الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ فَضْلِ الصَّدَقَةِ .
صدقہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 4603
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ:" تَمَامُ الْعَمَلِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَسْأَلُكَ عَنْ فَضْلِ الصَّدَقَةِ؟ قَالَ:" الصَّدَقَةُ شَيْءٌ عَجَبٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَرَكْتَ أَفْضَلَ عَمَلٍ فِي نَفْسِي أَوْ خَيْرَهُ؟ قَالَ:" مَا هُوَ؟". قُلْتُ: الصَّوْمُ؟ قَالَ:" خَيْرٌ وَلَيْسَ هُنَاكَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَيُّ الصَّدَقَةِ؟ - وَذَكَرَ كَلِمَةً - قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَقْدِرْ أَفْعَلُ؟ قَالَ:" بِفَضْلِ طَعَامِكَ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" بِشِقِّ تَمْرَةٍ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" بِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:"دَعِ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ ; فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقْ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" تُرِيدُ أَنْ لَا تَدَعَ فِيكَ مِنَ الْخَيْرِ شَيْئًا".
قُلْتُ: عِنْدَ النَّسَائِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْعَوَّامُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: عِنْدَ النَّسَائِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْعَوَّامُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! نماز کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: یہ عمل کی تکمیل ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے صدقہ کی فضیلت کے بارے میں دریافت کرتا ہوں آپ نے ارشاد فرمایا: صدقہ پسندیدہ چیز ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اس عمل کو ترک کر دیا جو میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ اور سب سے زیادہ فضیلت والا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کون سا ہے میں نے عرض کی: روزہ، آپ نے فرمایا: وہ بہتر ہے، لیکن وہ مراد نہیں ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے اس کے بعد راوی نے ایک کلمہ ذکر کیا تھا۔ میں نے عرض کی: اگر میں اس کی قدرت نہ رکھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اضافی (چیز) صدقہ کر دو میں نے عرض کی: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نصف کھجور کر دو میں نے عرض کی: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پاکیزہ بات کہہ دو میں نے عرض کی: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں کو شر سے بچا کے رکھو کیونکہ یہ بھی ایک صدقہ ہو گا جسے تم اپنی ذات پر کرو گے میں نے عرض کی: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ چاہتے ہو کہ تم اپنے اندر کوئی بھی بھلائی نہ رہنے دو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عوام بن جویریہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4603]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 4078»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4604
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّدَقَةُ تَسُدُّ سَبْعِينَ بَابًا مِنَ السُّوءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صدقہ خرابی کے ستر دروازے بند کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4604]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4604]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير ((4402)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4402»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4605
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّ نَفَرًا مَرُّوا عَلَى عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ: يَمُوتُ أَحَدُ هَؤُلَاءِ الْيَوْمَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. فَمَضَوْا ثُمَّ رَجَعُوا عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ وَمَعَهُمْ حُزَمُ الْحَطَبِ فَقَالَ: ضَعُوا، فَقَالَ لِلَّذِي قَالَ يَمُوتُ الْيَوْمَ: حِلَّ حَطَبَكَ. فَحَلَّهُ فَإِذَا فِيهِ حَيَّةٌ سَوْدَاءُ، فَقَالَ: مَا عَمِلْتَ الْيَوْمَ؟ قَالَ: مَا عَمِلْتُ شَيْئًا! قَالَ: انْظُرْ مَا عَمِلْتَ. قَالَ: مَا عَمِلْتُ شَيْئًا إِلَّا أَنَّهُ كَانَ مَعِي فِي يَدِي فِلْقَةٌ مِنْ خُبْزٍ فَمَرَّ بِي مِسْكِينٌ فَسَأَلَنِي فَأَعْطَيْتُهُ بَعْضَهَا! فَقَالَ: بِهَا دُفِعَ عَنْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: کچھ لوگ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہا السلام کے پاس سے گزرے تو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: ان لوگوں میں سے کوئی ایک آج مر جائے گا اگر اللہ نے چاہا وہ لوگ چلے گئے شام کو جب وہ لوگ واپس آئے، تو ان کے ساتھ لکڑیوں کے گٹھے تھے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: تم لوگ یہ رکھ دو پھر آپ نے اس شخص سے دریافت کیا: جس کے بارے میں یہ فرمایا تھا کہ آج یہ مر جائے گا تم اپنا گٹھا کھولو اس نے اسے کھولا تو اس میں ایک سیاہ سانپ موجود تھا سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے دریافت کیا: تم اس بات کا جائزہ لو کہ تم نے آج کیا عمل کیا ہے اس نے جواب دیا: میں نے کوئی عمل نہیں کیا سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے دریافت کیا: تم اس بات کا جائزہ لو کہ تم نے آج کیا عمل کیا ہے اس نے کہا: میں نے کوئی عمل نہیں کیا البتہ میرے پاس ایک روٹی کا ٹکڑا موجود تھا ایک مسکین میرے پاس سے گزرا اس نے مجھ سے مانگا، تو میں نے اس کا کچھ اسے دے دیا تو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: اس کی وجہ سے تم سے (موت کو) پرے کر دیا گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن ابوشیبہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4605]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن ابوشیبہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4605]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4606
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَاكِرُوا بِالصَّدَقَةِ ; فَإِنَّ الْبَلَاءَ لَا يَتَخَطَّاهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صبح کے وقت صدقہ کر دیا کرو کیونکہ بلا اسے پار کر کے نہیں آ سکتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ بن محمد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4606]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ بن محمد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4606]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5639»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4607
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" الصَّدَقَةُ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي الْمَنَاقِبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ يَأْتِي فِي الْمَنَاقِبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”صدقہ پروردگار کے غضب کو بجھا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، جو آگے چل کر مناقب سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا اس روایت کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4607]

تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6477، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7757، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 993»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4608
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ - وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ الْحُدَيْبِيَةَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" حُسْنُ الْمَلَكَةِ نَمَاءٌ، وَسُوءُ الْخُلُقِ شُؤْمٌ، وَالْبِرُّ زِيَادَةٌ فِي الْعُمُرِ، وَالصَّدَقَةُ تَقِي مِيتَةَ السُّوءِ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ:" حُسْنُ الْمَلَكَةِ نَمَاءٌ، وَسُوءُ الْخُلُقِ شُؤْمٌ". فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ:" حُسْنُ الْمَلَكَةِ نَمَاءٌ، وَسُوءُ الْخُلُقِ شُؤْمٌ". فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا رافع بن مکیث رضی اللہ عنہ جو ان افراد میں سے ایک ہیں جنہیں حدیبیہ میں شرکت کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے زیر ملکیت لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا بڑھوتری کا باعث ہے برے اخلاق نحوست کا باعث ہیں اور نیکی عمر میں اضافہ کرتی ہے، اور صدقہ بری موت سے بچاتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس میں سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”زیر ملکیت کے ساتھ اچھا سلوک بڑھوتری کا باعث ہے، اور برے اخلاق نحوست کا باعث ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4608]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4608]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (445)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 5162، 5163، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15649، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20118، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4451»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4609
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ صَدَقَةَ الْمُسْلِمِ تَزِيدُ فِي الْعُمُرِ، وَتَمْنَعُ مِيتَةَ السُّوءِ، وَيُذْهِبُ اللَّهُ بِهَا الْكِبْرَ، وَالْفَقْرَ، وَالْفَخْرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمِزِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمِزِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان کا صدقہ کرنا عمر میں اضافہ کرتا ہے، اور بری موت کو روکتا ہے اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ تکبر، غربت اور فخر کو ختم کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4609]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4609]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4610
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُ أَبْوَابِ الْبِرِّ الصَّدَقَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیکی کا سب سے بہتر دروازہ صدقہ کرنا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4610]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4610]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12834)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12834»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4611
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ قَالَ:" مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَالٍ [قَطُّ] ، وَمَا مَدَّ عَبْدٌ يَدَهُ بِصَدَقَةٍ إِلَّا أُلْقِيَتْ فِي يَدِ اللَّهِ قَبْلَ أَنْ تَقَعَ فِي يَدِ السَّائِلِ، وَلَا فَتَحَ عَبْدٌ بَابَ مَسْأَلَةٍ لَهُ عَنْهَا غِنًى إِلَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صدقہ مال میں کوئی کمی نہیں کرتا اور جب بھی بندہ اپنا ہاتھ صدقہ دینے کے لئے بڑھاتا ہے، تو وہ صدقہ مانگنے والے کے ہاتھ میں گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے دست قدرت میں ڈال دیا جاتا ہے، اور جو بندہ خوشحال ہونے کے باوجود مانگنے کا دروازہ کھولتا ہے اللہ تعالی اس پر غربت کا دروازہ کھول دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4611]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4611]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12150)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12150»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4612
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" كُلُّ امْرِئٍ فِي ظِلِّ صَدَقَتِهِ حَتَّى يُفْصَلَ بَيْنَ النَّاسِ".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(قیامت کے دن) ہر شخص اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا، اور اس وقت تک رہے گا جب تک لوگوں کے درمیان فیصلہ نہیں ہو جاتا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4612]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1766) اخرجه احمد فى المسند (147/4، 148)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16882، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2431»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔