الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْأَلْوَانِ .
(جانور کے) کون سے رنگ مستحب ہیں؟
حدیث نمبر: 5943
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَمُ عَفْرَاءَ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ دَمِ سَوْدَاوَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو ثُفَالٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو ثُفَالٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہلکے سفید رنگ کے (جانور) خون (یعنی قربانی) اللہ تعالیٰ کے نزدیک دو سیاہ جانوروں کے خون (یعنی قربانی) سے زیادہ پسندیدہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5943]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5943]
تخریج الحدیث: «اخر اخرجه فى المسند (417/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9132»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5944
وَعَنْ كَبِيرَةَ بِنْتِ سُفْيَانَ -، وَكَانَتْ قَدْ أَدْرَكَتِ الْجَاهِلِيَّةَ، وَكَانَتْ مِنَ الْمُبَايِعَاتِ - قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ وَأَدْتُ أَرْبَعَ بَنِينَ [ لِي ] فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ قَالَ:" اعْتِقِي أَرْبَعَ رَقَبَاتٍ". قَالَتْ: فَأَعْتَقْتُ أَبَا سَعِيدٍ، وَابْنَيْهِ مَيْسَرَةَ، وَجُبَيْرًا، وَأُمَّ مُيَسَّرٍ. قَالَتْ: وَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَمُ عَفْرَاءَ أَزْكَى عِنْدَ اللَّهِ مِنْ دَمِ سَوْدَاوَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ کبیرہ بنت سفیان رضی اللہ عنہا جنہیں زمانہ جاہلیت بھی نصیب ہوا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام بھی قبول کیا وہ بیان کرتی ہیں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے زمانہ جاہلیت میں اپنے چار بچوں کو زندہ دفن کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم چار غلام آزاد کرو وہ خاتون بیان کرتی ہیں میں نے ابوسعید کو ان کے دو بیٹوں میسرہ اور جبیر کو اور ام میسر کو آزاد کر دیا۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہلکے سفید رنگ کے جانور کا خون (یعنی قربانی) اللہ تعالیٰ کے نزدیک دو سیاہ جانوروں کے خون (یعنی قربانی) سے زیادہ پاکیزہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5944]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5944]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (15/25 و16)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف