🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

121. بَابُ إِرْسَالِ الْهَدِيَّةِ، وَمَتَى تُمْلَكُ .
تحفہ بھجوانا اور یہ کب ملکیت میں آتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6723
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ صَاحِبِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَانَتْ أُمِّي تَبْعَثُنِي بِالْهَدِيَّةِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقْبَلُهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میری والدہ مجھے تحفے کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا کرتی تھیں اور آپ اُسے قبول کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6723]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (189/4)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6724
وَلَهُ عِنْدَ أَحْمَدَ أَيْضًا، وَالطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ: كَانَتْ أُخْتِي تَبْعَثُنِي بِالشَّيْءِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُطْرِفُهُ إِيَّاهُ فَيَقْبَلُهُ مِنِّي.
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، امام أحمد نے یہ بھی روایت نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں نقل کیا ہے (وہ بیان کرتے ہیں:) مجھے میری بہن کوئی چیز دے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا کرتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُسے مجھ سے قبول کر لیتے تھے۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6724]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (188/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6725
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ: بَعَثَتْنِي أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَطْفٍ مِنْ عِنَبٍ، فَأَكَلْتُهُ، فَقَالَتْ أُمِّي لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ أَتَاكَ عَبْدُ اللَّهِ بِقَطْفٍ؟ قَالَ:" لَا" فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَآنِي قَالَ:" غُدَرُ غُدَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ الْوَلِيدِ ؛ ذَكَرَهُ ابْنُ عَدِيٍّ فِي الْكَامِلِ، وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَالَ: لَا أَعْرِفُ هَذَا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ إِلَّا الْحَكَمَ. هَذَا مَعْنَى كَلَامِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری والدہ نے مجھے انگوروں کا گچھہ دے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا، وہ میں نے خود کھا لیے، میری والدہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا عبداللہ آپ کے پاس گچھہ لے کے آیا تھا؟ آپ نے فرمایا: جی نہیں! اس کے بعد جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا: نالائق، نالائق۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ولید ہے، جس کا ذکر ابن عدی نے کتاب الکامل میں کیا ہے، انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے اور یہ بات بیان کی ہے: میں سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے منقول اس حدیث سے صرف حکم سے منقول روایت کے طور پر واقف ہوں، ان کے کلام کا مفہوم یہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6725]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6726
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْزِلًا، فَبَعَثَتْ لَهُ امْرَأَةٌ مَعَ ابْنٍ لَهَا بِشَاةٍ، فَحَلَبَ، ثُمَّ قَالَ:" انْطَلِقْ بِهِ إِلَى أُمِّكَ". فَشَرِبَتْ حَتَّى رُوِيَتْ، ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى فَحَلَبَ، ثُمَّ قَالَ:" اسْقِ أَبَا بَكْرٍ" ثُمَّ جَاءَ بِشَاةٍ أُخْرَى فَحَلَبَ، ثُمَّ شَرِبَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ. وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا، ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے ذریعے آپ کی خدمت میں بکری بھجوائی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا دودھ دوہ لیا، پھر ارشاد فرمایا تم اسے لے کر اپنی والدہ کے پاس جاؤ، اس خاتون نے اسے پی لیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئی، پھر وہ بچہ دوسری بکری لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا دودھ دوہ لیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: یہ ابوبکر کو پلاؤ! پھر وہ ایک اور بکری لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا دودھ دوہ لیا، پھر خود اُس کا دودھ پیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، الرحمن بن ابولیلی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6726]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (103)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6727
وَعَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَتْ: لَمَّا تَزَوَّجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَّ سَلَمَةَ قَالَ لَهَا:" إِنِّي أَهْدَيْتُ إِلَى النَّجَاشِيِّ حُلَّةً، وَأَوَاقِيَ مِنْ مِسْكٍ، وَلَا أَرَى النَّجَاشِيَّ إِلَّا قَدْ مَاتَ، وَلَا أَرَى هَدِيَّتِي إِلَّا مَرْدُودَةً عَلَيَّ، فَإِنْ رُدَّتْ عَلَيَّ فَهِيَ لَكِ". قَالَ: وَكَانَ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرُدَّتْ عَلَيْهِ هَدِيَّتُهُ فَأَعْطَى كُلَّ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ أُوقِيَةَ مِسْكٍ وَأَعْطَى أُمَّ سَلَمَةَ بَقِيَّةَ الْمِسْكِ وَالْحُلَّةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَأُمُّ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ أَعْرِفُهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ فِي إِخْبَارِهِ بِالْمُغَيَّبَاتِ.
سیدہ ام کلثوم بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: میں نے نجاشی کو ایک حلہ اور مشک کے کچھ اوقیہ تحفے کے طور پر بھجوائے ہیں، لیکن میرا خیال ہے نجاشی کا انتقال ہو چکا ہے، اور وہ تحفہ میرے پاس واپس آ جائے گا، اگر وہ میرے پاس واپس آ گیا، تو وہ (حلہ) تمہارا ہو گا، راوی بیان کرتے ہیں: اسی طرح ہوا، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، آپ کا تحفہ اسی طرح آپ کے پاس واپس آ گیا، تو آپ نے اپنی ازواج میں سے ہر ایک خاتون کو مشک کا ایک اوقیہ دیا، اور باقی بچ جانے والا مشک اور حلہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو دے دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، موسیٰ بن عقبہ کی والدہ سے میں واقف ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث آگے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غیب کی خبریں دینے سے متعلق باب میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6727]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد 1 المسند (404/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26732، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2820، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 891، 7490، 8829، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11641، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2967/1، 3999/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں