الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابٌ فِي الطَّوَافِ وَالرَّمَلِ وَالِاسْتِلَامِ .
طواف کرنا رمل کرنا اور استلام کرنا
حدیث نمبر: 5475
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يَقُولُ لِابْنِ عُمَرَ: مَا لِي لَا أَرَاكَ تَسْتَلِمُ إِلَّا هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ: الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اسْتِلَامَهُمَا يَحُطُّ الْخَطَايَا".
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ طَافَ أُسْبُوعًا يُحْصِيهِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ لَهُ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ".
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَا رَفَعَ رَجُلٌ قَدَمًا وَلَا وَضَعَهَا إِلَّا كُتِبَ لَهُ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشْرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.

عبداللہ بن عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے والد کو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ کہتے ہوئے سنا: کیا وجہ ہے؟ کہ میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ صرف ان دو ارکان یعنی حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام کرتے ہیں؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا میں ایسا کرتا ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ان دونوں کا استلام گناہوں کو ختم کر دیتا ہے“۔ انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص گنتی کر کے سات چکر لگاتا ہے اور پھر دو رکعت ادا کرتا ہے، تو یہ اس کے لئے غلام آزاد کرنے کی مانند ہے“۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، جو شخص ایک قدم اٹھاتا ہے اور ایک قدم رکھتا ہے، تو اس کے عوض میں اسے دس نیکیاں ملتی ہیں اور اس کے دس گناہ ختم ہوتے ہیں اور اس کے دس درجات بلند ہوتے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5475]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5475]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5688، 5689)، اخرجه احمد فى المسند (4462)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4448، 27863، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5040»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5476
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ:" يَا عُمَرُ إِنَّكَ رَجُلٌ قَوِيٌّ لَا تُزَاحِمْ عَلَى الْحَجَرِ فَتُؤْذِي الضَّعِيفَ، إِنْ وَجَدْتَ خَلْوَةً فَاسْتَلِمْهُ، وَإِلَّا فَاسْتَقْبِلْهُ وَهَلِّلْ وَكَبِّرْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے عمر! تم ایک طاقتور شخص ہو تم حجر اسود کے پاس اگر ہجوم میں داخل ہو گے تو کمزور شخص کو اذیت پہنچاؤ گے اگر تمہیں جگہ خالی ملے تو تم اس کا استلام کر لینا ورنہ اس کی طرف رُخ کر کے «لا اله الا الله» پڑھ لینا اور تکبیر کہہ لینا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5476]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5476]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (190)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7806»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5477
وَعَنْ أَبِي يَعْفُورٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مُنْصَرَفَ الْحُجَّاجِ عَنْ مَكَّةَ يَقُولُ: إِنَّ عُمَرَ كَانَ يُزَاحِمُ عَلَى الرُّكْنِ.
فَذَكَرَ نَحْوَهُ مُرْسَلًا، فَإِنَّ هَذَا أَبَا يَعْفُورٍ الصَّغِيرَ، وَلَمْ يُدْرِكِ الصَّحَابَةَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
فَذَكَرَ نَحْوَهُ مُرْسَلًا، فَإِنَّ هَذَا أَبَا يَعْفُورٍ الصَّغِيرَ، وَلَمْ يُدْرِكِ الصَّحَابَةَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
ابویعفور عبدی بیان کرتے ہیں: مکہ سے حج کر کے واپس آنے والے افراد میں سے ایک شخص کو میں نے یہ بیان کرتے ہوئے سنا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رکن کے پاس ہجوم میں شامل تھے۔
انہوں نے اس کی مانند روایت ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے کیونکہ یہ صاحب ابویعفور صغیر ہیں۔ انہوں نے صحابہ کرام کا زمانہ نہیں پایا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5477]

إسناده مرسل
حدیث نمبر: 5478
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُ مِنَ الْأَرْكَانِ إِلَّا الرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ وَالْأَسْوَدَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارکان میں سے صرف رکن یمانی اور حجر اسود کا استلام کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5478]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5478]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5479
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ فَعَلْتَ فِي اسْتِلَامِ الرُّكْنَيْنِ؟". قُلْتُ: كُلُّ ذَلِكَ قَدْ فَعَلْتُ اسْتَلَمْتُ وَتَرَكْتُ. فَقَالَ:" أَصَبْتَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ مُتَّصِلًا، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ - أَيْضًا - فِي الْكَبِيرِ مُرْسَلًا، وَرِجَالُ الْمُرْسَلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَشَيْخُ الْبَزَّارِ فِي الْمَرْفُوعِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْمَاطِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو رکنوں کا استلام کرتے ہوئے تم نے کیا کیا؟ میں نے جواب دیا میں نے دونوں طرح سے کیا ان کا استلام کیا بھی اور ترک بھی کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں متصل سند کے ساتھ نقل کی ہے اسے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”مرسل“ روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے ”مرسل“ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ”مرفوع“ روایت میں امام بزار کے استاد أحمد بن محمد بن سعید انماطی ہیں میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5479]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (650) اخرجه البزار فى المسند (1113) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1450) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 257، أخرجه مسند البزار برقم: 1057»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5480
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَبَّلَ الْحَجَرَ وَسَجَدَ عَلَيْهِ، ثُمَّ عَادَ فَقَبَّلَهُ وَسَجَدَ عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِي أَحَدِهِمَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَخْزُومِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنَ الطَّرِيقِ الْجَيِّدِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے حجر اسود کا بوسہ لیا اور اس پر ماتھا لگایا پھر وہ دوبارہ آئے تو انہوں نے اسے بوسہ دیا اور اس پر ماتھا لگایا پھر یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں ایک راوی جعفر بن محمد مخزومی ہے وہ ثقہ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں امام بزار نے
یہ روایت عمدہ سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5480]

تخریج الحدیث: «ابو يعلى فى المسند (219220)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5481
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ الرُّكْنَ (الْيَمَانِيَّ) ، وَيَضَعُ خَدَّهُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رکن یمانی کو بوسہ دیتے تھے اور اپنا رخسار اس پر رکھ دیتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مسلم بن ہرمز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5481]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مسلم بن ہرمز ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5481]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2605)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5482
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ طَارِقٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَإِذَا ازْدَحَمَ النَّاسُ عَلَى الْحَجَرِ اسْتَلَمَهُ بِمِحْجَنٍ بِيَدِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قُدَامَةَ قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قُدَامَةَ قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سعد بن طارق اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جب حجر اسود کے پاس لوگوں کا ہجوم ہوتا تھا تو آپ اپنے دست مبارک میں موجود چھڑی کے ذریعے اس کا استلام کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن قدامہ ہے امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5482]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8187)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8187»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5483
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ رَجُلًا ذَكَرَ لِابْنِ عُمَرَ الْحَجَرَ وَمَسْحَهُ يُحَالُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَمْسَحَهُ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كُنَّا نَقْرَعُهُ بِالْعِصِيِّ إِذَا لَمْ نَسْتَطِعْ مَسْحَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُهَا رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُهَا رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زید بن جبیر بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے حجر اسود کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات بیان کی کہ اگر اس پر ہاتھ پھیرنے کے حوالے سے میرے اور اس کے درمیان رکاوٹ آ جاتی ہے اور ہم اس پر ہاتھ نہیں پھیر پاتے ہیں (تو اس کا کیا حکم ہو گا؟) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا اگر ہم اس پر ہاتھ پھیرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں تو ہم چھڑیوں کے ذریعے اسے ٹھوکا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اس کے بعض رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5483]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اس کے بعض رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5483]
الحكم على الحديث:
بعض اسانید کے راوی ثقہ ہیں۔
حدیث نمبر: 5484
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: طُوفُوا بِهَذَا الْبَيْتِ، وَاسْتَلِمُوا هَذَا الْحَجَرَ، فَإِنَّهُمَا كَانَا حَجَرَيْنِ أُهْبِطَا مِنَ الْجَنَّةِ ; فَرُفِعَ أَحَدُهُمَا، وَسَيُرْفَعُ الْآخَرُ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ كَمَا قُلْتُ فَمَنْ مَرَّ بِقَبْرِي فَلْيَقُلْ: هَذَا قَبْرُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الْكَذَّابِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس گھر کا طواف کرو حجر اسود کا استلام کرو کیونکہ یہ دو پتھر تھے، جنہیں جنت سے نازل کیا گیا ان میں سے ایک کو اٹھا لیا گیا اور عنقریب دوسرے کو بھی اٹھا لیا جائے گا اگر اس طرح نہ ہوا جس طرح میں نے کہا: ہے تو جو شخص میری قبر کے پاس سے گزرے گا تو وہ یہ کہے: یہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کذاب کی قبر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5484]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح