🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

104. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّيْنِ .
ادھار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6623
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُخِيفُوا أَنْفُسَكُمْ بَعْدَ أَمْنِهَا". قَالُوا: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" الدَّيْنُ".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم امن کی حالت میں آ چکے ہو، تو اس کے بعد اپنے آپ کو خوف کا شکار نہ کرو، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُدھار“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6623]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1739) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (328/17) اخرجه احمد فى المسند (146/4 و154)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16869»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6624
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" لَا تُخِيفُوا أَنْفُسَكُمْ" أَوْ قَالَ:" الْأَنْفُسَ". فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَبِمَا نُخِيفُ أَنْفُسَنَا؟ قَالَ:" الدَّيْنُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى.
ان کے حوالے سے ہی یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم اپنے آپ کو خوف کا شکار نہ کرو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اپنی جانوں کو خوف کا شکار نہ کرو! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم اپنی جانوں کو کیسے خوف کا شکار کر سکتے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: اُدھار کے حوالے سے۔ یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6624]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16954، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2923/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6625
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ فَغَسَّلْنَاهُ، وَكَفَّنَّاهُ، وَحَنَّطْنَاهُ، ثُمَّ أَتَيْنَا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَيْهِ فَخَطَا خُطْوَةً، ثُمَّ قَالَ:" أَعَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قُلْتُ: دِينَارَانِ. فَانْصَرَفَ فَتَحَمَّلَهُمَا أَبُو قَتَادَةَ، فَأَتَيْنَاهُ، فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ: الدِّينَارَانِ عَلَيَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ أَوْفَى اللَّهُ حَقَّ الْغَرِيمِ وَبَرِئَ مِنْهَا الْمَيِّتُ؟". قَالَ: نَعَمْ. فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمٍ:" مَا فَعَلَ الدِّينَارَانِ؟". قُلْتُ: إِنَّمَا مَاتَ أَمْسِ! قَالَ: فَعَادَ إِلَيْهِ مِنَ الْغَدِ، فَقَالَ: قَدْ قَضَيْتُهُمَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْآنَ بَرَدَتْ عَلَيْهِ جِلْدَتُهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا انتقال ہوا، ہم نے اسے غسل دیا اسے کفن دیا، اسے خوشبو لگائی پھر اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تاکہ آپ اس کی نماز جنازہ ادا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قدم اٹھایا پھر آپ نے دریافت کیا: کیا اس کے ذمہ قرض ہے؟ میں نے عرض کی: دو دینار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس مڑ گئے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کی ادائیگی اپنے ذمہ لی پھر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: دو دیناروں کی ادائیگی میرے ذمہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے قرض خواہ کے حق کو ادا کروا دیا اور میت اس سے لاتعلق ہو گئی، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی، اس کے ایک دن بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: دو دیناروں کے معاملے کا کیا بنا؟ میں نے عرض کی: اس کا تو گزشتہ کل انتقال ہوا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: اگلے دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: میں نے ان دونوں کو ادا کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اب اس شخص پر اس کی جلد ٹھنڈی ہوئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6625]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (330/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14127، وأخرجه فتح الباري برقم: 2169، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2393، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11927»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6626
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِجِنَازَةٍ، فَقَامَ يُصَلِّي عَلَيْهَا، فَقَالُوا: عَلَيْهِ دَيْنٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْطَلِقُوا بِصَاحِبِكُمْ، فَصَلُّوا عَلَيْهِ". فَقَالَ رَجُلٌ: عَلَيَّ دَيْنُهُ، فَصَلِّ عَلَيْهِ. فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْجَنَائِزِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک جنازہ لایا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے اٹھے، لوگوں نے بتایا اس کے ذمہ قرض ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ساتھی کو لے جاؤ اور اس کی نماز جنازہ ادا کر لو، ایک شخص بولا: اس کا قرض میرے ذمہ ہے، آپ اس کی نماز جنازہ ادا کیجئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اس سے پہلے جنائز سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6626]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1333)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6627
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ جَاهَدْتُ بِنَفْسِي وَمَالِي فَقُتِلْتُ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ أَدْخُلُ الْجَنَّةَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" فَأَعَادَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا قَالَ:" نَعَمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ دَيْنٌ لَيْسَ عِنْدَكَ وَفَاؤُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر میں اپنی جان اور مال کے ہمراہ جہاد میں حصہ لیتا ہوں اور صبر کرنے والے کے طور پر، ثواب کی امید رکھنے والے کے طور پر دشمن کی طرف رخ کر کے، پیٹھ پھیرے بغیر رہتے ہوئے قتل ہو جاتا ہوں، تو کیا میں جنت میں داخل ہو جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اس شخص نے دو یا تین مرتبہ اس بات کو دہرایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! بشرطیکہ تمہارے ذمہ کوئی ایسا قرض نہ ہو کہ جس کی ادائیگی کی کوئی صورت تمہارے پاس نہ ہو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6627]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1337) اخرجه احمد فى المسند (325/3 و 352 و373)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14081»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6628
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَحْشٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَاذَا لِي إِنْ قَاتَلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى أُقْتَلَ؟ قَالَ:" الْجَنَّةُ" فَلَمَّا وَلَّى قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِلَّا الدَّيْنَ ؛ سَارَّنِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِهِ آنِفًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو كَثِيرٍ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا محمد بن جحش رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لیتے ہوئے قتل ہو جاؤں تو مجھے کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت، جب وہ شخص مڑ کر جانے لگا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: البتہ قرض کا معاملہ مختلف ہے، ابھی جبرائیل نے سرگوشی میں مجھے یہ بات بتائی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوکثیر ہے اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6628]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (247/19 248) اخرجه احمد فى المسند (350,140,139/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16803»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6629
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ [ عَنْ أَبِيهِ ] : أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْجَنَّةُ" فَلَمَّا وَلَّى قَالَ:" الدَّيْنُ سَارَّنِي بِهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ آنِفًا".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ النَّسَائِيَّ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو كَثِيرٍ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
محمد بن عبداللہ بن جحش، اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں اللہ کی راہ میں مارا جاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت (ملے گی) جب وہ شخص مڑ گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: البتہ قرض کا معاملہ مختلف ہے، ابھی جبرائیل نے مجھے سرگوشی میں یہ بات بتائی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ایک حدیث ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوکثیر ہے اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6629]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16802»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6630
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ أُحْيِيَ، ثُمَّ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ [ ثُمَّ أُحْيِيَ ] لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ حَتَّى يُقْضَى عَنْهُ دَيْنُهُ لَيْسَ ثَمَّةَ ذَهَبٌ وَلَا فِضَّةٌ، إِنَّمَا هِيَ الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا محمد بن عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر کوئی شخص اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے اور پھر اسے زندہ کر دیا جائے، پھر وہ اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے، پھر اسے زندہ کر دیا جائے تو وہ جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گا، جب تک اس کی طرف سے اس کا قرض ادا نہیں کر دیا جاتا، کیونکہ وہاں سونا اور چاندی نہیں ہو گا، وہاں نیکیاں اور برائیاں ہوں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روح بن صلاح ہے، جسے ابن حبان نے اور امام حاکم رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ابن عدی نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6630]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (272) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (247/19)، أخرجه سنن النسائي برقم: 4684، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21987، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2259، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 272»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6631
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَطَبَ، فَذَكَرَ الْإِيمَانَ بِاللَّهِ، وَالْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مِنْ أَفْضَلِ [ الْأَعْمَالِ ] عِنْدَ اللَّهِ، قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ [ وَأَنَا صَابِرٌ مُحْتَسِبٌ ] مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ كَفَّرَ اللَّهُ عَنِّي خَطَايَايَ؟ قَالَ: (نَعَمْ) ، [ قَالَ:فَكَيْفَ قُلْتَ؟ قَالَ: فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَوْلَ كَمَا قَالَ، قَالَ: (نَعَمْ) ، قَالَ: فَكَيْفَ قُلْتَ؟ قَالَ:فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَوْلَ أَيْضًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ،كَفَّرَ اللَّهُ خَطَايَايَ؟ قَالَ: (نَعَمْ) ] إِلَّا الدَّيْنَ، فَإِنَّ جِبْرِيلَ سَارَّنِي بِذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے خطبہ دیا آپ نے اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے، اللہ کی بارگاہ میں سب سے زیادہ عمل ہونے کا تذکرہ کیا، راوی بیان کرتے ہیں: تو ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر میں اللہ کی راہ میں مارا جاتا ہوں اور میں صبر کرنے والا اور ثواب کی امید رکھنے والا ہوتا ہوں، دشمن کی طرف رخ کیے ہوتا ہوں، پیٹھ نہیں پھیری ہوتی، تو کیا للہ تعالی میرے گناہ ختم کر دے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے کیا کہا: ہے؟ اس نے اپنی بات دہرا دی جس طرح پہلے کہی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے کیا کہا: ہے؟ اس نے دوبارہ اپنی بات دہرا دی اور عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر میں صبر کرنے والے کے طور پر ثواب کی امید رکھتے ہوئے دشمن کی طرف رخ کر کے، پیٹھ نہ پھیر کر، اللہ کی راہ میں قتل ہو جاتا ہوں، تو کیا اللہ تعالیٰ میرے گناہ ختم کر دے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! البتہ قرض کا معاملہ مختلف ہے، ابھی جبرائیل نے سرگوشی میں مجھے اس بارے میں بتایا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6631]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (8061)، أخرجه سنن النسائي برقم: 3155، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8014، 8171»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6632
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى صَلَاةَ الْغَدَاةِ، ثُمَّ قَالَ:" هَاهُنَا أَحَدٌ مِنْ هُذَيْلٍ؟ إِنَّ صَاحِبَكُمْ مَحْبُوسٌ عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: بِدَيْنِهِ -".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَطْوَلَ مِنْهُ، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ قَوْمٌ، وَضَعَّفَهُ قَوْمٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”کیا یہاں ہذیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد موجود ہے؟ تمہارے ساتھی کو جنت کے دروازے پر روک لیا گیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کے ذمہ قرض کی وجہ سے (روکا گیا ہے)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس سے ذرا طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے، جسے کچھ لوگوں نے ثقہ قرار دیا ہے اور کچھ لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6632]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1338) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12316 مطولا)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12316، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5145»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں