🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

153. بَابُ الْتِقَاطِ الْمَنْبُوذِ .
گمشدہ ملنے والے بچے کو اٹھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6855
عَنْ أَبِي جَمِيلَةَ أَنَّهُ وَجَدَ مَنْبُوذًا عَلَى عَهْدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَأَتَاهُ بِهِ، فَاتَّهَمَهُ، فَأُثْنِيَ عَلَيْهِ خَيْرًا فَقَالَ عُمَرُ: هُوَ حُرٌّ، وَوَلَاؤُهُ لَكَ، وَنَفَقَتُهُ عَلَيْنَا مِنْ بَيْتِ الْمَالِ..
ابوجمیلہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں انہیں ایک گمشدہ بچہ ملا، وہ اسے لے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان پر الزام عائد کیا جب ان کی تحقیق کی گئی) تو ان کی تعریف بیان کی گئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ بچہ آزاد شمار ہو گا اس کی ولاء تمہیں ملے گی اور اس کے خرچ کی ادائیگی ہم پر، بیت المال میں سے لازم ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6499)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6856
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ: أَنَّ رَجُلًا أَخْبَرَهُ أَنَّهُ الْتَقَطَ وَلَدَ زِنًا
زہری کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک شخص نے انہیں بتایا کہ اس نے زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ اٹھایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6856]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6501)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6857
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى أَهْلِهِ، وَقَدِ الْتَقَطَ مَنْبُوذًا فَذَهَبَ إِلَى عُمَرَ فَذَكَرَهُ لَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: عَسَى الْغُوَيْرُ أَبْؤُسًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: مَا الْتُقِطَ إِلَّا وَأَنَا غَائِبٌ. فَسَأَلَ عَنْهُ عُمَرُ فَأُثْنِيَ عَلَيْهِ. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: فَوَلَاؤُهُ لَكَ، وَنَفَقَتُهُ عَلَيْنَا مِنْ بَيْتِ الْمَالِ.
وَرِجَالُ هَذِهِ الطُّرُقِ كُلِّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا هَذِهِ الرَّاوِيَةَ الْأَخِيرَةَ، فَإِنَّهَا مُرْسَلَةٌ.
ایک روایت میں زہری کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ایک شخص اپنے گھر والوں کے پاس آیا اس نے ایک گمشدہ ملا ہوا بچہ اٹھایا تھا، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور ان کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دال میں کچھ کالا لگتا ہے اس شخص نے کہا: جب اسے اٹھایا گیا تو اس وقت میں موجود نہیں تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے بارے میں تحقیق کی، تو اس کی تعریف بیان کی گئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص سے فرمایا: اس کی ولاء تمہیں ملے گی اور اس کا خرچ بیت المال میں سے خرچ کرنا، ہم پر لازم ہو گا۔ اس روایت کے تمام طرق کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ آخری روایت کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 6857]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6498)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں