الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ .
شب قدر کا بیان
حدیث نمبر: 5051
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم اسے آخری عشرے میں نویں ساتویں اور پانچویں رات میں تلاش کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5051]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5051]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5702، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22205، 22214، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1781، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8182»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5052
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةٌ طَلْقَةٌ لَا حَارَّةٌ وَلَا بَارِدَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ وَهْرَامَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ وَهْرَامَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شب قدر معتدل رات ہوتی ہے نہ گرم ہوتی ہے نہ ٹھنڈی ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وہرام ہے۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5052]

تخریج الحدیث: «. اخرجه البزار فى المسند (1034)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5053
وَعَنْ مَرْثَدٍ قَالَ: لَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الْوُسْطَى فَسَأَلْتُهُ: عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ؟ فَقَالَ: مَا كَانَ أَحَدٌ بِأَسْأَلَ لَهَا مِنِّي. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَزَلَتْ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ بِوَحْيٍ إِلَيْهِمْ ثُمَّ تُرْفَعُ؟ قَالَ:" بَلْ هِيَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيَّتُهُنَّ هِيَ؟ قَالَ:" لَوْ أُذِنَ لِي لَأَنْبَأْتُكَ بِهَا وَلَكِنِ الْتَمِسْهَا فِي التِّسْعِينَ وَالسَّبْعِينَ وَلَا تَسْأَلْنِي بَعْدَهَا". قَالَ: ثُمَّ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يُحَدِّثُ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي أَيِّ السَّبْعِينَ هِيَ؟ فَغَضِبَ عَلَيَّ غَضْبَةً لَمْ يَغْضَبْ عَلَيَّ قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا مِثْلَهَا ثُمَّ قَالَ:" أَلَمْ أَنْهَكَ عَنْهَا؟ لَوْ أُذِنَ لِي لَأَنْبَأْتُكَ بِهَا وَلَكِنْ.." وَذَكَرَ كَلِمَةً".. أَنْ تَكُونَ فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ. وَمَرْثَدٌ هَذَا لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِيهِ مَالِكٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ. وَمَرْثَدٌ هَذَا لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِيهِ مَالِكٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مرشد بیان کرتے ہیں: درمیانی جمرہ کے قریب میری ملاقات سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے ان سے شب قدر کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: اس کے بارے میں مجھ سے زیادہ کسی اور نے سوال نہیں کیا انہوں نے بتایا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ رات انبیاء پر وحی کے ذریعے ان کی طرف نازل ہوئی تھی اور پھر اٹھا لی گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں۔ بلکہ یہ قیامت کے دن تک رہے گی میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کون سی رات کو ہوتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر مجھے اجازت ملی تو میں تمہیں اس کے بارے میں بتا دوں گا، لیکن تم اسے نویں یا ساتویں رات میں تلاش کرو اور اس کے بعد تم مجھ سے سوال نہ کرنا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دوسری طرف متوجہ ہوئے اور بات چیت کرنے لگے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سات راتوں میں سے یہ کون سی ہوتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ پر اتنے غضبناک ہوئے کہ آپ اس سے پہلے اور اس کے بعد مجھ پر کبھی اتنے غضبناک نہیں ہوئے تھے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کیا میں نے تمہیں منع نہیں کیا کہ اگر مجھے اس کے بارے میں اجازت دی گئی تو میں تمہیں اس کے بارے میں بتا دوں گا البتہ (اس کے بعد راوی نے ایک کلمہ ذکر کیا ہے، جو عبارت میں ذکر نہیں ہوا) یہ آخری سات راتوں میں ہو سکتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور مرثد نامی اس راوی سے اس کے باپ مالک کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5053]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور مرثد نامی اس راوی سے اس کے باپ مالک کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5053]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (171/5) اخرجه البزار فى المسند (1035 و1036)، أخرجه مسند البزار برقم: 4067»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5054
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ النَّاسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ:" قُمْتُ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ، وَأَنَا أَعْلَمُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي لَيْلَةِ الْوِتْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عقبہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے رمضان کے مہینے میں منبر پر خطبہ ارشاد فرمایا آپ نے فرمایا: جب میں اس منبر پر کھڑا ہوا اس وقت مجھے شب قدر کا علم تھا تم اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5054]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5054]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (357/17) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (141 مجمع البحرين)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7334»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5055
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ النَّاسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ:" قُمْتُ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَأَنَا أَعْلَمُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي وِتْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے رمضان کے مہینے میں منبر پر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”جب میں منبر پر کھڑا ہوا تھا، تو مجھے شب قدر کے بارے میں علم تھا، تو تم اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5055]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5055]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (103/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6246»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5056
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَقِيَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" رَمَيْتُ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَقَدْ عَلِمْتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي وَتْرٍ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، عَنْ حَمْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدٍ عَنْ أُمِّهَا، وَأُمُّهَا لَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے آپ نے ارشاد فرمایا: ”جب میں (منبر پر) چڑھا تھا، تو میں علم رکھتا تھا اور مجھے شب قدر کے بارے میں علم تھا، تو تم اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں حمدہ بنت عبید کے حوالے سے ان کی والدہ سے نقل کی ہے، اور ان کی والدہ سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5056]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5057
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وِجَادَةً عَنْ خَطِّ أَبِيهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وِجَادَةً عَنْ خَطِّ أَبِيهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شب قدر کو ستائیسویں رات میں تلاش کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ابوبکر بن ابوشیبہ کے حوالے سے ”وجادہ“ کے طور پر ان کے والد کی تحریر سے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5057]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7790، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 259، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 4648»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5058
وَعَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ يُحْيِي لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ مِنْ [ شَهْرِ ] رَمَضَانَ وَلَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ وَلَا كَإِحْيَائِهِ لَيْلَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ. فَقِيلَ لَهُ: كَيْفَ تُحْيِي لَيْلَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ؟ فَقَالَ: إِنَّ فِيهَا نَزَلَ الْقُرْآنُ، وَفِي صَبِيحَتِهَا فُرِّقَ بَيْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ، وَكَانَ فِيهَا يُصْبِحُ مُبْهِجَ الْوَجْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
خارجہ بن زید بن ثابت اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ رمضان کے مہینے کی تیئسویں رات اور ستائیسویں رات میں رات بھر عبادت کیا کرتے تھے، لیکن جس طرح وہ ستر ہوئیں رات میں عبادت کرتے تھے اس طرح نہیں کرتے تھے ان سے کہا: گیا آپ سترہویں رات اہتمام کے ساتھ کیوں عبادت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا: یہ وہ رات ہے، جس میں قرآن نازل ہوا جس کی اگلی صبح حق اور باطل کے درمیان فرق ہو گیا (یعنی غزوہ بدر ہوا) راوی کہتے ہیں: اس رات میں ان کی حالت یہ ہوتی تھی، کہ ان کا چہرہ چمکدار ہوتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5058]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5058]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4865)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5059
وَعَنْ حَوْطٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ فَقَالَ: مَا أَشُكُّ وَمَا أَمْتَرِي أَنَّهَا سَبْعَ عَشْرَةَ لَيْلَةَ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ وَيَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَحَوْطٌ قَالَ الْبُخَارِيُّ: حَدِيثُهُ هَذَا مُنْكَرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَحَوْطٌ قَالَ الْبُخَارِيُّ: حَدِيثُهُ هَذَا مُنْكَرٌ.
حوط عبدی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے شب قدر کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے فرمایا: مجھے اس بارے میں کوئی شک اور کوئی شبہ نہیں ہے کہ یہ سترہویں رات ہوتی ہے، جس میں قرآن نازل ہوا اور جب دو گروہ ایک دوسرے کے سامنے آئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ حوط نامی راوی کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ نے یہ کہا: ہے: اس کی نقل کردہ یہ حدیث منکر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5059]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5079)»
الحكم على الحديث:
إسناده منکر
حدیث نمبر: 5060
وَعَنِ الْفَلْتَانِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّا لَجُلُوسٌ نَنْتَظِرُهُ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا، وَفِي وَجْهِهِ الْغَضَبُ فَجَلَسَ طَوِيلًا لَا يَتَكَلَّمُ ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَقَالَ:" إِنِّي خَرَجْتُ إِلَيْكُمْ وَقَدْ تَبَيَّنَتْ لِي لَيْلَةُ الْقَدْرِ وَمَسِيحُ الضَّلَالَةِ فَخَرَجْتُ إِلَيْكُمْ لِأُبَيِّنَهَا ] لَكُمْ وَأُبَشِّرُكُمْ بِهَا ] فَلَقِيتُ فِي الْمَسْجِدِ رَجُلَيْنِ يَتَلَاحَيَانِ بَيْنَهُمَا الشَّيْطَانُ فَحَجَزْتُ بَيْنَهُمَا فَاخْتُلِسَتْ مِنِّي، فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ. وَأَمَّا مَسِيحُ الضَّلَالَةِ فَإِنَّهُ أَجْلَحُ الْجَبْهَةِ مَمْسُوحُ الْعَيْنِ عَرِيضُ النَّحْرِ فِيهِ دِمَاءُ ابْنِ الْعُزَّى أَوْ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ فُلَانٍ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" أَمَّا لَيْلَةُ الْقَدْرِ فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَفِي رِوَايَةٍ:" أَمَّا لَيْلَةُ الْقَدْرِ فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا فلتان بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ہم لوگ بیٹھے ہوئے آپ کا انتظار کر رہے تھے اسی دوران آپ ہمارے پاس تشریف لائے آپ کے چہرے پر غضب کے آثار تھے آپ کافی دیر بیٹھے رہے آپ نے اس دوران کوئی بات چیت نہیں کی پھر آپ کی یہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: میں نکل کر تمہاری طرف آیا تو میرے لئے شب قدر واضح تھی اور گمراہی والا مسیح (یعنی دجال) واضح تھا میں تمہاری طرف نکل کر اس لئے آیا تھا تاکہ تمہیں اس کے بارے میں بتا دوں اور اس کے حوالے سے تمہیں اطلاع دے دوں۔ مسجد میں دو آدمیوں سے میری ملاقات ہوئی جو ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کر رہے تھے اور ان کے درمیان شیطان موجود تھا۔ میں نے ان دونوں کے درمیان جھگڑا ختم کروانا چاہا تو اس دوران مجھ سے وہ علم رخصت ہو گیا یہ (شب قدر) آخری عشرے میں ہو گی جہاں تک دجال کا تعلق ہے، اور تو اس کی پیشانی کے بال اڑے ہوئے ہوں گے، اس کی آنکھ پر ہاتھ پھیرا گیا ہو گا (یعنی وہ کانا ہو گا) اس کی گردن چوڑی ہو گی، اور اس میں ابن عزی (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) عبدالعزی بن فلاں کا خون (یعنی جھلک) ہو گی۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جہاں تک شب قدر کا تعلق ہے، تو تم اسے آخری عشرے میں تلاش کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5060]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5060]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (334/18) اخرجه البزار فى المسند (3384)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 42، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20285، 20302، 20424، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1906، 1941، 2027»
الحكم على الحديث:
اسنادہ صحیح