🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

22. بَابُ السَّمَاحَةِ، وَالسُّهُولَةِ، وَحُسْنِ الْمُبَايَعَةِ .
نرمی، سہولت اور اچھے طریقے سے خرید و فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6310
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نرمی کرو! تمہارے ساتھ نرمی کی جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مہدی بن جعفر ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6310]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27204، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5108»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6311
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" دَخَلَ رَجُلٌ الْجَنَّةَ بِسَمَاحَتِهِ قَاضِيًا وَمُقْتَضِيًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص ادائیگی کرتے ہوئے یا ادائیگی کا تقاضا کرتے ہوئے نرمی کرنے کی وجہ سے جنت میں داخل ہو گیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6311]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6963)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6924»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6312
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَلْعَدَوِيَّةَ قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى الْمَدِينَةِ فَنَزَلْتُ عِنْدَ الْوَادِي فَإِذَا رَجُلَانِ بَيْنَهُمَا عَنْرٌ وَاحِدَةٌ، وَإِذَا الْمُشْتَرِي يَقُولُ لِلْبَائِعِ: أَحْسِنْ مُبَايَعَتِي. قَالَ: فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: هَذَا الْهَاشِمِيُّ الَّذِي أَضَلَّ النَّاسَ أَهُوَ هُوَ؟ قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ حَسَنُ الْجِسْمِ عَظِيمُ الْجَبْهَةِ دَقِيقُ الْأَنْفِ دَقِيقُ الْحَاجِبَيْنِ، وَإِذَا مِنْ ثَغْرَةِ نَحْرِهِ إِلَى سُرَّتِهِ مِثْلُ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ شَعْرٌ أَسْوَدُ، وَإِذَا هُوَ بَيْنَ طِمْرَيْنِ قَالَ: فَدَنَا مِنَّا فَقَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ". فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَلَمْ أَلْبَثْ أَنْ دَعَا الْمُشْتَرِيَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْ لَهُ يُحْسِنُ مُبَايَعَتِي. فَمَدَّ يَدَهُ وَقَالَ:" أَمْوَالَكُمْ تَمْلِكُونَ. إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يَطْلُبُنِي أَحَدٌ مِنْكُمْ بِشَيْءِ ظَلَمْتُهُ فِي مَالٍ، وَلَا دَمٍ، وَلَا عِرْضٍ إِلَّا بِحَقِّهِ. رَحِمَ اللَّهُ امْرَأً سَهْلَ الْبَيْعِ سَهْلَ الشِّرَاءِ سَهْلَ الْأَخْذِ سَهْلَ الْعَطَاءِ سَهْلَ الْقَضَاءِ سَهْلَ التَّقَاضِي".
ثُمَّ مَضَى فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
”بلعد دیہ“ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میرے دادا نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: میں مدینہ منورہ گیا میں وادی کے پاس اترا وہاں دو آدمی موجود تھے جن کے درمیان ایک بکری تھی، خریدار، فروخت کرنے والے سے یہ کہہ رہا تھا: تم میرے ساتھ اچھے طریقے سے سودا کرو راوی کہتے ہیں: میں نے دل میں سوچا وہ ہاشمی شخص جس نے لوگوں کو گمراہ کیا ہوا ہے کیا وہ یہی ہے؟ راوی کہتے ہیں: اسی دوران میں نے دیکھا اس کا جسم خوبصورت تھا پیشانی چوڑی تھی ناک باریک تھی ابرو پتلے تھے ان کی گردن کے نیچے سے لے کے ناف تک سیاہ بالوں کی لکیر تھی۔ انہوں نے دو چادریں اوڑھی ہوئی تھیں وہ ہمارے قریب آئے اور بولے: السلام علیکم ہم نے انہیں سلام کا جواب دیا تھوڑی دیر بعد جب انہوں نے خریدار کو بلایا تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ اس سے کہیں کہ یہ میرے ساتھ اچھی طرح سے سودا کرے تو انہوں نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور فرمایا: تمہارے اموال کے تم مالک ہو مجھے یہ امید ہے کہ جب میں قیامت کے دن اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضر ہوؤں گا تو تم میں سے کسی ایک نے مجھ سے کسی ایسی چیز کا مطالبہ نہیں کرنا ہو گا جو میں نے اس پر مال یا جان یا عزت کے حوالے سے ظلم کیا ہو گا البتہ اس کے حق کا معاملہ مخلف ہے اللہ تعالی اس شخص پر رحم کرے جو فروخت کرنے میں نرم ہو خریدنے میں نرم ہو اور لینے میں نرم ہو ادائیگی میں نرم ہو تقاضا کرنے میں نرم ہو“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6312]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6313
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفْضَلُ الْمُؤْمِنِينَ رَجُلٌ سَمْحُ الْبَيْعِ سَمْحُ الشِّرَاءِ سَمْحُ الْقَضَاءِ سَمْحُ الِاقْتِضَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اہل ایمان میں سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والا وہ شخص ہے، جو فروخت کرنے میں نرم ہو خریدنے میں نرم ہو ادائیگی کرنے میں نرم ہو اور تقاضا کرنے میں نرم ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6313]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7540»

الحكم على الحديث:
إسناده رجالُہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6314
وَعَنْ مُعَيْقِيبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حُرِّمَتِ النَّارُ عَلَى الْهَيِّنِ اللَّيِّنِ السَّهْلِ الْقَرِيبِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معیقیب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آگ، ہر آسان، نرم، سہل اور قریب شخص پر حرام قرار دی گئی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6314]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (352/20)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6315
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟! كُلُّ هَيِّنٍ لَيِّنٍ سَهْلٍ قَرِيبٍ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا سَمْحًا إِذَا بَاعَ سَمْحًا إِذَا اشْتَرَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَلَى مَنْ تَحْرُمُ النَّارُ". وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبٍ الزُّبَيْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں، ہر آسان، نرم، سہل اور قریب شخص جنتی ہے“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صحیح میں
یہ روایت منقول ہے ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے جو فروخت کرتے ہوئے نرم ہوتا ہے اور خریدتے ہوئے نرم ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ کس شخص پر آگ حرام ہے؟“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب زبیری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6315]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (89) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1853) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (841)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 80، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 1970، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 841»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6316
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَحْرُمُ النَّارُ عَلَى كُلِّ هَيِّنٍ لَيِّنٍ سَهْلٍ قَرِيبٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آگ، ہر آسان، نرم، سہل اور قریب شخص پر حرام ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6316]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6317
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ يَحْرُمُ عَلَى النَّارِ؟ قَالَ:" الْهَيِّنُ اللِّينُ السَّهْلُ الْقَرِيبُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کون شخص آگ پر حرام ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر آسان، نرم، سہل اور قریب شخص“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حارث بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6317]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8252»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں