الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابٌ فِيمَنْ حَرَّمَ عَلَى نَفْسِهِ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان، جو اپنے اوپر کوئی چیز حرام قرار دے دیتا ہے
حدیث نمبر: 6974
عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: أَتَى عَبْدُ اللَّهِ بِضَرْعٍ فَأَخَذَ يَأْكُلُ مِنْهُ، فَقَالَ لِلْقَوْمِ: ادْنُوا. فَدَنَا الْقَوْمُ وَتَنَحَّى رَجُلٌ مِنْهُمْ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: إِنِّي حَرَّمْتُ الضَّرْعَ. قَالَ: هَذَا مِنْ خَطَرَاتِ الشَّيْطَانِ ؛ ادْنُ وَكُلْ وَكَفِّرْ يَمِينَكَ. ثُمَّ تَلَا: (يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مسروق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ (جانور کا) تھن لے کر آئے اور اس میں سے کھانے لگے آپ نے حاضرین سے کہا: تم لوگ آگے آ جاؤ، تو لوگ آگے ہو گئے ایک شخص ان میں سے پیچھے ہٹ گیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ اس نے جواب دیا: میں نے تھن کو حرام قرار دیا ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ شیطان کا خیال ہے تم آگے آؤ اور کھاؤ اور اپنی قسم کا کفارہ دے دو، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اے ایمان والو! تم ان پاکیزہ چیزوں کو حرام قرار نہ دو، جو اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6974]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6974]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8908)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6975
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: كَانَ بَيْنَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ، وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ كَلَامٌ فَقَالَتْ: مَا أُدْمُكَ وَأُدْمُ عِيَالِكَ إِلَّا مِنْ لَبَنِ شَاتِي. فَأَقْسَمَ أَنْ لَا يَأْكُلَ مِنْ لَبَنِهَا شَيْئًا. فَضَافَهُمْ ضَيْفٌ فَأَدَمَتْ لَهُمْ بِلَبَنِ شَاتِهَا، فَقَالَ الرَّجُلُ: لَقَدْ عَلِمْتِ أَنِّي لَا آكُلُهُ. فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: وَاللَّهِ لَئِنْ لَمْ تَأْكُلْهُ لَا آكُلُهُ. فَقَالَ الضَّيْفُ: وَاللَّهِ لَئِنْ لَمْ تَأْكُلَا لَا آكُلُهُ. فَبَاتَا بِغَيْرِ عَشَاءٍ. فَنَمَى الْحَدِيثُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ، فَجَاءَ الرَّجُلُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: مَا الَّذِي حَالَ بَيْنَكَ وَبَيْنَ أَهْلِكَ؟ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ طَلَاقٌ، وَلَا ظِهَارٌ، وَلَا إِيلَاءٌ، ثُمَّ قَصَّ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ. فَقَالَ [ لَهُ ] عَبْدُ اللَّهِ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ إِذَا رَجَعْتَ [ إِلَى أَهْلِكَ ] أَنْ يَكُونَ أَوَّلَ مَا تَصْنَعُ أَنْ تَأْكُلَ مِنْ لَبَنِ هَذِهِ الشَّاةِ، وَقَدْ أَرَى أَنْ تُطَيِّبَ لِنَفْسِكَ أَنْ تُكَفِّرَ عَنْ يَمِينِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے اصحاب میں سے ایک شخص اور اس کی بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، اس عورت نے کہا: تمہارا اور تمہارے بال بچوں کا سالن صرف میری بکری کے دودھ سے بنے گا، اس شخص نے یہ قسم اٹھا لی، کہ وہ اس بکری کے دودھ میں سے کچھ بھی نہیں کھائے گا، پھر ان لوگوں کے ہاں مہمان آیا اس عورت نے (اپنی قسم کے مطابق) ان لوگوں کے لئے اپنی بکری کے دودھ سے سالن تیار کیا، اس شخص نے کہا: تم یہ بات جانتی ہو کہ میں اسے نہیں کھاؤں گا اس عورت نے کہا: اللہ کی قسم اگر تم اسے نہیں کھاؤ گے، تو میں بھی اس کو نہیں کھاؤں گی، مہمان نے کہا: اللہ کی قسم اگر تم دونوں اسے نہیں کھاؤ گے تو میں بھی نہیں کھاؤں گا، ان دونوں نے رات کا کھانا کھائے بغیر رات بسر کر دی، اگلے دن سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا گیا، وہ شخص سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ کیا چیز ہے؟ جو تمہارے اور تمہاری بیوی کے درمیان رکاوٹ بن گئی ہے، اس نے کہا: وہ چیز نہ تو طلاق ہے اور نہ ہی ظہار ہے، نہ ایلاء ہے، پھر اس نے پورا واقعہ سنایا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ جب تم اپنی بیوی کے پاس واپس جاؤ، تو سب سے پہلا کام یہ کرو اس بکری کے دودھ سے بنا ہوا سالن کھاؤ، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر تمہاری تسلی نہیں ہوتی ہے، تم کفارہ دے دینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، لیکن وہ ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6975]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، لیکن وہ ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 6975]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8968)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف