الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ .
شب قدر کا بیان
حدیث نمبر: 5061
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْرِعًا وَنَحْنُ قُعُودٌ فَأَفْزَعْنَا سُرْعَتَهُ فَلَمَّا انْتَهَى إِلَيْنَا سَلَّمَ ثُمَّ قَالَ:" لَقَدْ أَقْبَلْتُ إِلَيْكُمْ لِأُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَنَسِيتُهَا فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ [ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ وَفِيهِ ] كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ [ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ وَفِيهِ ] كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیزی سے چلتے ہوئے آئے ہم بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ کی تیزی نے ہمیں پریشان کر دیا جب آپ ہمارے پاس آئے، تو آپ نے ہمیں سلام کیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میں تم لوگوں کی طرف اس لئے آیا تھا تاکہ تمہیں شب قدر کے بارے میں بتاؤں پھر تمہارے پاس پہنچنے تک اسے بھول گیا“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قابوس بن ابوظبیان ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5061]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12621) اخرجه احمد فى المسند (2352)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2348، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12621، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 535»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5062
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي أَيُّ لَيْلَةٍ تُبْتَغَى فِيهَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ؟ فَقَالَ:" لَوْلَا أَنْ تَتْرُكَ النَّاسُ الصَّلَاةَ إِلَّا تِلْكَ اللَّيْلَةَ لَأَخْبَرْتُكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بتائیے کہ کون سی رات میں شب قدر کو تلاش کیا جانا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ نماز پڑھنا ہی ترک کر دیں گے اور صرف اسی رات میں پڑھیں گے تو میں تمہیں بتا دیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5062]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5062]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5063
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي بَادِيَةً أُصَلِّي فِيهَا فَمُرْنِي بِلَيْلَةٍ أَنْزِلُهَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَأُصَلِّي فِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْزِلْ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
عبداللہ بن جحش اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ میں ویرانے میں رہتا ہوں اور وہاں نماز ادا کرتا ہوں آپ مجھے کسی مخصوص رات کے بارے میں ہدایت کر دیجیے تاکہ میں اس رات میں مسجد میں آ جاؤں گا، اور وہاں نماز ادا کروں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم تئیسویں رات میں آ جانا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5063]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5063]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2199)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2199، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2879»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5064
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعْتَكِفًا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، فَلَمَّا أَنْ كَانَ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقُومَ مَعَنَا هَذِهِ اللَّيْلَةَ فَلْيَقُمْ". فَقَامَ بِنَا حَتَّى انْقَضَى ثُلُثُ اللَّيْلِ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّى أَتَى قُبَّتَهُ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ قُمْتَ بِنَا هَذِهِ اللَّيْلَةَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" [ بِحَسْبِ امْرِئٍ ] أَنْ يَقُومَ مَعَ الْإِمَامِ حَتَّى يَنْصَرِفَ يُحْسَبُ لَهُ قِيَامُ لَيْلَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیے ہوئے تھے، جب تیئسویں رات آئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: جو شخص آج رات ہمارے ساتھ نوافل ادا کرنا چاہے وہ ادا کر لے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نوافل پڑھائے یہاں تک کہ ایک تہائی رات گزر گئی پھر آپ نے نماز ختم کی میں آپ کے ساتھ چلتا ہوا آپ کے خیمے تک آیا ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ ہمیں اس رات میں نوافل پڑھاتے رہتے تو یہ مناسب تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کے لئے اتنا ہی مناسب ہے کہ وہ امام کے ساتھ نوافل ادا کرے یہاں تک کہ جب امام نماز ختم کر دے (تو آدمی بھی ختم کر دے) تو یہ اس کے لئے پوری رات کے نوافل نوٹ کیے جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء خراسانی ہے، جسے دحیم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5064]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6160 / 18)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 445»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5065
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةٌ بُلْجَةٌ لَا حَارَّةٌ وَلَا بَارِدَةٌ وَلَا سَحَابَ فِيهَا وَلَا مَطَرَ وَلَا رِيحَ، وَلَا يُرْمَى فِيهَا بِنَجْمٍ، وَمِنْ عَلَامَةِ يَوْمِهَا تَطْلُعُ الشَّمْسُ لَا شُعَاعَ لَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ بَكَّارِ بْنِ تَمِيمٍ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ بَكَّارِ بْنِ تَمِيمٍ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شب قدر معتدل رات ہوتی ہے نہ گرم ہوتی ہے نہ ٹھنڈی ہوتی ہے نہ اس میں بادل ہوتا ہے نہ بارش ہوتی ہے، اور نہ ہوا ہوتی ہے اس میں ستارہ نہیں ٹوٹتا اور اس کے اگلے دن کی نشانی یہ ہے کہ جب سورج نکلتا ہے، تو اس میں شعاع نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عون ہے اس نے بکار بن تمیم سے
یہ روایت نقل کی ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5065]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (59/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف