🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

104. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّيْنِ .
ادھار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6633
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجُلٌ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مُحْتَسِبًا حَتَّى يُقْتَلَ أَفِي الْجَنَّةِ هُوَ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، فَلَمَّا قَفَّى دَعَاهُ قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: إِنْ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک شخص اللہ کی راہ میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے جنگ میں حصہ لیتا ہے، یہاں تک کہ مارا جاتا ہے تو کیا وہ جنت میں جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! جب وہ شخص مڑ کر واپس چلا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلوایا اور ارشاد فرمایا: جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے بتایا کہ شرط یہ ہے کہ اس کے ذمہ کوئی قرض نہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11197)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11197»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6634
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوَّلُ مَا يُهْرَاقُ دَمُ الشَّهِيدِ يُغْفَرُ لَهُ ذَنْبُهُ كُلُّهُ إِلَّا الدَّيْنَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شہید کے خون کے بہنے کا جیسے ہی آغاز ہوتا ہے، تو اس کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے البتہ قرض کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6634]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5552)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1926، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4430»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6635
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْغَفْلَةُ فِي ثَلَاثٍ: عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ، وَحِينَ يُصَلَّى الصُّبْحُ إِلَى أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَغَفْلَةُ الرَّجُلِ عَنْ نَفْسِهِ حَتَّى يَرْكَبَهُ الدَّيْنُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُدَيْجُ بْنُ صَوْمَى، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غفلت تین صورتوں میں ہوتی ہے اللہ کے ذکر کے حوالے سے اور اس وقت جب آدمی نے صبح کی نماز ادا کر لی ہو اس وقت سے لے کر سورج طلوع ہونے تک، اور آدمی کا اپنی ذات کے حوالے سے غفلت کا شکار ہونا یہاں تک کہ اس پر قرض سوار ہو جائے (یعنی اس کے ذمہ قرض لازم ہو جائے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن صومی ہے اور وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6635]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4284، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2918/1، 6072/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6636
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةً، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقَالَ:" هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟". فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ. فَقَالَ:" هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟" ثُمَّ أَعَادَهَا الثَّالِثَةَ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَقُومَ؟". قَالَ: فَرِقْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْ يَكُونَ حَدَثَ! قَالَ:" لَا، إِنَّ صَاحِبَكُمْ فُلَانًا قَدْ حُبِسَ بِبَابِ الْجَنَّةِ مِنْ أَجْلِ دَيْنِهِ". قَالَ الرَّجُلُ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی اور نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہاں بنوفلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہاں بنو فلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ اپنی بات کو دہرایا تو ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ میں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پہلے کیوں نہیں کھڑے ہوئے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں کوئی نیا حکم نہ سامنے آ جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تمہارا ساتھی فلاں شخص اسے اس کے ذمہ لازم قرض کی وجہ سے جنت کے دروازے پر روک لیا گیا ہے، اُس شخص نے کہا: یا رسول اللہ! اس کا قرض میرے ذمہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغراء ہے، جسے ابوخالد احمر اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6636]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (139)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6637
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ أَنَّ أَبَاهُ مَاتَ وَتَرَكَ ثَلَاثَمِائَةِ دِرْهَمٍ وَعِيَالًا وَدَيْنًا فَأَرَدْتُ أَنْ أُنْفِقَ عَلَى عِيَالِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَبَاكَ مَحْبُوسٌ بِدَيْنِهِ فَاقْضِ عَنْهُ". قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ قَضَيْتُ مَا خَلَا امْرَأَةً ادَّعَتْ دِينَارَيْنِ، وَلَيْسَ لَهَا بَيِّنَةٌ. قَالَ:" أَعْطِهَا، فَإِنَّهَا صَادِقَةٌ". فَأَعْطَيْتُهَا.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ الْقِصَّةَ فِي أَخِيهِ وَهُنَا فِي أَبِيهِ.
سعد بن اطول بیان کرتے ہیں: اُن کے والد کا انتقال ہو گیا، انہوں نے تین سو درہم اور عیال اور قرض پسماندگان میں چھوڑے، میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں (وہ رقم) اُن کے عیال پر خرچ کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے باپ کو اس کے قرض کی وجہ سے روک لیا گیا ہے تم اس کی طرف سے قرض کو ادا کر دو! میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں یا رسول اللہ! میں نے سارا قرض ادا کر دیا ہے، البتہ ایک عورت کا معاملہ مختلف ہے، جس نے دو دیناروں کا دعویٰ کیا ہے، لیکن اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اُسے ادا کر دو کیونکہ وہ سچ بول رہی ہے، راوی کہتے ہیں: تو میں نے اس خاتون کو ادائیگی کر دی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے یہ پورا واقعہ کیا ہے کہ وہ ان کے بھائی کے بارے میں ہے اور یہاں یہ ذکر ہوا ہے کہ یہ اُن کے والد کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6637]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1512) اخرجه احمد فى المسند (136/4)»

الحكم على الحديث:
مضطرب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6638
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِمِثْلِهِ.
رَوَاهُ كُلَّهُ، وَالَّذِي قَبْلَهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ أَبُو جَعْفَرٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے، ایک صاحب کے حوالے سے اس کی مانند روایت منقول ہے۔ یہ پوری روایت اور اس سے پہلے والی روایت، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک ابوجعفر ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب الثقات میں کیا ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6638]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1513) اخرجه احمد فى المسند (715)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6639
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟" فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ. ثُمَّ قَالَ:" هَاهُنَا أَحَدٌ مِنْ بَنِي فُلَانٍ؟" فَلَمْ يُجْبِهُ أَحَدٌ. ثُمَّ قَالَ:" هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟" فَقَالَ رَجُلٌ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَاهُنَا فُلَانٌ، فَقَالَ:" إِنَّ صَاحِبَكُمْ مُحْتَبَسٌ بِبَابِ الْجَنَّةِ بِدَيْنٍ عَلَيْهِ". فَقَالَ رَجُلٌ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيَّنَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَهَذِهِ عِبَارَةٌ سَهْلَةٌ فِي التَّضْعِيفِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے دریافت کیا: کیا یہاں بنو فلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ تو کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا یہاں بنو فلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ تو کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا یہاں بنوفلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ تو ایک صاحب بولے: جی ہاں! یا رسول اللہ! یہاں فلاں شخص موجود ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے ایک ساتھی کو جنت کے دروازے پر اس کے ذمہ لازم قرض کی وجہ سے روک لیا گیا ہے، ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! اس کا قرض میرے ذمہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی اسلم بن سہل واسطی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ”لین“ قرار دیا ہے اور کسی کو ضعیف قرار دینے کے بارے میں یہ عبارت ہلکی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6639]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6750 الى 6756)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3070»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6640
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَاحِبُ الدَّيْنِ مَأْسُورٌ بِدَيْنِهِ يَشْكُو إِلَى اللَّهِ الْوَحْدَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ؛ وَثَّقَهُ عَفَّانُ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مقروض شخص کو، اُس کے قرض کے عوض میں پابند رکھا جائے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اکیلے ہونے کی شکایت کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، جسے عفان اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6640]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (897)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 897»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6641
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا هَمَّ إِلَّا هَمُّ الدَّيْنِ، وَلَا وَجَعَ إِلَّا وَجَعُ الْعَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ قَرِينٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پریشانی صرف قرض کی پریشانی ہوتی ہے، اور تکلیف صرف آنکھ کی ہی تکلیف ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سہل بن قرین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6641]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (854)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6061، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 821»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں