🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

92. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّرْفِ .
”صرف“ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6559
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَأَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُمْ نَهَوْا عَنِ الصَّرْفِ. رَفَعَهُ رَجُلَانِ مِنْهُمْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ”بیع صرف“ سے منع کیا کرتے تھے، ان میں سے دو افراد نے اس بات کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6559]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1285) اخرجه احمد فى المسند (381,437/2 و 297 و (298)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6560
وَعَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَشْتَرُونَ الذَّهَبَ بِالْوَرِقَ نَسِيئَةً إِلَى الْعَطَاءِ فَأَتَى عَلَيْهِمْ هِشَامُ بْنُ عَامِرٍ، فَنَهَاهُمْ، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ نَبِيعَ الذَّهَبَ بِالْوَرِقِ نَسِيئَةً، وَأَنْبَأَنَا أَوْ أَخْبَرَنَا:" أَنَّ ذَلِكَ هُوَ الرِّبَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ چاندی کے عوض میں سونا خرید لیا کرتے تھے، جو اس وقت تک ادھار ہوتا تھا، جب انہیں تنخواہ ملتی تھی، ہشام بن عامر ان لوگوں کے پاس آئے اور انہوں نے ان لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کر دیا اور یہ بات بیان کی: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم چاندی کو سونے کے عوض میں ادھار فروخت کریں، انہوں نے ہمیں یہ بات بھی بتائی کہ یہ چیز سود ہوتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6560]
تخریج الحدیث: «آخرجه ابو يعلى فى المسند (1554) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176/22) اخرجه احمد فى المسند (19/4 و21)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15819»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6561
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: خَرَجْتُ بِخَلْخَالَيْنِ أَبِيعُهُمَا، وَكَانَ أَهْلُنَا قَدِ احْتَاجُوا إِلَى نَفَقَةٍ فَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ، فَقَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ قَالَ: قُلْتُ: احْتَاجَ أَهْلُنَا إِلَى نَفَقَةٍ فَأَرَدْتُ بَيْعَ هَذَيْنِ الْخَلْخَالَيْنِ. قَالَ: وَأَنَا قَدْ خَرَجْتُ بِدُرَيْهِمَاتٍ أُرِيدَ بِهَا فِضَّةً أَجْوَدَ مِنْهَا. قَالَ: فَوَضَعَ الْخَلْخَالَيْنِ فِي كِفَّةٍ وَوَضَعَ الدَّرَاهِمَ فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحَ الْخَلْخَالَانِ عَلَى الدَّرَاهِمِ شَيْئًا، فَدَعَا بِمِقْرَاضٍ. قَالَ: قُلْتُ: سُبْحَانَ اللَّهِ! هُوَ لَكَ. قَالَ: إِنَّكَ إِنْ تَتْرُكْهُ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَتْرُكُهُ ؛ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، الزَّائِدُ وَالْمُزْدَادُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ حَفْصُ بْنُ أَبِي حَفْصٍ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ. وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ ؛ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِمَّا نُسِبَ إِلَيْهِ مِنَ الْقَبَائِحِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں پازیبیں لے کر نکلا، میں انہیں فروخت کرنا چاہ رہا تھا کیونکہ میرے گھر والوں کو خرچ کی ضرورت تھی، میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے دریافت کیا: تم کہاں جا رہے ہو؟ میں نے کہا: میرے گھر والوں کو خرچ کی ضرورت ہے، تو میں ان دو پازیبوں کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، انہوں نے فرمایا: میں بھی کچھ درہم لے کر نکلا ہوں اور میں ان کے عوض میں ان سے زیادہ عمدہ چاندی حاصل کرنا چاہتا ہوں، راوی بیان کرتے ہیں: تو انہوں نے پازیبیں ایک پلڑے میں رکھیں اور درہم دوسرے پلڑے میں رکھے، تو پازیبوں والا پلڑا، درہم والے کے مقابلے میں کچھ وزنی تھا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے قینچی منگوائی میں نے کہا: سبحان اللہ اتنی (اتنی تھوڑی سی چاندی کے لئے کیا قیچی منگوانی ہے؟) یہ آپ کی ہوئی، انہوں نے فرمایا: اگر تم اسے چھوڑ بھی دو گے، تو اللہ تعالیٰ اسے نہیں چھوڑے گا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سونے کے عوض میں سونے کا لین دین برابر برابر ہو گا، چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین برابر برابر ہو گا اضافی ادائیگی کرنے والا یا جس کو اضافی ادائیگی کی گئی ہو، وہ جہنم میں جائیں گے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام بزار کی سند میں ایک راوی حفص بن ابوحفص ہے امام ذہبی فرماتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے، امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے، ہم اس چیز سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، جو اس کی طرف قبیح باتیں منسوب کی گئی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6561]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1318) اخرجه ابو يعلي فى المسند (55)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6562
وَعَنْ شُرَحْبِيلَ - يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ - أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ، وَأَبَا سَعِيدٍ حَدَّثُوا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ عَيْنًا بِعَيْنٍ، فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ، فَقَدْ أَرْبَى"..
قَالَ شُرَحْبِيلُ: إِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُهُ، فَأَدْخَلَنِي اللَّهُ النَّارَ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَشُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
شرحبیل بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سونے کے عوض میں سونے کا لین دین برابر برابر ہو گا چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین برابر برابر ہو گا اور دونوں طرف عین کے عوض میں عین ہو گا، جو شخص اضافی ادائیگی کرے یا اضافی ادائیگی کا طلبگار ہو، تو وہ سود کا کام کرے گا“۔ شرحبیل نے یہ بات بیان کی: اگر میں نے ان کی زبانی یہ بات نہ سنی ہو، تو اللہ تعالیٰ مجھے جہنم میں داخل کرے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے شرحبیل بن سعد نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6562]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11162»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6563
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَشْتَرِي الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ، [ أَوِ ] الْفِضَّةَ بِالذَّهَبِ؟ قَالَ:" إِذَا اشْتَرَيْتَ وَاحِدًا مِنْهُمَا بِالْآخَرِ فَلَا يُفَارِقْكَ صَاحِبُكَ، وَبَيْنَكَ وَبَيْنَهُ لَبْسٌ".
قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ فِي السُّنَنِ أَنَّهُ كَانَ يَبِيعُ الْإِبِلَ بِالْفِضَّةِ، وَيَقْبِضُ الْفِضَّةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کیا میں چاندی کے عوض میں سونے کو خرید سکتا ہوں یا سونے کے عوض میں چاندی کو خرید سکتا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم ان دونوں میں سے کسی ایک کو دوسرے کے عوض میں خریدو، تو تمہارا ساتھی جب تم سے جدا ہو تو تمہارے اور اس کے درمیان کوئی التباس نہیں ہونا چاہیے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث سنن میں مذکور ہے کہ وہ چاندی کے عوض میں اونٹ فروخت کر دیتے تھے اور چاندی قبضے میں لے لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6563]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5628)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5596»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6564
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: كُنْتُ أَصُوغُ لِأَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثْنَنِي: أَنَّهُنَّ سَمِعْنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَزْنًا بِوَزْنٍ، فَمَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ، فَقَدْ أَرْبَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ يَحْيَى الْبَكَّاءُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے لئے زیورات بنانے (یعنی سنیارے) کا کام کیا کرتا تھا تو انہوں نے مجھے یہ بات بتائی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سونے کے عوض میں سونے اور چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین برابر برابر کے وزن کے ساتھ ہو گا، جو شخص اضافی ادائیگی کرے گا، یا اضافی ادائیگی کا طلبگار ہو، تو وہ سود کا کام کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بکا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6564]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6565
وَعَنْ أَنَسٍ، وَعُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ".
قُلْتُ: حَدِيثُ عُبَادَةَ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سونے کے عوض میں سونے کا لین دین برابر برابر ہو گا اور چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین برابر برابر ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن صبیح ہے ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6565]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1319)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6566
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الصَّرْفِ قَبْلَ مَوْتِهِ بِشَهْرَيْنِ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ أَنَّهُ نَهَى عَنِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ تَارِيخٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ بَحْرُ بْنُ كَنِيزٍ السَّقَّاءُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے وصال سے دو ماہ پہلے بیع صرف کرنے سے منع کر دیا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں ان کے حوالے سے
یہ روایت منقول ہے: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کے عوض میں سونے کے لین دین سے منع کر دیا تھا اور اس میں تاریخ کا ذکر نہیں ہے (کہ کتنا عرصہ پہلے کیا تھا؟)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بحر بن کنیز سقاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6566]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1320)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6567
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ وَزْنًا بِوَزْنٍ، فَمَنْ زَادَ وَاسْتَزَادَ، فَقَدْ أَرْبَى".
وَاللَّهِ مَا كَذَبَ ابْنُ عُمَرَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سونے کے عوض میں سونے کا لین دین برابر کے وزن کے ساتھ ہو گا اضافی ادائیگی کرے، یا اضافی ادائیگی کا طلبگار ہو، تو وہ سود کا کام کرے گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! سیدنا عبداللہ بن عمر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی جھوٹی بات بیان نہیں کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی، ان میں سے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6567]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 85»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6568
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ: آخُذُ الدِّرْهَمَ بِالدِّرْهَمَيْنِ؟ قَالَ: عَيْنُ الرِّبَا فَلَا تَقْرَبْهُ ؛ هَلْ شَعَرْتَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ:" خُذُوا الْمِثْلَ بِالْمِثْلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَبِشْرُ بْنُ حَرْبٍ ضَعِيفٌ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ.
بشر بن حرب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: کیا میں دو درہموں کے بدلے میں ایک درہم وصول کر لوں؟ انہوں نے فرمایا: یہ عین سود ہے، تم اس کے قریب بھی نہ جانا، کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہے: تم برابر کا لین دین کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے بشر بن حرب نامی راوی ضعیف ہے اس کے بارے میں کمزور توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6568]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2798/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں