الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ فِي الْأَهِلَّةِ وَقَوْلِهِ: " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ " .
پہلی کے چاند کا بیان اور نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”اور اسے دیکھ کر روزہ رکھو“
حدیث نمبر: 4811
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنِ اقْتِرَابِ السَّاعَةِ انْتِفَاخُ الْأَهِلَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُوسُفَ، ذَكَرَ لَهُ فِي الْمِيزَانِ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَالَ: إِنَّهُ مَجْهُولٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَنَسٍ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قریب ہونے کے وقت پہلی کا چاند بڑا ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن یوسف ہے ”میزان الاعتدال“ میں مصنف نے اس کے حوالے سے یہ حدیث نقل کی ہے، اور یہ بات بیان کی ہے۔ یہ مجہول ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: قیامت کی نشانیوں سے متعلق باب میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4811]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10451)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10451»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4812
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى [ عَنِ الْبَرَاءِ ] قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ الْهِلَالَ هِلَالَ شَوَّالٍ. فَقَالَ عُمَرُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَفْطِرُوا..
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى الثَّعْلَبِيُّ ; قَالَ النَّسَائِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَيُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى الثَّعْلَبِيُّ ; قَالَ النَّسَائِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَيُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس تھا ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے بتایا: میں نے پہلی کا یعنی شوال کا چاند دیکھ لیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! عیدالفطر کرو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ ثعلبی ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ قوی نہیں ہے، البتہ اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ائمہ نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4812]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (193 و 307) اخرجه البزار فى المسند (973)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4813
وَعَنْ أَنَسٍ أَنْ قَوْمًا شَهِدُوا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُفْطِرُوا وَأَنْ يَغْدُوا عَلَى عِيدِهِمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ: الصَّوَابُ أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ: الصَّوَابُ أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پہلی کا چاند یعنی شوال کا چاند دیکھنے کے بارے میں گواہی دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو یہ حکم دیا کہ وہ عیدالفطر کریں اور اگلے دن عید کی نماز کے لئے جائیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ امام بزار فرماتے ہیں درست یہ ہے کہ
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4813]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ امام بزار فرماتے ہیں درست یہ ہے کہ
یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4813]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (972)، أخرجه سنن النسائي برقم: 1557، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1157، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1653، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13562، 20061، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7164»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
حدیث نمبر: 4814
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: أَصْبَحَ النَّاسُ صِيَامًا لِتَمَامِ ثَلَاثِينَ، فَجَاءَ رَجُلَانِ، فَشَهِدَا أَنَّهُمَا رَأَيَا الْهِلَالَ بِالْأَمْسِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّاسَ فَأَفْطَرُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، قُلْتُ: وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، قُلْتُ: وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تیس دن مکمل ہونے پر لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا دو آدمی آئے اور ان دونوں نے یہ گواہی دی کہ گزشتہ دن ان دونوں نے پہلی کا چاند دیکھ لیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ عیدالفطر کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں اس حدیث کے بارے میں یہ کہنا کہ یہ سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ہے یہ بات صرف اسحاق بن اسماعیل بن طالقانی نے بیان کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ راوی ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4814]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (238/17، 239)،، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1144»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح