🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

152. بَابٌ فِيمَنْ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ .
اس شخص کا بیان، جو مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6852
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَجُلًا يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" لَا وَجَدْتَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْأَعْسَمُ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ. وَالْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے ملاحظہ فرمایا تو ارشاد فرمایا: وہ تمہیں نہ ملے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید اعسم ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6852]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1369)، أخرجه مسند البزار برقم: 1167»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6853
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا وَجَدْتَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرنے کے لئے داخل ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو نہ پاؤ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6853]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1371)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6854
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أُمِرْنَا إِذَا رَأَيْنَا مَنْ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ أَنْ نَقُولَ لَهُ: لَا وَجَدْتَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں یہ حکم دیا گیا تھا کہ جب ہم کسی شخص کو کسی گمشدہ چیز کا اعلان مسجد میں کرتے ہوئے سنیں، تو ہم یہ کہیں: تم نہ پاؤ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسماعیل بن سمرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث نماز سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6854]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1370)، أخرجه مسند البزار برقم: 1883»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں