الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ رُكُوبِ الْهَدْيِ .
قربانی کے جانور پر سوار ہونا
حدیث نمبر: 5396
وَعَنْ عَلِيٍّ: وَسُئِلَ هَلْ يَرْكَبُ الرَّجُلُ هَدْيَهُ؟ فَقَالَ: لَا بَأْسَ بِهِ قَدْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمُرُّ بِالرِّجَالِ يَمْشُونَ فَيَأْمُرُهُمْ (يَرْكَبُونَ) هَدْيَهُ - هَدْيَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (قَالَ) : وَلَا تَتَّبِعُونَ شَيْئًا أَفْضَلَ مِنْ سُنَّةِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے سوال کیا گیا: کیا آدمی اپنے قربانی کے جانور پر سوار ہو سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ افراد کے پاس سے ہوا جو پیدل جا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانور پر سوار ہو جائیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ کسی ایسی چیز کی پیروی نہیں کرو گے جو تمہارے نبی کی سنت سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ بن ابورافع ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5396]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (979)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 5396 in Urdu