🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

49. بَابٌ يُقَالُ لَهُ: الرَّيَّانُ لَا يَدْخُلُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا الصَّائِمُونَ " .
روزے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5093
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: الصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ. وَبِمَحْلُوفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رَائِحَةِ الْمِسْكِ، فَأَيُّمَا امْرِئٍ مِنْكُمْ أَصْبَحَ صَائِمًا فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَجْهَلْ، وَإِنْ إِنْسَانٌ قَاتَلَهُ فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ، فَإِنَّ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَوْضًا مَا يَرِدُهُ غَيْرُ الصُّوَّامِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ الْحَوْضُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ”روزہ میرے لئے ہے، اور میں اس کی جزا دوں گا“۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کے مطابق ”روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہوتی ہے تم میں سے جو بھی شخص روزہ دار ہونے کے عالم میں صبح کرتا ہے، تو وہ فحش کلامی نہ کرے اور جہالت کا مظاہرہ نہ کرے اگر کوئی اس کے ساتھ جھگڑا کرتا ہے، تو وہ یہ کہہ دے: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے کیونکہ ان لوگوں کے لئے قیامت کے دن ایک حوض ہو گا اس حوض پر روزہ داروں کے علاوہ کوئی اور نہیں آئے گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، لیکن اختصار کے ساتھ ہے، جس میں صرف حوض کا تذکرہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5093]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1805»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5094
وَعَنْ حُذَيْفَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ خُتِمَ لَهُ بِصِيَامٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَهُوَ مُطَوَّلٌ عِنْدَ أَحْمَدَ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي تَلْقِينِ الْمَيِّتِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کے لئے روزے کے حوالے سے مہر لگا دی جائے وہ جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اسے طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، جو اس سے پہلے میت کو تلقین کرنے کے باب میں پہلے گزر چکی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5094]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22813، وأخرجه مسند البزار برقم: 2854»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5095
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَبَا مُوسَى سَرِيَّةً فِي الْبَحْرِ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ رَفَعُوا الشِّرَاعَ فِي لَيْلَةٍ مُظْلِمَةٍ إِذَا هَاتِفٌ يَهْتِفُ مِنْ فَوْقِهِمْ: يَا أَهْلَ السَّفِينَةِ قِفُوا أُخْبِرُكُمْ بِقَضَاءٍ قَضَاهُ اللَّهُ عَلَى نَفْسِهِ فَقَالَ أَبُو مُوسَى: أَخْبِرْنَا إِنْ كُنْتَ مُخْبِرًا؟! قَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَضَى عَلَى نَفْسِهِ أَنَّهُ مَنْ أَعْطَشَ نَفْسَهُ لَهُ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ سَقَاهُ اللَّهُ يَوْمَ الْعَطَشِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو ایک سمندری جنگی مہم پر بھیجا وہ لوگ سمندر میں موجود تھے، ایک تاریک رات میں جب انہوں نے بادبان بلند کیے، اسی دوران ان کے اوپر سے کسی ہاتف نے پکار کر کہا: اے کشتی والو! تم ٹھہر جاؤ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے بارے میں بتاتا ہوں جو اس نے اپنی ذات کے حوالے سے طے کیا ہے سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ نے کہا: تم ہمیں بتاؤ اگر تم نے بتانا ہے، تو اس نے کہا: بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی ذات کے حوالے سے یہ طے کیا ہے کہ جو شخص ایک گرم دن میں اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی خاطر پیاسا رکھے گا (یعنی روزہ رکھے گا تو اللہ تعالی پیاس والے دن اسے سیراب کرے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5095]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1039)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5096
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ يَزِيدَ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ يَوْمًا تَطَوُّعًا غُرِسَتْ لَهُ شَجَرَةٌ فِي الْجَنَّةِ ثَمَرُهَا أَصْغَرُ مِنَ الرُّمَّانِ، وَأَضْخَمُ مِنَ التُّفَّاحِ، وَعُذُوبَتُهُ كَعُذُوبَةِ الشَّهْدِ، وَحَلَاوَتُهُ كَحَلَاوَةِ الْعَسَلِ، يُطْعِمُ اللَّهُ مِنْهُ الصَّائِمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ الْأَهْوَازِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يُعْرَفُ.
سیدنا قیس بن یزید جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایک دن کا نفلی روزہ رکھتا ہے اس کے لئے جنت میں ایک درخت لگا دیا جاتا ہے، جس کا پھل انار سے چھوٹا ہوتا ہے، اور سیب سے بڑا ہوتا ہے اس کی مٹھاس، شہد کی مٹھاس جیسی ہوتی ہے، اور اس کی حلاوت شہد کی حلاوت کی مانند ہوتی ہے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس میں سے روزہ دار کو کھلائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یزید اھوازی ہے۔ امام ذہبی فرماتے ہیں وہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5096]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (365/18 و 366)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5097
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" صَالِحًا بِخَيْرٍ مِنْ رَجُلٍ لَمْ يُصْبِحْ صَائِمًا، وَلَمْ يَعُدْ مَرِيضًا، وَلَمْ يُشَيِّعْ جِنَازَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي عِيَادَةِ الْمَرِيضِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کا کیا حال ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہوں، اس شخص سے بہتر ہوں جس نے روزہ دار ہونے کے عالم میں صبح نہیں کی اس نے بیمار کی عیادت نہیں کی اور اس نے جنازے میں شرکت نہیں کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابوسلمہ ہے، جسے ابن حبان اور ایک جماعت نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ دوسرے حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس سے پہلے بیمار کی عیادت کرنے کے باب میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 5097]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7329»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں