🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

41. بَابُ رُكُوبِ الْهَدْيِ .
قربانی کے جانور پر سوار ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5396
وَعَنْ عَلِيٍّ: وَسُئِلَ هَلْ يَرْكَبُ الرَّجُلُ هَدْيَهُ؟ فَقَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ قَدْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمُرُّ بِالرِّجَالِ يَمْشُونَ فَيَأْمُرُهُمْ (يَرْكَبُونَ) هَدْيَهُ - هَدْيَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (قَالَ) : وَلَا تَتَّبِعُونَ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنْ سُنَّةِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے سوال کیا گیا: کیا آدمی اپنے قربانی کے جانور پر سوار ہو سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ افراد کے پاس سے ہوا جو پیدل جا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانور پر سوار ہو جائیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ کسی ایسی چیز کی پیروی نہیں کرو گے جو تمہارے نبی کی سنت سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ بن ابورافع ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5396]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (979)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5397
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةَ حَافِيًا قَالَ:" ارْكَبْهَا". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا بَدَنَةٌ. قَالَ:" ارْكَبْهَا". فَرَكِبَهَا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ: حَافِيًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ مَعَ ضَعْفِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس تشریف لائے جو قربانی کے جانور کو ہانک کر لے جا رہا تھا اور خود ننگے پاؤں تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ قربانی کا جانور ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس پر سوار ہو جاؤ! تو وہ اس پر سوار ہو گیا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”وہ ننگے پاؤں تھا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5397]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2763)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5807، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 911، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2801، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3104، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12324، 13684، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1913، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2662، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6234، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2414»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں