الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
93. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّبَا .
سود کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6581
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ حَدِيثًا، وَقَالَ فِيهِ:" مَا ظَهَرَ فِي قَوْمٍ الزِّنَا، وَالرِّبَا إِلَّا أَحَلُّوا بِأَنْفُسِهِمْ عِقَابَ اللَّهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک حدیث ذکر کرتے ہیں جس میں یہ الفاظ ہیں: ”جس بھی قوم کے درمیان زنا اور سود ظاہر ہوتے ہیں وہ لوگ اپنے لئے اللہ تعالیٰ کے عقاب کو حلال کر لیتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6581]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6581]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4981) اخرجه احمد فى المسند (389)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3799، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4410، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7517»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 6582
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ يَظْهَرُ الرِّبَا، وَالزِّنَا، وَالْخَمْرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت سے پہلے زنا، سود اور شراب ظاہر ہو جائیں گے (یعنی پھیل جائیں گے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6582]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6582]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7691، 8154»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6583
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا ظَهَرَ الزِّنَا وَالرِّبَا فِي قَرْيَةٍ، فَقَدْ أَحَلُّوا بِأَنْفُسِهِمْ كِتَابَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
قُلْتُ: هَكَذَا هُوَ فِي الْأَصْلِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي تَرْجَمَةِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، فَلَعَلَّهُ سَقَطَ مِنَ الْأَصْلِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هَاشِمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کسی بستی میں زنا اور سود ظاہر ہو جائیں (یعنی پھیل جائیں) تو وہ لوگ اپنے لئے اللہ کی تحریر (یعنی عذاب) کو حلال کر دیتے ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت اصل میں اسی طرح سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے حالات میں منقول ہے، شاید اصل میں (سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ) کا نام ساقط ہو گیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہاشم بن مرزوق ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6583]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (460) ورواه الحاكم فى المستدرك (37/2)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2308، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 460»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6584
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمْ يُهْلَكْ أَهْلُ بَلْدَةٍ قَطُّ حَتَّى يَظْهَرَ فِيهِمُ الرِّبَا، وَالزِّنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْكُوفِيُّ الْأَحْوَلُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْكُوفِيُّ الْأَحْوَلُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کسی بھی بستی کے رہنے والے اس وقت تک ہلاکت کا شکار نہیں ہوتے جب تک ان کے درمیان سود اور زنا نہیں پھیل جاتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن یحیی کوفی احول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6584]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن یحیی کوفی احول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6584]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10329)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6585
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ آكِلَ الرِّبَا وَمُؤَكِّلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے اور اسے کھلانے والے پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6585]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6585]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 3333، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10057»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6586
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ آكِلَ الرِّبَا وَمُؤَكِّلَهُ، وَكَاتِبَهُ، وَشَاهِدَهُ، وَهُمْ يَعْلَمُونَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدُ، وَغَيْرُهُ خَلَا قَوْلَهُ:" وَهُمْ يَعْلَمُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدُ، وَغَيْرُهُ خَلَا قَوْلَهُ:" وَهُمْ يَعْلَمُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے اسے کھلانے والے اسے تحریر کرنے والے اور اس کے گواہ پر لعنت کی ہے، جبکہ وہ علم رکھتے ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”وہ علم رکھتے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن ابوعیسی حناط ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6586]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10057)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3333، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10057»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 6587
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْوَزَّانِ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى فِي السُّوقِ فِي الصَّيَارِفَةِ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الصَّيَارِفَةِ، أَبْشِرُوا. قَالُوا: بَشَّرَكَ اللَّهُ بِالْجَنَّةِ بِمَا تُبَشِّرُنَا يَا أَبَا مُحَمَّدٍ. قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَبْشِرُوا بِالنَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْقَاسِمُ قَالَ الذَّهَبِيُّ: أَظُنُّ تَفَرَّدَ عَنْهُ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ. قُلْتُ: وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْقَاسِمُ قَالَ الذَّهَبِيُّ: أَظُنُّ تَفَرَّدَ عَنْهُ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ. قُلْتُ: وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
قاسم بن عبدالواحد وزان بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن ابواوفی کو بازار میں سونے چاندی کا لین دین کرنے والوں کے درمیان دیکھا، وہ فرما رہے تھے: اے سونا چاندی کا لین دین کرنے والے لوگو! تم یہ اطلاع حاصل کرو ان لوگوں نے کہا: اے ابومحمد! اللہ تعالیٰ آپ کو جنت کی خوشخبری سنائے اس چیز کی وجہ سے، جس کی آپ ہمیں اطلاع دینے لگے ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ (یعنی جو سود کا کام کرتے ہیں) جہنم کی اطلاع حاصل کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور قاسم نامی راوی کے بارے میں امام ذہبی نے یہ فرمایا ہے میرا یہ خیال ہے کہ فضل بن حسین جحدری اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6587]

إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 6588
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكَ وَالذُّنُوبَ الَّتِي لَا تُغْفَرُ: الْغُلُولُ ؛ فَمَنْ غَلَّ شَيْئًا أَتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَكْلُ الرِّبَا ؛ فَمَنْ أَكَلَ الرِّبَا يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَجْنُونًا يَتَخَبَّطُ". ثُمَّ قَرَأَ:" الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْأَوَّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْأَوَّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایسے گناہوں سے بچنے کی کوشش کرو! جن کی مغفرت نہیں ہوتی ہے، مال غنیمت میں خیانت کرنا، جو شخص کسی چیز میں خیانت کرے گا، وہ قیامت کے دن اس چیز کو لے کر آئے گا اور سود کھانا، جو شخص سود کھائے گا جب وہ قیامت کے دن آئے گا تو وہ مجنون ہو گا، اور مخبوط الحواس ہو گا، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہ لوگ جو سود کھاتے ہیں، وہ یوں کھڑے ہوں گے، جس طرح وہ شخص کھڑا ہوتا ہے، جسے شیطان نے چھو کر مخبوط الحواس کر دیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبدالاول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6588]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبدالاول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6588]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (60/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6589
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: (الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ) قَالَ: يُعْرَفُونَ بِذَلِكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِلَّا كَمَا يَقُومُ الْمَجْنُونُ الْمُخَنَّقُ.
(ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا) وَكَذَبُوا عَلَى اللَّهِ (وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّهِ فَانْتَهَى) إِلَى قَوْلِهِ: (وَمَنْ عَادَ) فَأَكَلَ الرِّبَا (فَأُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ) .
وَقَوْلِهِ: (يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ) إِلَى آخَرِ الْآيَةِ فَبَلَغَنَا - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ فِي بَنِي عَمْرِو بْنِ عُمَيْرِ بْنِ عَوْفٍ مِنْ ثَقِيفٍ، وَفِي بَنِي الْمُغِيرَةِ مِنْ مَخْزُومٍ ؛ كَانَتْ بَنُو الْمُغِيرَةِ يُرْبُونَ لِثَقِيفٍ فَلَمَّا أَظْهَرَ اللَّهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مَكَّةَ وَضَعَ يَوْمَئِذٍ الرِّبَا كُلَّهُ. وَكَانَ أَهْلُ الطَّائِفِ قَدْ صَالَحُوا عَلَى أَنَّ لَهُمْ رِبَاهُمْ وَمَا كَانَ عَلَيْهِمْ مِنْ رِبًا فَهُوَ مَوْضُوعٌ. وَكَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آخِرِ صَحِيفَتِهِمْ:" أَنَّ لَهُمْ مَا لِلْمُسْلِمِينَ وَعَلَيْهِمْ مَا عَلَى الْمُسْلِمِينَ: أَنْ لَا يَأْكُلُوا الرِّبَا، وَلَا يُؤَاكِّلُوهُ". فَأَتَى بَنُو عَمْرِو بْنِ عُمَيْرٍ، وَبَنُو الْمُغِيرَةِ إِلَى عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ - وَهُوَ عَلَى مَكَّةَ - فَقَالَ بَنُو الْمُغِيرَةِ: مَا جَعَلَنَا أَشْقَى النَّاسِ بِالرِّبَا؟ وَضَعَ عَنِ النَّاسِ غَيْرَنَا. فَقَالَ بَنُو عَمْرِو بْنِ عُمَيْرٍ: صُولِحْنَا عَلَى أَنَّ لَنَا رِبَانَا. فَكَتَبَ عَتَّابُ بْنُ أَسِيدٍ فِي ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: (فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ) فَعَرَفَ بَنُو عَمْرٍو أَنَّ الْإِيذَانَ لَهُمْ بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ بِقَوْلِهِ: (إِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ) فَتَأْخُذُونَ أَكْثَرَ (وَلَا تُظْلَمُونَ) فَتُبْخَسُونَ مِنْهُ (وَإِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةٍ) أَنْ تَذَرُوهُ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ (فَنَظِرَةٌ إِلَى مَيْسَرَةٍ وَأَنْ تَصَدَّقُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ ثُمَّ تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ) فَذَكَرُوا أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ نَزَلَتْ، وَآخِرَ سُورَةِ النِّسَاءِ نَزَلَتَا آخِرَ الْقُرْآنِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالی کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ جو سود کھاتے ہیں، وہ یوں کھڑے ہوں گے، جیسے وہ شخص کھڑا ہوتا ہے، جسے شیطان نے چھو کر مخبوط الحواس کر دیا ہو“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: قیامت کے دن وہ لوگ اس صورت کے حال کے حوالے سے پہچانے جائیں گے کہ وہ صرف وہ یوں کھڑے ہوں گے، جس طرح مجنوں شخص کھڑا ہوتا ہے، جس کی گردن مسلی گئی ہو۔ (ارشاد باری تعالی ہے:) ”اس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے یہ کہا: کہ بیع بھی سود کی مانند ہے“ حالانکہ ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بیع کو حلال قرار دیا ہے، اور سود کو حرام قرار دیا ہے، تو جس شخص کے پاس اس کے پروردگار کی طرف سے نصیحت آ جائے، اور وہ باز آ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور جو شخص دوبارہ ایسا کرے“ یعنی سود کھائے ”تو یہی لوگ جہنمی ہیں اور وہ لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے“۔ ارشاد باری تعالی ہے: ”اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سود میں سے جو باقی رہ گیا ہے، اسے ترک کر دو، اگر تم ایمان رکھنے والے ہو اور اگر تم ایسا نہیں کرتے، تو اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے لئے تیار ہو جاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم تک یہ اطلاع پہنچی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، کہ یہ آیت بنو عمرو بن عمیر بن عوف کے بارے میں نازل ہوئی تھی، جن کا تعلق ثقیف قبیلے سے تھا اور بنومغیرہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی، بنومغیرہ کے لوگ ثقیف قبیلے کے لوگوں کو سود دیا کرتے تھے، جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو مکہ پر غلبہ عطا کر دیا، تو اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر قسم کے سود کو کالعدم قرار دے دیا، طائف کے رہنے والے لوگوں نے اس بات پر صلح کی کہ اُن کے سود انہیں ملیں گے اور جس سود کی ادائیگی ان کی ذمہ ہے، وہ کالعدم قرار پائے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے صحیفے کے آخر میں یہ بات لکھوادی کہ انہیں ہر وہ حق حاصل ہوگا جو مسلمانوں کو ملتا ہے اور ان پر ہر وہ چیز لاگو ہو گی جو مسلمانوں پر لاگو ہوتی ہے، یہ کہ وہ لوگ سود نہیں کھائیں گے اور اسے نہیں کھلائیں گے بنو عمرو بن عمیر اور بنو مغیرہ سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جو مکہ کے گورنر تھے، بنو مغیرہ نے کہا: سود کے حوالے سے ہم سب سے زیادہ بد نصیب لوگ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے علاوہ دوسروں کا سود معاف کر دیا ہے، بنو عمرو بن عمیر نے کہا: ہمارے ساتھ تو اس بات پر مصالحت ہوئی تھی کہ ہمیں ہمارا سود ملے گا، سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اگر تم ایسا نہیں کرتے ہو، تو اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے لئے تیار ہو جاؤ“۔ تو بنوعمرو کو اس بات کا پتہ چل گیا کہ اس طرح تو وہ لوگ اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کرنے والوں کے مترادف ہو جائیں گے، اس کی وجہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: اگر تم توبہ کر لیتے ہو، تو تمہیں تمہارے اصل مال تمہیں مل جائیں گے اور تم ظلم نہ کرو“۔ یعنی تم زیادہ وصولی نہ کرو ”اور تم پر ظلم نہ کیا جائے“ کہ تمہیں اصل رقم بھی نہ ملے۔ ”اور اگر وہ شخص تنگدست ہو“ اور اگر تم اسے چھوڑ دیتے ہو، تو یہ تمہارے لئے یہ زیادہ بہتر ہو گا، اگر تم علم رکھتے ہو۔ ”تو پھر مہلت دی جائے گی، سہولت میسر ہونے تک کی، اور اگر تم صدقہ کر دو، تو یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو، اور تم اس دن سے ڈرو کہ جس دن میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی طرف واپس لوٹا دیا جائے گا اور پھر ہر شخص کو اس کا پورا اجر دیا جائے گا جو اس نے کمایا تھا اور ان لوگوں کے ساتھ کوئی ظلم نہیں ہو گا“۔ لوگوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ یہ آیت نازل ہوئی تھی اور سورۂ نساء کے ساتھ یہ آخری آیت، یہ دونوں قرآن میں سب سے آخر میں نازل ہوئی ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6589]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6589]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً یا موضوع