الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ فَضْلِ الضَّأْنِ .
دُنبے کی فضیلت
حدیث نمبر: 5945
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْجَذَعُ مِنَ الضَّأْنِ خَيْرٌ مِنَ السَّيِّدِ مِنَ الْمَعْزِ".
قَالَ دَاوُدُ: السَّيِّدُ: الْجَلِيلُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو ثُفَالٍ. قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ.
قَالَ دَاوُدُ: السَّيِّدُ: الْجَلِيلُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو ثُفَالٍ. قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِيهِ نَظَرٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چھوٹا دنبہ بڑے بکرے سے زیادہ بہتر ہوتا ہے“۔ داؤد نامی راوی کہتے ہیں: سید سے مراد جلیل (یعنی بڑا یا صحت مند) ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5945]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5945]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (402/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8974»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5946
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ [ جِبْرِيلُ ] إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْأَضْحَى فَقَالَ:" كَيْفَ رَأَيْتَ نُسُكَنَا هَذَا؟ فَقَالَ: يُبَاهِي بِهَا أَهْلُ السَّمَاءِ. وَاعْلَمْ - يَا مُحَمَّدُ - أَنَّ الْجَذَعَ مِنَ الضَّأْنِ خَيْرٌ مِنَ السَّيِّدِ مِنَ الْمَعْزِ وَاعْلَمْ - يَا مُحَمَّدُ - أَنَّ الْجَذَعَ مِنَ الضَّأْنِ خَيْرٌ مِنَ السَّيِّدِ مِنَ الْبَقَرِ وَالْإِبِلِ. وَلَوْ عَلِمَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَفْضَلَ مِنْهُ لَفَدَى بِهِ إِبْرَاهِيمُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ الْحُنَيْنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ الْحُنَيْنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام قربانی کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہماری اس قربانی کے بارے میں تم کیا سمجھتے ہو؟ انہوں نے بتایا آسمان والے اس کے حوالے سے فخر کا اظہار کرتے ہیں اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ یہ بات جان لیں کہ چھوٹا دنبہ بڑے بکرے سے زیادہ بہتر ہوتا ہے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ یہ بات جان لیں چھوٹا دنبہ بڑی گائے اور اونٹ سے زیادہ بہتر ہوتا ہے اور اگر اللہ تعالیٰ کو یہ پتہ ہوتا کہ اس سے زیادہ فضیلت والا بھی کوئی جانور ہے، تو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو فدیے میں وہ دوسرا جانور دے دیا جاتا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق حنینی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5946]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق حنینی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5946]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1207)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5947
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَ، وَالْأُذُنَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْقُرَشِيُّ الْمُلَائِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْقُرَشِيُّ الْمُلَائِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ (ہم قربانی کے جانور) کی آنکھ اور کان کا بغور جائزہ لے لیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر قرشی ملائی ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5947]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1023)، أخرجه مسند البزار برقم: 2932، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9387، 9417، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 412»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5948
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نُضَحِّي بِمُقَابَلَةٍ، وَلَا مُدَابَرَةٍ، وَلَا شَرْقَاءَ، وَلَا خَرْقَاءَ الْعَيْنِ وَالْأُذُنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم مقابلہ اور مدابرہ کو (یعنی وہ جانور جس کے کان کے پچھلے حصے میں سے معمولی سا کاٹ کر اس کو لٹکنے کے لیے چھوڑ دیں) اور جس کا کان چیر دیا گیا ہو، اور جس کے آنکھ یا کان میں گول سوراخ کیا گیا ہو، اسے ذبح نہیں کرتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5948]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5948]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (243/17)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5949
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَجُوزُ مِنَ الْبُدْنِ الْعَوْرَاءُ، وَلَا الْعَجْفَاءُ، وَلَا الْجَرْبَاءُ، وَلَا الْمُصْطَلِمَةُ أَطْبَاؤُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
وَالْأَطْبَاءُ - بِالْمُهْمَلَةِ -: الضُّرُوعُ. أَيِ الْمَقْطُوعَةُ ضُرُوعُهَا.
وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
وَالْأَطْبَاءُ - بِالْمُهْمَلَةِ -: الضُّرُوعُ. أَيِ الْمَقْطُوعَةُ ضُرُوعُهَا.
وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قربانی کے جانور میں کانے یا بالکل لاغر یا خارش زدہ یا جس کے تھن مکمل طور پر کاٹ دیے گئے ہوں اس کی قربانی جائز نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اطباء سے مراد تھن ہیں یعنی وہ جانور جس کے تھن کاٹ دیے گئے ہوں۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5949]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3602»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5950
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ الْمَنْحَرِ هُوَ وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَحَايَا فَلَمْ يُصِبْهُ، وَلَا صَاحِبَهُ شَيْءٌ، وَحَلَقَ رَأَسَهُ فِي ثَوْبِهِ وَأَعْطَى فَقَسَّمَ مِنْهُ عَلَى رِجَالٍ وَقَلَّمَ أَظْفَارَهُ فَأَعْطَى صَاحِبَهُ مِنْ شَعْرِهِ، فَإِنَّهُ عِنْدَنَا لَمَخْضُوبٌ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ.
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قربانی کی جگہ پر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے وہ تھے اور ساتھ میں انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے جانور تقسیم کیے تو ان صاحب کو اور ان کے ساتھی کو کچھ نہیں ملا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے میں سر کے بال مونڈوا کر رکھوا دیے پھر وہ دیدیے اور آپ نے وہ کچھ لوگوں میں تقسیم کروا دیے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ناخن تراشے تو ان کے ساتھی کو بھی اپنے بال دیے راوی کہتے ہیں: وہ بال ہمارے پاس موجود تھے ان پر مہندی اور کتم (نام کی بوٹی) کا خضاب لگا ہوا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5950]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 5951
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ الْمَنْحَرِ وَرَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ، وَهُوَ يُقَسِّمُ أَضَاحِيَّ فَلَمْ يُصِبْهُ شَيْءٌ، وَلَا صَاحِبَهُ فَحَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ فِي ثَوْبٍ فَأَعْطَاهُ فَقُسِّمَ عَلَى رِجَالٍ. - فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”قربانی کے دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، وہ تھے اور قریش سے تعلق رکھنے والے ایک اور صحابی تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے جانور تقسیم کیے تو ان صاحب کو کچھ نہیں ملا اور ان کے ساتھی کو بھی کچھ نہیں ملا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مونڈوا کر بال کپڑے میں رکھوائے اور وہ انہیں دیے تو وہ کچھ لوگوں میں تقسیم کر دیے گئے“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5951]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5951]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (42/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5952
عَنْ أُمِّ بِلَالٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ضَحُّوا بِالْجَذَعِ مِنِ الضَّأْنِ، فَإِنَّهُ جَائِزٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده ام بلال رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”دنبے (یا بھیڑ) کے بچے کو قربان کر لو! کیونکہ یہ جائز ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5952]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5952]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (164/25) اخرجه احمد فى المسند (368/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26532»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5953
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ بِغَنَمٍ إِلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ يُقَسِّمُهَا بَيْنَ أَصْحَابِهِ، وَكَانُوا يَتَمَتَّعُونَ فَبَقِيَ مِنْهَا تَيْسٌ، فَضَحَّى بِهِ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فِي تَمَتُّعِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ بکریاں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجیں تاکہ وہ انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے درمیان تقسیم کر دیں وہ لوگ حج تمتع کر رہے تھے ان میں سے ایک بکرا بچ گیا تو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے اپنے حج تمتع کے موقع پر خود اس کی قربانی کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5953]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5953]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11561) اخرجه احمد فى المسند (2803)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2799، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11561»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5954
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ جَذَعًا مِنَ الْمَعْزِ فَأَمَرَهُ أَنْ يُضَحِّيَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَلَكِنَّهُ حَسَنُ الْحَدِيثِ مَعَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَلَكِنَّهُ حَسَنُ الْحَدِيثِ مَعَ ذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو بکری کا بچہ دیا تھا اور انہیں یہ حکم دیا تھا کہ وہ اس کی قربانی کر لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 5954]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (157 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11504)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11504، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8969»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن