ جانا صدقہ ہے مسلمان کا مسلمان کو سلام کا جواب دینا صدقہ ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4575]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 2827، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1009، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8154، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9817»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4576
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْإِنْسَانُ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ عَظْمًا، أَوْ سِتَّةٌ وَثَلَاثُونَ سُلَامَى، عَلَيْهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ؟ قَالَ:" يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ". قَالُوا: فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ؟ قَالَ:" يَرْفَعُ عَظْمًا مِنَ الطَّرِيقِ". قَالُوا: فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ؟ قَالَ:" فَلْيَهْدِ سَبِيلًا". قَالُوا: فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ذَلِكَ؟ قَالَ:" فَلْيُعِنْ ضَعِيفًا". قَالُوا: فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ذَلِكَ؟ قَالَ:" فَلْيَدَعِ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انسان میں تین سو ساٹھ ہڈیاں ہوتی ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) چھتیس جوڑ ہوتے ہیں اس پر روزانہ صدقہ دینا لازم ہے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جو شخص اس کی طاقت نہ پاتا ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے لوگوں نے عرض کی: جو اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ راستے سے ہڈی کو اٹھا دے لوگوں نے عرض کی: جو شخص اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ راستے کے بارے میں لوگوں کی رہنمائی کر دے لوگوں نے عرض کی: جو شخص اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کسی کمزور کی مدد کر دے لوگوں نے عرض کی: جو شخص اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگوں کو اپنے شر سے بچا کے رکھے“۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔ یہ پوری روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4576]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں