🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4852
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: دَخَلَ عَلْقَمَةُ بْنُ عُلَاثَةَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا لَهُ بِرَأْسٍ، وَجَعَلَ يَأْكُلُ مَعَهُ فَجَاءَ بِلَالٌ فَدَعَا إِلَى الصَّلَاةِ، فَلَمْ يُجَبْ فَرَجَعَ، فَمَكَثَ فِي الْمَسْجِدِ مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ رَجَعَ، فَقَالَ: الصَّلَاةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ وَاللَّهِ أَصْبَحْتَ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَحِمَ اللَّهُ بِلَالًا ; لَوْلَا بِلَالٌ لَرَجَوْنَا أَنْ يُؤَخَّرَ لَنَا مَا بَيْنَنَا وَبَيْنَ طُلُوعِ الشَّمْسِ". فَقَالَ عَلِيٌّ: لَوْلَا أَنَّ بِلَالًا حَلَفَ لَأَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى يَقُولَ لَهُ جِبْرِيلُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ارْفَعْ يَدَكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: علقمہ بن علاثہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے کھانا منگوایا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھانا شروع کیا اسی دوران بلال آئے اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے لئے بلایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا تو وہ واپس چلا گیا وہ مسجد میں اتنی دیر ٹھہرا رہا جتنی دیر اللہ کو منظور تھا پھر وہ واپس آیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! نماز کا وقت ہو گیا ہے اللہ کی قسم صبح ہو چکی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ بلال پر رحم کرے اگر بلال نہ ہوتا تو ہمیں یہ توقع تھی کہ ہمارے لئے اتنی تاخیر ہو جاتی جو ہمارے اس وقت اور سورج طلوع ہونے کے درمیان ہوتی ہے“۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر بلال نے حلف نہ اٹھایا ہوتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھاتے رہتے یہاں تک کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ سے یہ کہتے کہ آپ ہاتھ اٹھا لیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4852]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (980)، أخرجه مسند البزار برقم: 573»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4853
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ سُهَيْلٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ: كُنْتُ فِي الْوَفْدِ الَّذِينَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَرَبَ لَنَا قُبَّةً عِنْدَ دَارِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، فَكَانَ بِلَالٌ يَأْتِينَا يُفْطِرُنَا وَنَحْنُ مُسْفِرُونَ، حَتَّى وَاللَّهِ مَا نَحْسَبُ [ إِلَّا ] أَنَّ ذَلِكَ شَيْئًا بَيْنَنَا، فَنَقُولُ: يَا بِلَالُ، أَفَطَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا جِئْتُكُمْ حَتَّى أَفْطَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: وَكَانَ بِلَالٌ يَأْتِينَا بِسَحُورِنَا وَإِنَّا لَمُسْتَدْفِئُونَ، فَنَكْشِفُ سِجْفَ الْقُبَّةِ فَيَسْتَنِيرُ لَنَا طَعَامُنَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَلْقَمَةَ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَلْقَمَةَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْكَرِيمِ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْ صَحَابِيٍّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علقمہ بن سہیل ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس وفد میں شامل تھا جب لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔ آپ نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس ہمارا خیمہ لگوایا سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آتے تھے، اور ہمیں کھانا دیتے تھے اس وقت روشنی باقی ہوتی تھی، اللہ کی قسم ہم یہی گمان کرتے تھے کہ یہ چیز ہمارے درمیان ہے، (یعنی ابھی افطاری کا وقت نہیں ہوا ہے) ہم نے کہا: اے بلال! کیا اللہ کے رسول نے افطاری کر لی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں آپ لوگوں کے پاس اس وقت آیا ہوں، جب اللہ کے رسول نے افطاری کر لی تھی۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سحری لے کر اس وقت آ جاتے تھے، جب ہم گرمائش حاصل کرنا چاہ رہے ہوتے تھے ہم خیمے کا پردہ ہٹاتے تھے تو ہمارے لئے کھانا نمایاں ہو جاتا تھا (یعنی اتنی روشنی ہوتی تھی کہ وہ نظر آ جاتا تھا)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ کہا: ہے: علقمہ بن سفیان نے عبدالکریم کے حوالے سے سیدنا علقمہ رضی اللہ عنہ سے
یہ روایت نقل کی ہے۔ میں نے کسی ایسے راوی کو نہیں پایا ہے، جس کا نام عبدالکریم ہو، اور اس نے کسی صحابی سے سماع کیا ہو اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4853]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (981)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4854
وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ - قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: وَهُوَ يُرِيدُ الصَّوْمَ - فَدَعَا بِقَدَحٍ فَشَرِبَ وَسَقَانِي، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ يُرِيدُ الصَّلَاةَ، فَقَامَ فَصَلَّى بِغَيْرِ وُضُوءٍ، يُرِيدُ الصَّوْمَ.
قُلْتُ: هَكَذَا هُوَ فِي الْأَصْلِ، وَلَعَلَّهُ أَكَلَ شَيْئًا مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کو نماز کے لئے بلانے کے لئے آیا ابو أحمد نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا روزہ رکھنے کا ارادہ تھا آپ نے پیالہ منگوایا اس میں سے پیا اور مجھے بھی پلایا پھر آپ مسجد کی طرف تشریف لے گئے آپ کا ارادہ نماز ادا کرنے کا تھا آپ کھڑے ہوئے اور آپ از سر نو وضو کیے بغیر نماز ادا کر لی آپ کا ارادہ روزہ رکھنے کا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اصل روایت ان ہی الفاظ میں منقول ہے شاید ایسا ہو گا کہ آپ نے کوئی ایسی چیز کھائی ہو گی جو آگ پر پکی ہو گی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4854]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1082... 1083). اخرجه احمد فى المسند (16/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23372»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4855
وَلَهُ عِنْدَ أَحْمَدَ فِي رِوَايَةٍ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ وَهُوَ يُرِيدُ الصِّيَامَ، فَشَرِبَ ثُمَّ نَاوَلَنِي، وَخَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ.
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان کے حوالے سے امام أحمد نے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ آپ کو نماز کے لئے بلاؤں آپ کا روزہ رکھنے کا ارادہ تھا آپ نے پانی پیا پھر آپ نے برتن میری طرف بڑھا دیا اور پھر آپ نماز کے لیے تشریف لے گئے۔ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4855]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (13/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4856
وَلَهُ عِنْدَهُ فِي رِوَايَةٍ: جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ، فَوَجَدَهُ يَتَسَحَّرُ فِي مَسْجِدِ بَيْتِهِ.
وَشَدَّادُ مَوْلَى عِيَاضٍ لَمْ يُدْرِكْ بِلَالًا.
ان کے حوالے سے امام أحمد نے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ (یعنی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کو نماز کے لئے بلانے آئے، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں نماز کے لئے اپنی مخصوص جگہ پر سحری کرتے ہوئے پایا۔ عیاض کے غلام شداد نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4856]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4857
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْظُرْ مَنْ فِي الْمَسْجِدِ فَادْعُهُ". فَدَخَلْتُ - يَعْنِي الْمَسْجِدَ - فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ فَدَعَوْتُهُمَا، فَأَتَيْتُهُ بِشَيْءٍ فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَكَلَ وَأَكَلُوا، ثُمَّ خَرَجُوا، فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْغَدَاةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم دیکھو کہ مسجد میں جو موجود ہو اسے بلا کے لے آؤ میں مسجد میں داخل ہوا تو وہاں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ موجود تھے میں نے ان دونوں کو بلا لیا پھر میں کوئی چیز لے کر آپ کے پاس آیا اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھی پھر وہ چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کھائی اور ان صاحبان نے بھی کھائی پھر وہ صاحبان نکلے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صبح کی نماز پڑھائی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4857]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4858
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الرَّجُلِ يُرِيدُ الصِّيَامَ، وَالْإِنَاءُ عَلَى يَدِهِ يَشْرَبُ مِنْهُ فَيَسْمَعُ النِّدَاءَ؟ فَقَالَ جَابِرٌ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَشْرَبُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا: جو روزہ رکھنے کا ارادہ کرتا ہے، اور برتن اس کے ہاتھ میں موجود ہوتا ہے، جس میں سے وہ پانی پینے لگتا ہے اسی دوران وہ اذان سن لیتا ہے، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: (اس طرح کی صورت حال میں اس شخص کو) پی لینا چاہیے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4858]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (348/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4859
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَمْنَعَنَّكُمْ أَذَانُ بِلَالٍ مِنَ السَّحُورِ ; فَإِنَّ فِي بَصَرِهِ شَيْئًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلال کی اذان تمہیں سحری سے نہ روکے کیونکہ اس کی بینائی میں کچھ (کمزوری) ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں اور
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4859]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2917) اخرجه احمد فى المسند (140/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12020، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2428»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4860
وَلِأَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ ; فَكُلُوا، وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک بلال رات میں (یعنی صبح صادق ہونے سے پہلے ہی) اذان دے دیتا ہے، تو تم لوگ اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک ابن ام مکتوم اذان نہیں دیتا“۔
یہ روایت بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4860]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4861
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّتِي تَقُولُ - وَكَانَتْ حَجَّتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ يُنَادِي بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ بِلَالٌ". أَوْ:" إِنَّ بِلَالًا يُنَادِي بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ". وَكَانَ يَصْعَدُ هَذَا وَيَنْزِلُ هَذَا، فَنَتَعَلَّقُ بِهِ فَنَقُولُ: كَمَا أَنْتَ حَتَّى نَتَسَحَّرَ.
حبیب بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی پھوپھی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: ابن ام مکتوم رات میں (یعنی صبح صادق ہونے سے کچھ پہلے ہی) اذان دے دیتا ہے، تو تم لوگ اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک بلال اذان نہیں دیتا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) بلال رات میں ہی اذان دے دیتا ہے، تو تم لوگ اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک ابن ام مکتوم اذان نہیں دے دیتا۔ راوی خاتون بیان کرتی ہیں: (دونوں صاحبان کی اذان میں اتنا فرق ہوتا تھا) کہ ایک چڑھ رہے ہوتے تھے، اور دوسرے اتر رہے ہوتے تھے تو ہم ان سے کہتے تھے کہ ابھی آپ ٹھہر جائیں ہم سحری کر لیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4861]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (433/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں