🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

30. بَابُ بَيَانِ الْعَيْبِ .
عیب کو بیان کر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6350
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُغَيِّبَ مَا بِسِلْعَتِهِ عَنْ أَخِيهِ إِنْ عَلِمَ بِهَا تَرَكَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهَذَا لَفْظُهُ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے مسلمان کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے سامان کے حوالے سے (عیب والی کوئی چیز) اپنے بھائی سے پوشیدہ رکھے کہ اگر اس بھائی کو اس عیب کو پتہ چل جائے گا تو وہ اسے چھوڑ دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6350]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبرانى فى المعجم الكبير (317/17) ورواه الحاكم فى المستدرك (82) وصححه على شرط مسلمو انظر ابن ماجه رقم (2246)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16998»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ ¤ قال الهيثمي: وفي إسنادهما ابن لهيعة وفيه كلام وحديثه حسن وبقية رجاله رجال الصحيح ¤ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 80)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6351
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ: عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا بَاعَ أَحَدُكُمْ سِلْعَةً فَلَا يَكْتُمُ عَيْبًا إِنْ كَانَ بِهَا".
وَفِي إِسْنَادِهِمَا ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص سامان فروخت کرے تو وہ عیب کو نہ چھپائے اگر اس سامان میں عیب موجود ہو“۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6351]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (222)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 222»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں