الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
92. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّرْفِ .
”صرف“ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6569
وَعَنْ أَبِي الْمُعَارِكِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ غَافِقٍ كَانَ لَهُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ مَهْرَةَ مِائَةُ دِينَارٍ فِي زَمَنِ عُثْمَانَ، فَغَنِمُوا غَنِيمَةً، فَقَالَ الْمَهْرِيُّ: أُعَجِّلُ لَكَ سَبْعِينَ دِينَارًا عَلَى أَنْ تَمْحُوَ عَنِّيَ الْمِائَةَ. وَكَانَتِ الْمِائَةُ مُسْتَأْخَرَةً فَرَضِيَ الْغَافِقِيُّ بِذَلِكَ فَمَرَّ بِهِمَا الْمِقْدَادُ، فَأَخَذَ بِلِجَامِ دَابَّتِهِ لِيَشُدَّهُ، فَلَمَّا قَصَّ عَلَيْهِ الْحَدِيثَ قَالَ: كِلَاكُمَا قَدْ أَذِنَ بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَأَبُو الْمُعَارِكِ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ غَيْرَ أَنَّ الْمِزِّيَّ ذَكَرَهُ فِي تَرْجَمَةِ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ فَسَمَّاهُ عَلِيًّا أَبَا الْمُعَارِكِ الْوَادِيَّ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ابومعارک بیان کرتے ہیں: غافق سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے، مہرہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ذمے ایک سو دینار تھے، یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے کی بات ہے، ان لوگوں کو مال غنیمت حاصل ہوا، تو مہری شخص نے کہا: میں تمہیں ستر دینار فوراً ادا کر دیتا ہوں، اس شرط پر کہ تم باقی کے دینار مجھے معاف کر دو، کیونکہ ان ایک سو دینار کی ادائیگی کا مخصوص وقت ابھی نہیں آیا تھا، غافقی شخص اس بات پر راضی ہو گیا، سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ ان دونوں کے پاس سے گزرے، تو اس شخص نے ان کے جانور کی لگام پکڑی، تاکہ انہیں روک لے، پھر انہیں پوری بات بیان کی، تو انہوں نے فرمایا: تم دونوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابومعارک کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے، البتہ امام مزی نے عیاش بن عباس کے حالات میں ان کا ذکر کیا ہے اور اس کا نام علی ابومعارک الوادی بیان کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6569]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (252/20)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6570
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ إِيَاسٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُرَخِّصُ فِي الدِّرْهَمِ بِالدِّرْهَمَيْنِ، وَالدِّينَارِ بِالدِّينَارَيْنِ، فَخَرَجَ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَلَقِيَ عُمَرَ، وَعَلِيًّا، وَأَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَوْهُ عَنْ ذَلِكَ فَلَمَّا رَجَعَ رَأَيْتُهُ يَطُوفُ بِالصَّيَارِفَةِ، وَيَقُولُ: وَيَلْكُمُ يَا مَعْشَرَ النَّاسِ، لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا، وَلَا تَشْتَرُوا الدِّرْهَمَ بِالدِّرْهَمَيْنِ، وَلَا الدِّينَارَ بِالدِّينَارَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعد بن ایاس بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ دو درہموں کے عوض میں ایک درہم اور دو دینار کے عوض میں ایک دینار کا لین دین کرنے کی رخصت دیا کرتے تھے، پھر وہ مدینہ منورہ تشریف لے گئے، وہاں ان کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگر اصحاب سے ہوئی ان حضرات نے ایسا کرنے سے منع کیا، جب وہ واپس آئے، تو میں نے انہیں دیکھا کہ وہ بیع صرف کرنے والوں کا چکر لگا رہے تھے، اور یہ فرما رہے تھے: تمہارا ستیاناس ہو! اے لوگوں کے گروہ! تم سود نہ کھاؤ اور دو درہموں کے عوض میں ایک درہم، یا دو دینار کے عوض میں ایک دینار نہ خریدو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6570]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6570]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8577)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح