الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّيْنِ .
ادھار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6636
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةً، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقَالَ:" هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟". فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ. فَقَالَ:" هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟" ثُمَّ أَعَادَهَا الثَّالِثَةَ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَقُومَ؟". قَالَ: فَرِقْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْ يَكُونَ حَدَثَ! قَالَ:" لَا، إِنَّ صَاحِبَكُمْ فُلَانًا قَدْ حُبِسَ بِبَابِ الْجَنَّةِ مِنْ أَجْلِ دَيْنِهِ". قَالَ الرَّجُلُ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ؛ وَثَّقَهُ أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی اور نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہاں بنوفلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہاں بنو فلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ اپنی بات کو دہرایا تو ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ میں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پہلے کیوں نہیں کھڑے ہوئے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں کوئی نیا حکم نہ سامنے آ جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تمہارا ساتھی فلاں شخص اسے اس کے ذمہ لازم قرض کی وجہ سے جنت کے دروازے پر روک لیا گیا ہے، اُس شخص نے کہا: یا رسول اللہ! اس کا قرض میرے ذمہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغراء ہے، جسے ابوخالد احمر اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6636]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغراء ہے، جسے ابوخالد احمر اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6636]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (139)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 6636 in Urdu