🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

49. بَابٌ يُقَالُ لَهُ: الرَّيَّانُ لَا يَدْخُلُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا الصَّائِمُونَ " .
روزے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5073
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" فِي الْجَنَّةِ بَابٌ يُقَالُ لَهُ: الرَّيَّانُ لَا يَدْخُلُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا الصَّائِمُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ الْعَدَوِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں ایک دروازہ ہے، جس کا نام ”ریان“ ہے قیامت کے دن اس میں سے صرف روزہ دار داخل ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن حبیب عددی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5073]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6157»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5074
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يُصْبِحُ صَائِمًا إِلَّا فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَسَبَّحَتْ لَهُ أَعْضَاؤُهُ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ أَهْلُ السَّمَاءِ الدُّنْيَا إِلَى أَنْ تَوَارَى بِالْحِجَابِ، فَإِنْ صَلَّى رَكْعَةً أَوْ رَكْعَتَيْنِ تَطَوُّعًا أَضَاءَتْ لَهُ السَّمَاوَاتُ نُورًا، وَقُلْنَ أَزْوَاجُهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ: اللَّهُمَّ اقْبِضْهُ إِلَيْنَا فَقَدِ اشْتَقْنَا إِلَى رُؤْيَتِهِ، فَإِنْ هُوَ هَلَّلَ أَوْ سَبَّحَ أَوْ كَبَّرَ تَلَقَّتْهُ مَلَائِكَةٌ يَكْتُبُونَهَا إِلَى أَنْ تَوَارَى بِالْحِجَابِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی بندہ روزہ دار ہونے کے عالم میں صبح کرتا ہے اس کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اس کے اعضاء اس کے لئے تسبیح کرتے ہیں آسمان دنیا والے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ حجاب کے پیچھے چھپ جاتے ہیں یہاں تک کہ اگر وہ ایک یا دو رکعات نفل ادا کر لے تو اس کے لئے آسمان نور کو روشن کر دیتا ہے، اور حورعین سے تعلق رکھنے والی اس کی بیویاں کہتی ہیں: اے اللہ! اسے ہماری طرف لے آ! کیونکہ ہم اسے دیکھنے کی مشتاق ہیں اگر وہ شخص «لا اله الا الله» پڑھتا ہے، یا «سبحان الله» پڑھتا ہے، یا «الله اكبر» پڑھتا ہے، تو فرشتے اس سے ملتے ہیں اور ان کلمات کو نوٹ کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ حجاب کے پیچھے اوجھل ہو جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5074]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (840)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7745، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 808»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5075
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ قَالَ: صَامَ هَذَا مِنْ أَجْلِي وَتَرَكَ شَهْوَةَ الطَّعَامِ مِنْ أَجْلِي فَالصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ بْنُ سَعْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے“۔ ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اس نے میرے لئے روزہ رکھا اور میری خاطر کھانے کی خواہش کو ترک کیا، تو روزہ میرے لئے ہے، اور میں اس کی جزا دوں گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ بن سعد ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5075]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10966»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5076
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الصِّيَامُ جُنَّةٌ وَحِصْنٌ حَصِينٌ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" وَحِصْنٌ حَصِينٌ مِنَ النَّارِ" وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روزہ ڈھال ہے، اور جہنم سے بچاؤ کے لئے مضبوط قلعہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: یہ ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جہنم سے بچاؤ کے لئے مضبوط قلعہ ہے“۔ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5076]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (402/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8972، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1771»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5077
وَعَنْ جَابِرٍ عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" قَالَ اللَّهُ: الصِّيَامُ جُنَّةٌ يَسْتَجِنُّ بِهَا الْعَبْدُ مِنَ النَّارِ هُوَ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: روزہ ڈھال ہے، جس کے ذریعے بندہ جہنم سے بچاؤ کرتا ہے وہ میرے لئے ہے، اور میں اس کی جزا دوں گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5077]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (396/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14840»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5078
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصِّيَامُ جُنَّةٌ، وَهُوَ حِصْنٌ مِنْ حُصُونِ الْمُؤْمِنِ، وَكُلُّ عَمَلٍ لِصَاحِبِهِ، وَالصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ مُدْرِكٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے، اور یہ مؤمن کا مضبوط قلعہ ہے ہر عمل اپنے کرنے والے کے لئے ہوتا ہے، (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) روزہ رکھنا میرے لئے ہے، اور میں اس کی جزا دوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن مدرک ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5078]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7608)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7608»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5079
وَعَنْ وَاثِلَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصِّيَامُ جُنَّةٌ، وَهُوَ حِصْنٌ مِنْ حُصُونِ الْمُؤْمِنِ، وَكُلُّ عَمَلٍ لِصَاحِبِهِ إِلَّا الصِّيَامَ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: الصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَوْنٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے، اور یہ مؤمن کا مضبوط قلعہ ہے ہر عمل اپنے کرنے والے کے لئے ہوتا ہے صرف روزے کا معاملہ مختلف ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: روزہ میرے لیے ہے، اور میں اس کی جزا دوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عون ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5079]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (59/22 و60)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5080
وَعَنْ قَتَادَةَ عَنْ جُرَيِّ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ بَشِيرِ ابْنِ الْخَصَاصِيَةِ قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَصْحَابُنَا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَرْوِيهِ عَنْ رَبِّهِ تَعَالَى قَالَ:" الصَّوْمُ جُنَّةٌ يُجَنُّ بِهَا عَبْدِي مِنَ النَّارِ، وَالصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، يَدَعُ طَعَامَهُ وَشَهْوَتَهُ مِنْ أَجْلِي.
وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ بِنَحْوِ هَذَا، وَحَدِيثُ بَشِيرٍ أَخْرَجْتُهُ ; لِأَنَّ إِسْنَادَهُمَا وَاحِدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَجُرَيُّ بْنُ كُلَيْبٍ وَثَّقَهُ قَتَادَةُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
قتادہ نے جری بن کلیب کے حوالے سے بشیر بن خصاصیہ کا یہ بیان نقل کیا ہے ہمارے اصحاب نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات نقل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”روزہ ایک ڈھال ہے، جس کے ذریعے میرا بندہ جہنم سے بچاؤ کرتا ہے روزہ میرے لئے ہے، اور میں اس کی جزا دوں گا وہ میری خاطر اپنے کھانے اور خواہش کو ترک کر دیتا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہو گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، جو اس کی مانند ہے، اور سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو میں نے (یہاں) نقل کیا ہے، کیونکہ ان دونوں کی سند ایک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ جری بن کلیب نامی راوی کو قتادہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5080]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 7054، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1151»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5081
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَقُولُ الصِّيَامُ: أَيْ رَبِّ مَنَعْتُهُ الطَّعَامَ وَالشَّهْوَةَ فَشَفِّعْنِي فِيهِ، وَيَقُولُ الْقُرْآنُ: مَنَعْتُهُ النَّوْمَ بِاللَّيْلِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ قَالَ: فَيَشْفَعَانِ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روزہ اور قرآن قیامت کے دن بندے کی شفاعت کریں گے روزہ کہے گا: اے میرے پروردگار! میں نے اسے کھانے سے اور خواہش پوری کرنے سے روکے رکھا تو اس کے بارے میں میری شفاعت کو قبول فرما! قرآن کہے گا میں نے اسے رات کے وقت سونے سے روک کے رکھا تو اس کے بارے میں میری شفاعت قبول فرما! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ دونوں اس کی شفاعت کریں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5081]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6626)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6589، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2080»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5082
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" سَأُنْبِئُكَ بِأَبْوَابٍ مِنَ الْخَيْرِ: الصَّوْمُ جُنَّةٌ، وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ كَمَا يُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ، وَقِيَامُ الْعَبْدِ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ".
ثُمَّ قَرَأَ:" تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ". الْآيَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں بھلائی کے کچھ دروازوں کے بارے میں بتاؤں گا۔ روزہ ڈھال ہے صدقہ گناہوں کو اس طرح بجھا دیتا ہے، جس طرح پانی آگ کو بجھا دیتا ہے، اور نصف رات کے وقت بندے کا قیام کرنا“۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں“ الآیہ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور شہر بن حوشب نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5082]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (248/5)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں