🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

111. بَابٌ فِيمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُعْسِرٍ، أَوْ أَنْظَرَهُ أَوْ تَرَكَ الْغَارِمَ .
جو شخص تنگ دست کو آسانی فراہم کرے، یا اسے مہلت دے، یا وصولی ترک کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6674
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَظَلَّهُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَكُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَزِيدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تنگدست کو مہلت دے گا، اللہ تعالی قیامت کے دن اُسے اپنے سائے میں رکھے گا اور ہر بھلائی صدقہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6674]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8244»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6675
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا إِلَى مَيْسَرَتِهِ أَنْظَرَهُ اللَّهُ بِذَنْبِهِ إِلَى نَوْبَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ الْجَارُودِ ؛ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ. وَشَيْخُ الْحَكَمِ، وَشَيْخُ شَيْخِهِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تنگدست کو گنجائش ملنے تک کی مہلت دے گا، اللہ تعالیٰ اس شخص کو اس کے گناہ کے حوالے سے اس کی نوبت تک کی مہلت دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکم بن جارود ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے، اور حکم کا استاد، اور اس کے استاد کا استاد، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6675]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2238) اخرجه الطبراني فى المعجم 11330، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11330، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2238»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6676
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلِهِ صَدَقَهٌ". قَالَ: ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلَيْهِ صَدَقَةٌ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِعْتُكَ تَقُولُ: مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلِهِ صَدَقَةٌ. ثُمَّ سَمِعْتُكَ تَقُولُ:" مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلَيْهِ صَدَقَةٌ". قَالَ:" لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ قَبْلَ أَنْ يَحِلَّ الدَّيْنُ، فَإِذَا حَلَّ فَأَنْظَرَهُ فَلَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ مِثْلَيْهِ صَدَقَةٌ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص تنگدست کو مہلت دے گا، تو اسے ہر ایک دن، اتنی رقم جتنا صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص تنگدست کو مہلت دے گا، اُسے روزانہ اُس سے دُگنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا“۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے پہلے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص تنگدست کو مہلت دے گا تو اسے روزانہ اتنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا“۔ پھر میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص تنگدست کو مہلت دے گا اسے روزانہ دگنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب قرض کی واپسی کا وقت نہ آیا ہو، اس سے پہلے روزانہ اتنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا، اور جب وہ وقت گزر جائے اور وہ پھر بھی اسے مہلت دے، تو اسے روزانہ اُس سے دُگنی رقم صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6676]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (360/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22537، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2272»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6677
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَانَ لِلرَّجُلِ عَلَى رَجُلٍ حَقٌّ، فَأَخَّرَهُ إِلَى أَجَلِهِ كَانَ لَهُ صَدَقَةٌ، فَإِنْ أَخَّرَهُ بَعْدَ أَجَلِهِ كَانَ لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کا، کسی دوسرے شخص پر حق ہو، اور وہ اس کو متعین مدت تک مؤخر کر دے، تو اسے صدقہ کرنے کا اجر ملے گا، اور اگر وہ متعین مدت کے بعد بھی اس کو مؤخر کر دے، تو اُسے روازنہ اتنی رقم صدقہ کرنے کا اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6677]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (240/18)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں